Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Friday, September 25, 2020

دعا


دعا سے وہ بھی مل جاتا ہے جو ہمارا نصیب نہیں دے پاتا۔ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کیا تم نے کبھی معجزہ ہوتے دیکھا ہے؟ اور تب میں بس اتنا کہتی ہوں کہ کائنات کے کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس میں معجزہ نہ ہو۔ آپ سانس لیتے ہیں کیا یہ معجزہ نہیں؟ آپ دیکھ سکتے ہیں کیا یہ معجزہ نہیں؟ کس سمت کو سورج غروب ہوتا ہے اور کس سمت سے چاند نکل آتا ہے کیا یہ معجزہ نہیں؟
کیسے اور کن مقامات پہ اللّٰہ پاک آپ کو گرنے سے تھام لیتا ہے اور آپ کو خبر بھی نہں ہوتی کیا یہ معجزہ نہیں؟ دعاؤں سے ہمیشہ سے مجھے محبت رہی ہے دعائیں ہیں تو میں یہاں ہوں۔ ان دعاؤں نے مجھے ان چیزوں سے دور رکھا جن کا آج میری زندگی میں ہونا تکلیف کا باعث ہوتا۔ مجھے اکثر وہ نہیں ملا جو میں نے مانگا، مگر مجھے ہمیشہ جو بھی ملا دعاؤں سے ہی ملا تو اگر اب آپ کہیں کہ دعائیں قبول نہیں ہوتی تو آپ دعاؤں کی توہین کر رہے ہیں۔ دعائیں ہی تو ہیں جو آپ یہاں ہیں۔ آپ یقین رکھیں گے یہ نصیب سے لڑ جائیں گی۔ ساری دنیا سے ٹکرا جائیں گی۔❤️
ہمیشہ دعا مانگتے رہیں۔!


No comments:

Post a Comment

')