Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, January 28, 2021

کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کاش میرے پاس کچھ ایسے الفاظ ہوتے کہ میں اپنے آپ سے ناراض لوگوں کو بولتی اور وہ لوگ اپنی ناراضگی ختم کردیتے

کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کاش میرے پاس کچھ ایسے الفاظ ہوتے کہ میں اپنے آپ سے ناراض لوگوں کو بولتی اور وہ لوگ اپنی ناراضگی ختم کردیتے،، کبھی کبھی مجھے اپنی دوست کی بہت یاد آتی ہے میں ہر طرف دیکھتی ہوں کہ میری دوست میری زندگی واپس کیسے آئے گی لیکن پھر میں بے بس ہو جاتی ہوں اور میں اللہ جی سے مخاطب ہو جاتی ہوں اور اپنے اللہ جی سے کہتی ہوں اللہ جی میں بے بس ہوگئی ہوں پلیز میری مدد کر دیجئے ناں،، پھر میرے دل میں خیال آتا ہے کہ میری دوست کی زندگی میں میری اب کوئی جگہ نہیں بنتی لیکن پھر بھی مجھے میری دوست کیوں یاد آتی ہیں،، میں چاہ کر بھی آپ کو اپنی زندگی سے اپنی یادوں سے دور نہیں کر پا رہی۔ میں اداس نہیں رہتی میں بہت خوش رہتی ہوں ، میں مایوسی ہیں میں مبتلا نہیں ہوں میں پُر امید ہوں لیکن مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے،، میں نہیں جانتی لیکن پتہ نہیں آپ میرے لیے اتنی اہم کیوں ہیں؟؟ 

اللہ کی رضا میں راضی ہوں لیکن مجھے آپکی بہت یاد آتی ہے لیکن میں اپنے آپ کو آپ کی زندگی میں بوجھ بھی نہیں بنانا چاہتی،، میں نہیں جانتی میرے دل میں آپ کے لیے اتنی محبت کیوں ہے؟؟

آپ نے مجھے زندگی کا مطلب سکھایا،
آپ نے مجھے انسانیت سکھائی،
آپ نے مجھے سوچنا سکھایا،
آپ نے مجھے بولنا سکھایا لیکن آپ نے مجھے اپنے آپ کے بغیر رہنا نہیں سکھایا، 
میں ہمیشہ سوچتی ہوں ایک دن آپ میری زندگی میں واپس آجائیں گی انشا اللہ۔
ویسے ہی آج کل مجھے آپ کی بہت یاد آرہی اس لیے آپ کی یاد میں ، میں ایسے الفاظ کی تلاش میں ہوں کہ میں آپ کو وہ بولوں اور آپ مجھ سے ناراضگی ختم کر دیں۔
کچھ دوست صرف دوست نہیں ہوتے بلکہ وہ زندگی ہوتے ہیں۔



No comments:

Post a Comment

')