Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, January 27, 2021

لوگ رزق کے لئے وظیفہ پوچھتے ہیں اور رزق کا سب سے بڑا وظیفہ تو قرآن میں اللہ نے خود بتا دیا ہے

ہماری معلمہ کہہ رہی تھیں کہ بہت سے لوگ رزق کے لئے وظیفہ پوچھتے ہیں اور رزق کا سب سے بڑا وظیفہ تو قرآن میں اللہ نے خود بتا دیا ہے 

لئن شکرتم  لازیدنکم 
سورہ ابراہیم آیت 7
اگر تم نے واقعی شکر ادا کیا تو میں تمھیں اور زیادہ دوں گا 

اور ہم کیا کرتے ہیں کہ تقابل کرنے لگتے ہیں،  جو ہمارے پاس موجود یے اس پر شکر کی بجائے،  جو موجود نہیں اس کی حسرت میں مبتلا ہونے لگتے ہیں،  خود ترسی کا شکار ہونے لگتے ہیں 

بھلے وہ رشتے ہوں ، روپیہ پیسہ ہو ، صلاحیت ہو یا محبتیں ۔۔۔۔۔

ہم خود سے بہتر کو دیکھتے رہتے ہیں ، دوسروں کی خوش قسمتی پر رشک کرتے رہتے ہیں  اور جانے انجانے میں ناشکری کر جاتے ہیں ۔۔۔۔

برکت کا وظیفہ شکر گزاری یے 

مفتی صاحب کا بیان سن رہی تھی کہ لوگ پوچھتے ہیں آپ اتنا خوش کیسے رہتے ہیں ، کیا آپ کی زندگی میں  کوئی پریشانی نہیں ہے 
انھوں نے جواب دیا کہ ایسا بھی کوئی انسان ہو سکتا یے جس کی زندگی میں کوئی پریشانی نہ ہو
بس جو کچھ میسر ہے ، اس پر شاکر ہو جائیں تو خوش رہنے کا ہنر سیکھ لیں گے
جیسے کسی منزل ہر جانے کے لئے ہم کسی سواری پر سوار ہیں،  کسی کو بہترین جگہ ملی ہے  ، سب سے اگے ساز و سامان کے ساتھ من چاہی جگہ پر موجود یے ، کسی کو درمیانی جگہ ملی ہے اور کچھ کھڑے ہیں ، سیٹ تک نہیں ملی ۔۔۔۔
اترنا سب نے یے 
منزل ایک ہی یے 
بس مختصر سا سفر ہے 

جو  ہلکے پھلکے ہیں ، وہ  تو آرام سے اتر جائیں گے بلکہ خوشی سے اتریں گے کہ تکلیف میں کھڑے تھے ، آگے  شاید راحت ہو ،  سامان والے کا دل ساز و سامان میں اٹکا ہوا یے ، اس کے لیے اترنا مزید مشکل یے اور  اترنے کے لئے اسے سواری خالی ہونے تک کا انتظار بھی کرنا یے

اگر اپنی محدود عقل سے انسان کو ملی نعمتوں/رزق کی فہرست ترتیب دوں ۔۔۔ 

ایمان 
ھدایت
عافیت 
دل کا سکون ، مطمئن ضمیر 
صحت مند جسم 
نماز و دیگر فرائض کی پابندی 
رزق کریم 
سعادت مند اولاد 
دین کی محنت 
عمدہ اخلاق
محبت کرنے والے پرخلوص رشتے

ایسا تو نہیں ہوتا کہ کسی کو کچھ بھی حصہ نہ مل پایا ہو ، کچھ نہ کچھ نعمتیں سب کے پاس موجود ہیں،  ہمیں بس شکر ادا کر کے ان کو محفوظ کرنا یے اور شکر کے ذریعے برکات حاصل کرنی ہیں .

No comments:

Post a Comment

')