Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Friday, January 22, 2021

آنکھوں میں دیکھ کر بھی وہ انجاں بن گئے

آنکھوں میں دیکھ کر بھی وہ انجاں بن گئے
ناآشنائی  میں  فقط  مانندِ  طفلاں  بن  گئے

میں پڑھتا رہا تمھیں اور پڑھتا چلا گیا
جو لکھنا شروع کیا  تم داستاں بن گئے

تیرے   جاتے  ہی  گلشن   سارا  ویراں  ہوا
تیرے آنے سے سبھی دشت گلستاں بن گئے

مخاطب  کیا  ہمیں  اس انداز  سے تم  نے
کہ شامِ اَلم میں بھی وجہ مسکاں بن گئے

دیکھ کر سرِ شام چراغوں کے سائے میں
کتنے  ہی  لوگ  میرے  رقیباں  بن   گئے

پوچھا جب بھی تمھارے گھر کا پتا ہم نے
پھر اپنے  ہی شہر میں  تم مہماں  بن گئے

ہمیں تو کہتے رہے تم ہمارے ہو طرف دار
آج  سب کے  سامنے ہی  حریفاں  بن گئے

ہم تو محفلِ یار سے چُپ چاپ نکلے تھے
پھر کیوں ہر کہانی  کا ہم عنواں بن گئے

اس آرزو میں کہ تیرے آستانے آیا کریں
تیری بستی کے  ہم پیغام رساں  بن گئے

مے خانے سے نکلے تم جو جام اُٹھائے ہوئے
تیری خوشبو کے پیچھے کئی کارواں بن گئے

ہوئے ہیں انجامِ اُلفت کچھ یوں بھی حماد
جو ساتھی نہ بن سکے  وہ سائباں بن گئے


No comments:

Post a Comment

')