Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Monday, January 25, 2021

اکثر پڑھتے سنتے ہیں کہ لوگ دعا دیتے ہیں کہ اللہ آپ کو عمر خضر عطا فرمائیں یا لمبی زندگی دیں یا تا قیامت سلامت رکھیں ۔

اکثر پڑھتے سنتے ہیں کہ لوگ دعا دیتے ہیں کہ اللہ آپ کو عمر خضر عطا فرمائیں یا لمبی زندگی دیں یا تا قیامت سلامت رکھیں ۔۔۔۔


اس کی بجائے ہہ کہنا چاہیے کہ اللہ آپ کو عافیت و برکت والی لمبی عمر عطا فرمائیں،  زندگی میں صحت ، عافیت اور برکت نہ ہو تو ایسی طویل عمر کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتی 


اپنے والدین اور پیاروں کے لئے بھی ہمیشہ یہی دعا کیجئے کہ اللہ عافیت و برکت والی طویل عمر دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔


چھوٹی بیٹی کا محبت کرنے کا انداز تھوڑا جذباتی ہے ، ایک دن کہنے لگی میں جب سکول سے آ رہی ہوتی ہوں تو سوچتی ہوں میرے ماں ابو کو کبھی کچھ نہ ہو تو میں سارا رستہ دعا کرتی ہوں یا اللہ ماں ابو کو infinity years لائف دیں ۔۔۔
پھر اسے درست طریقہ سمجھایا - 



 لمبی عمر میں عافیت اور برکت نہ ہو تو جینے والوں کے لئے بھی آزمائش بنتی ہے اور اکثر دعا مانگنے والوں کے لئے بھی کہ جس کی طویل عمر کہ وہ دعا مانگتے رہے ، اسے کسی آزمائش ہا بڑھاپے کی تکلیف میں دیکھنا بذات خود کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتا !!


1 comment:

')