Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Tuesday, August 11, 2020

زندگی میں ،ہر موڑ پہ ہر طرح کے لوگ ملے

زندگی میں ،ہر موڑ پہ ہر طرح کے لوگ ملے
کچھ اچھے،
کچھ بہت اچھے،
اور
کچھ تھوڑے برے،
بہت لوگوں کو مجھ سے محبت کا دعوا ہوا__!!
مجھے بہت حیرانی ہوئی میں نے ان سے وجہ پوچھی کہ ایسا کیوں؟؟
تو؛
کسی کو میری ذات کی اچھائی بھائی؛__
میں سمجھ گئ انھوں نے مجھے فقط فارغ وقت میں، نارمل انداز میں بات کرتے دیکھا ہے:)

کسی کو میری باتیں،میرا اخلاق  اچھا لگا__
میں جان گئ کہ انھوں نے مجھے غصے میں نہیں دیکھا

کسی کو میرا انداز بیان بہت موٹیویشنل لگا__
وہ نہیں جان سکے کہ میں وہ ہی لڑکی ہوں جو اپنی تکلیف میں اپنا سر دیوار میں دے مارتی ہے؛)

اور سب سے آخری بات؛
کسی کو میں کیوٹ لگیD⁩:
اور مجھے ہنسی آئی کہ ان لوگوں نے صرف میری تصویریں دیکھیں ہیں، فلٹر والی؛)
جس میں مجھ جیسے تو دنیا میں سب سے خوبصورت نظر آتے ہیں

وقت کے ساتھ مجھے محبت سے چڑ ہوتی گئ، یقین اٹھنے لگا کہ ایسے کسی احساس کا وجود بھی ہے،
پھر ایک انسان بہت نامحسوس طریقے سے زندگی میں شامل ہوا
میری اجازت کے بنا، 
میرا ہاتھ تھامے میری ڈھال بن گیا__!!
میرے ہر درد پہ ہمیشہ مسیحا بنے ساتھ کھڑا ہوا__!!
میرے ساتھ رویا، میرے ساتھ مسکرایا__!!
جس نے دکھایا، سکھایا کہ ہاں محبت ہوتی ہے، بہت خوبصورت ہوتی ہے دنیا کے خوبصورتی محبت ہی سے تو سجی ہے، دنیا دیکھنی اور خواب سجانے سکھائے
اور ان خوابوں کو جینے کی راہ دکھائی___!!

اس کے اظہار سے بہت پہلے مجھے اس سے محبت ہو چکی تھی
 مگر
جب اس نے اظہار کیا تو پتا نہیں کیوں میں اس سے بھی وجہ پوچھ بیٹھی؛)

تو اس نے بتایا، محبت کسی وجہ سے تھوڑی ہوتی ہے؟؟
 محبت تو محبت ہے
محبت کا پنچھی تو اپنی مرضی، اپنی خوشی سے ساری زندگی کے لیے اس پنجرے میں قید ہونے کو  اترتا یے__!!
اگر محبت وجہ سے ہوتی ہے تو وجہ تو کبھی بھی ختم ہو جاتی ہے،تبدیلی انسان کی فطرت ہے وجہ کے ختم ہوتے ہی محبت بھی ختم ہوجاتی؛)

اس نے سمجھایا کہ محبت سکھا کر نہیں  نبھا کر  دکھائی جاتی ہے___!!


No comments:

Post a Comment

')