Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, December 5, 2018

جب کوئی آپکی مسلسل دستک کو نظر انداز کر دے


جب کوئی آپکی مسلسل دستک کو نظر انداز کر دے آپکی پکار کو سن کر بھی ان سنی کردے 
آپکی موجودگی کو جانتے ہوئے بھی انجان بننے کی کوشش کرے
تو چپ چاپ خاموشی سے وہاں سے ہٹ جانا 
مسلسل دستکیں اپنے ہی ہاتھ زخمی کیا کرتی ہیں
کسی کو مسلسل پکارتے رہنے سے اپنا ہی گلا بیٹھتا ہے ۔
نظر انداز ہونے کی تکلیف خود ہی سہنی پڑتی ہے۔
کوئی ہاتھ چھڑانا چاہے اور آپ نا چھوڑیں تو اس کے جھٹکنے پر آپ ہی زمین پرگِرتے ہیں۔
اگلے کی مدد سمجھ کر ہی سہی ایک طرف ہٹ جانے میں ہی بہتری ہے۔

وہ کیا ہے نا کہ

تھوڑی سی خوددادری بھی تو لازم تھی 
جس نے ہاتھ چھڑایا۔۔۔۔ ہم نے چھوڑ دیا

لیکن اپنے دل کان اور دروازے کو صدا دینے والوں کے لیے ہمیشہ کھلے رکھیں تاکہ یہ تکلیف آپکی ذات سے کسی اور کو نہ پہنچے



1 comment:

  1. محترمہ کوئی انکریج کرے تو جواب میں شکریہ کہنے سے خرچہ نہیں آئے گا

    ReplyDelete

')