Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Tuesday, September 1, 2020

تم یہ میں بہت صبر ہے۔۔۔!

تم یہ میں بہت صبر ہے۔۔۔! 

مجھ میں صبر نہیں ہے ہاں البتہ برداشت ہے۔۔! 

اس میں کیا فرق ہوا ۔۔؟ یہی صبر ہے نا دکھ خاموشی سے سہہ لینا... ہمت باندھتے رہنا... کسی کو محسوس نہ ہونے دینا ۔۔۔

صبر تو بڑا اونچا درجہ ہے۔۔۔ صابر لوگ تو کہتے ہیں۔۔۔
الحمدللہ ہر دکھ پہ ۔۔۔میرا اللہ جو تیری رضا۔۔۔
صبر تو اللہ اور بندے کا تعلق ہے ناں۔۔
برداشت انسان کا انسان سے تعلق ہے۔۔
 میرا انسان سے تعلق آئیڈیل کہہ لو مگر اللہ سے نہیں۔۔

اور صبر ۔۔۔؟

اگر میں صبر کے اصولوں پہ چلتے چلتے کبھی تھک کر اللہ سے کہہ دوں
"اللہ بہت تکلیف ہے" یہ صبر کیسے ہوا۔۔؟
کبھی شکوہ کر جاؤں
کہ "اللہ بس اب میں ہی کیوں بار بار ۔۔۔
اللہ آزمائش کی سکت ہی نہیں ۔۔۔"
یہ صبر نہیں ہوتا ۔۔۔مجھ جیسے کمزور صبر کے درجے کو نہیں پہنچ پا رہے۔۔! 💔
سارے دکھوں کا یہی نچوڑ ہے۔۔۔! 




No comments:

Post a Comment

')