Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Friday, April 16, 2021

تمھاری پرچھاٸ کے تعاقب میں میں نے وہ گلیاں چن لیں جو بھول بھلیوں کی جانب گامزن تھیں



 تمھاری پرچھاٸ کے  تعاقب میں 

میں نے وہ گلیاں چن لیں جو بھول بھلیوں

کی جانب گامزن تھیں

تمھارے تعاقب میں نے رستوں کے کانٹوں کو

اپنی ایڑیوں کی نوک پر رکھا 

جو میرے تلوٶں میں پیوست  ہوگۓ

میں اک بھنور میں ہی گھومتی رہی جس کا کوٸ 

مرکز ہی نہ تھا

تمھاری حسرت مجھے پنکھ لگا کر جانے کہاں سے کہاں

لے گٸ ۔

میں نے ہر اس شے میں تمہیں کھوجا جس پر مجھے

ذرا سا بھی گمان گزرا ہو کہ 

تمھارے نقش ۔۔تمھاری پرچھاٸ شاید ہی وہاں 

پڑی ہو ۔

اور میں ہاتھ بڑھا کر تھام لوں اسے

مگر وہ 

محض مدار تھا کہیں ختم ہی نہیں ہو پایا

ان راستوں کی ویرانیوں نے مجھے دور کہیں

اندھیروں میں لا پٹخا۔

تم کہیں نہیں ملی  فقط رستے کی دھول سے چہرے کی 

رنگت مزید ذرد پڑ گٸ۔

قصوروار ہرگز تم نہیں اے  زندگی !!

 وہ لڑکی ہی اک" سیارہ "ٹھہری

جس کی قسمت میں مدار کے گرد گردش کرنا تھا

ہاں وہ ایک سیارہ ہے ۔۔

 زرد ۔۔ دھول سے اٹا۔۔۔۔اک بےنور سا ہالہ۔۔



No comments:

Post a Comment

')