Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Friday, August 21, 2020

زندگی_خوبصورت_ہے

💕 #زندگی_خوبصورت_ہے۔۔۔۔۔ 💕
💕 #شاید_بہت_خوبصورت، 💕

💕 لیکن ہم اس زندگی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ اپنے لئے بھی اور شاید دوسروں کے لئے بھی۔ ہم ہمیشہ اُن لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں، جو ہم سے بھاگتے ہیں۔ 💕

💕 ہمیں یہ کیوں سمجھ نہیں آتا کہ زندگی کسی کے پیچھے بھاگنے، روٹھنے اور منانے سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔ 💕

💕 ہم اکثر اپنی اَنا میں ان لوگوں کو فراموش کر دیتے ہیں۔
جو واقعی ہم سے محبت کرتے ہیں، ہماری فکر کرتے ہیں۔ 💕

💕 ہم ہمیشہ سراب کے پیچھے کیوں بھاگتے ہیں۔۔۔؟
ہمیں کیوں اپنے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا۔۔۔؟ 💕

💕 ہم کیوں اُن کی طرف نہیں پلٹتے، جو ہمارا خاموشی سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں اور بغیر کسی شکوہ، کسی شکایت کے انتظار کرتے ہی چلے جاتے ہیں۔۔۔۔؟ 💕

💕 #زندگی سے کوئی بات سیکھی ہو یا نا ہو۔ 
لیکن ایک سبق ضرور سیکھا ہے کہ اگر دنیا میں کبھی ایسے لوگ ملیں، جو آپ کو اور آپ کی خوشیوں کو عزیز رکھتے ہوں اور جن کے لئے آپ اہم ہوں تو ایسے لوگوں کو کہیں جانے مت دیں۔
کیونکہ #زندگی میں خوبصورتی شاید
اِنہی لوگوں کی وجہ سے ہے۔ 💕



No comments:

Post a Comment

')