Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Sunday, August 23, 2020

بعض اوقات، خیالوں میں بھٹک جاتا ہوں

‏بعض اوقات، خیالوں میں بھٹک جاتا ہوں  
اتنا چلتا ہوں کہ بیٹھے ہوئے تھک جاتا ہوں

تین کونوں سے نکلتے ہیں گھٹن، خوف، سکوت  
میں سرکتا ہوا چوتھے میں دبک جاتا ہوں

ایک چہرہ ہے جسے دیکھ کے لمحہ بھر کو  
دل ٹھہر جاتا ہے، میں آپ دھڑک جاتا ہوں

‏بھاگتا ہوں کہ مساموں سے نکل جائے نمی  
ورنہ کچھ روز میں آنکھوں سے چھلک جاتا ہوں

گھر سے میں کھینچ کے لاتا ہوں سڑک تک خود کو  
پھر جدھر لے کے چلی جائے سڑک، جاتا ہوں

غم کی حدت نے پکائی ہے کچھ ایسے مری خاک  
جب بھی دیوار سے ٹکراؤں، کھنک جاتا ہوں

‏کتنا آسان ہے تنہائی کو دہرا کرنا  
صرف کمرے میں لگے آئینے تک جاتا ہوں



No comments:

Post a Comment

')