Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, April 14, 2021

"منکر"



دل کی اتھا گہراٸیوں سے ہوتے جب

تاریکیاں جھٹنے لگیں اور سورج کی نارنجی

کرنیں شفاف دیکھاٸ دینے لگ جاٸیں 

تو اس پل دل کی گلیاں تاریکیوں کو الودع

کہہ کر روشنیوں میں داخل ہوں گی جہاں اطراف میں

سرخ گلابوں سے لدے باغیچوں میں 

ٹہلتے ٹہلتے یکدم پاٶں کے تلوٶں پر ریت کا گمان گزرنے لگے

تو دیکھنا 

تم ساحل پر قدم رکھ چکے ہو گے 

جہاں سورج کی نارنجی کرنیں تمہیں اپنی جانب کھینچ کر 

اپنا اسیر بنا لیں گی اسی پل تم پر محبت اترے گی

دل کی تاریکیاں اس روشنی سے بھر کر ہر طرف چراغاں

کیے دیں گی ۔

چاروں  اور تتلیوں کے قافلے تمہیں رستہ دکھاٸیں گے

محبت کے کنارے کھڑے حسرت بھری نگاہ اس پر ڈال کر پھر

بےوجہ مسکرا دینا ۔

اور پھر واپس پلٹ جانا ان گھٹا ٹوپ اندھیروں کی جانب۔

اور منکر ہو جانا اس روشن  منظر سے۔ان رستوں سے

ان کرنوں سے۔اس محبت سے

ہاں 

منکر ہو جانا تب ۔۔۔



No comments:

Post a Comment

')