Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Tuesday, August 11, 2020

سوشل میڈیا پر ۔۔۔۔۔


کبھی بھی کسی کی طرف سے بُرے مُوڈ ، نظر انداز کرنے والے رویے ، ناقابلِ فہم خاموشی اور متوقع ریسپانس نہ ملنے پر ناراض مت ہوا کریں ۔
آپ کبھی بھی نہیں جان سکتے کہ اسکرین کے اُس پار پر کسی پر کیا گزر رہی ہے ؟
وہ کن حالات سے نبرد آزما ہے ؟
اُس کے لیے اُس وقت سب سے اہم کون سا معاملہ ہے ؟
یہ کافی ہے کہ وہ آپ سے کچھ توقعات نہیں باندھ رہا ورنہ اگر اُس طرف سے بھی یہ سلسلہ چل پڑے تو خواہ مخواہ کی آزمائش آپ کے گلے پڑ سکتی ہے ۔
سوشل میڈیا پر خوش رہنے کا یہ سادہ سا نسخہ ہے کہ " اپنی اپنی دنیا میں مست رہیں "
نہ کسی پر اُس کی برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالیں نہ اپنے اوپر ایسا کوئی بوجھ طاری ہونے دیں ۔
بظاہر یہ خود غرضانہ سی بات لگتی ہے لیکن " اسکرین کے اُس پار ہم نہیں جانتے کہ کسی پر کب کیا گزر رہی ہے "
۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment

')