Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Sunday, March 24, 2019

کیا آپ جانتے ہیں



کیا آپ جانتے ہیں
کہ بچھڑنے والے دو طرح کے ہوتے ہیں
ایک وہ
جو مر جاتے ہیں
اور دوسرے وہ
!جو مرتے تو نہیں لیکن کسی وجہ سے ہمیشہ کے لئے دور چلے جاتے ہیں

مرنے والوں کا غم منانے کے بہت سے آسان طریقے ہیں

کوئی روتا ہے, بین کرتا ہے, تو کسی کو اپنے بال نوچ کر تسکین ملتی ہے.
یہاں تک کہ میں نے بہت سے لوگوں کو سینہ کوبی کرتے بھی دیکھا ہے.
مرنے والوں کے دکھ میں یہ کہہ دینا بھی تسکین کا ایک پہلو ہے کہ
"کُل نفس ذائقة الموت"

موت پر کسی کا بس نہیں
لیکن

زندہ بچھڑ جانے والوں کا غم منانا ہم دنیا دار لوگوں کے لئے اتنا سہل نہیں

ہم نہ تو مجنوں کی طرح صحرا نوردی کر سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے بال نوچ سکتے ہیں
اگر دیوانہ وار بین کرینگے تو دنیا رونے کا سبب دریافت کرے گی
اس پر یہ تسلی بھی تو نہیں کہ بچھڑنے والا خدا کی پناہوں میں واپس لوٹ گیا ہے

اگر آپ کے پاس ایسا کوئی فارمولہ ہے جس سے آہ و فغاں کئے بغیر, زندہ بچھڑنے والوں کے غم میں کمی لائی جا سکے
تو خدارا مجھے بھی لکھ بھیجو..
میں شدت سے آپ کے جواب کی منتظر ھوں
!!!


No comments:

Post a Comment

')