Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Friday, April 16, 2021

ذرا کاٸنات کے سبھی رنگ اجلے ہیں



 دیکھو ذرا 

کاٸنات کے سبھی رنگ اجلے ہیں 

پیڑوں پر ثمر پکنے کے قریب ہی سمجھو 

افق پار کا منظر آج بھی پہلے جیسا ہے موسم بھی اپنے متعین وقت پر اب الوداع کہنے کے پر تول رہا ہے ،

آسمان پر تاروں کے جھرمٹ یونہی اپنا مدار سمبھالے ہوۓ ہیں اور ان کے بیچ اکلوتا چاند یونہی چاندنی بکھیرے ہے 

دیکھو تو سہی ، سبھی تو اپنی جگہ قاٸم ہے رواں دواں ہے 

مگر کیوں میلوں کی دوری پر دھڑکتے دو دلوں کے ٹوٹ جانے پر کوٸ شور برپا نہ ہو سکا ان آنکھوں کی نمی پر  کیوں اشک نہ بہاۓ گۓ لبوں پر چھاٸ یاسیت پر کیوں  مطمٸن ہیں سب ؟؟ 

دیکھو تو  سہی کاٸنات رواں دواں ہے پھر خلا سا کیوں ہے؟



No comments:

Post a Comment

')