جن سے ہمارا کوئی مفاد نہیں جڑا ہوتا
.......
پھر بھی وہ ہمارے لئے ضروری ہوتے ہیں...... ۔
اندھیری شب میں کسی ستارے کی مانند....جن کے وجود کی روشنی ہماری زندگی کے اندھیرے راستوں کو منور کرتی چلی جاتی ہے
......
بظاہر وہ ایک بے نام سا تعلق..کبھی دوستی کے پردے میں چھپا...یا کبھی ایسا رشتہ جس کا کوئی نام ہی نہ ہو....
لیکن سب سے جدا سب سے اہم محسوس ہوتا ہے
یہ جانتے ہوئے بھی کہ کسی بھی وقت اس خوبصورت رشتے کی ڈور ہاتھ سے چھوٹ جائے گی۔ پھر بھی وہ ہمیں عزیز ہوتے ہیں۔
ایک ایسا رشتہ جسے ہم کھونا بھی نہیں چاہتے اور کوئی نام بھی نہیں دے پا تے۔
ہوتے ہیں نہ ایسے خوبصورت لوگ جو دل کے کونے میں خاموشی کے ساتھ جگہ بنالیتے ہیں۔۔اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہماری دعاؤں میں زندہ رہتے ہیں
...!!
No comments:
Post a Comment