اندھیرے میں سمت کا پتا نہیں چلتا مگر آسمان اور زمین کا پتا ضرور چل جاتا ہے۔ بلکہ ہر حال میں چلتا ہے۔ سر اُٹھانے پر آسمان ہی ہوتا ہے نظر آئے نہ آئے۔ سر جُھکانے پر زمین ہی ہوتی ہے دکھائی دے نہ دے مگر زندگی میں سفر کرنے کے لیئے صرف چار سمتوں ہی کی ضرورت پڑتی ہے۔ دائیں, بائیں, آگے, پیچھے, پانچویں سمت پاؤں کے نیچے ہوتی ہے وہاں زمین نہ ہو تو پاتال آ جاتا ہے۔ پاتال میں پہنچنے کے بعد کسی سمت کی ضرورت نہیں رہتی۔۔۔
No comments:
Post a Comment