Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Friday, May 29, 2020

کیسا لگتا ہے جب آپ کچھ لکھنا چاہیں

🧡 
کیسا لگتا ہے جب آپ کچھ لکھنا چاہیں مگر لکھ نہ پائیں؟
آپ کی واحد دوا آپ کے الفاظ جو آپ کی بے چینیوں کو اپنے ساتھ لے جایا کرتے تھے وہ آپ کا ساتھ چھوڑ دیں؟
جب بہترین دوست منہ موڑ لے...
آپ کی بے چینی دور کرنے اور قلم سے جدا ہونے سے انکار کردے
جب آپ اپنے اندر کے انتشار کو باہر پھینکنا چاہیں مگر وہ مضبوطی سے اندر جمے رہنے کی ضد کرے...
جب جذبات کا ایک سمندر آپ کے اندر بپھر رہا ہو اور قلم کی سیاہی خشک ہو جائے،آپ کے آنسو بھی اسے تر نہ کر پائیں...
جب آپ محبتوں کے جواب دینا چاہیں مگر زبان گنگ ہو جائے
جب آپ اداسیوں کو زبان دینا چاہیں مگر وہ گونگی رہنا پسند کریں
جب آپ ساتھ ہونے اور الگ ہونے کے فرق کو بیان کرنا چاہیں،جب آپ دو کیفیات کا محسوس کیے جانا بیان کرنا چاہیں مگر اپنے آپ کو معذور پائیں...
یقینا یہ بے بسی ہے
اور بے بسی کسے پسند ہوتی ہے؟؟


No comments:

Post a Comment

')