تیرے ہونٹوں پہ مکڑی کے جالوں کے جمنے کا دکھ تو
بحرحال مجھ کو ہمیشہ رہے گا
تو نے چپ ہی اگر سادهنی تهی
تو اظہار ہی کیوں کیا تها؟
یہ تو ایسے ہے بچپن میں جیسے کہیں کهیلتے کهیلتے
کوئی کسی کو سٹیچو کہے
اور پهر عمر بهر اس کو مڑ کر نہ دیکهے
..!!
No comments:
Post a Comment