Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, May 13, 2021

ہوتے ہیں نا کچھ لوگ جن کو دیکھ کر غم بھول جاتے ہیں



 ہوتے ہیں نا کچھ لوگ جن کو دیکھ کر غم بھول جاتے ہیں 

ہوتے ہیں نا کچھ لوگ جن کے ہونے سے امید ملتی ہے

ہوتے ہیں نا کچھ لوگ جو بے لوث محبت کرتے ہیں بغیر کسی مطلب کے

ہوتے ہیں نا کچھ لوگ جن کو دیکھ کر اللہ یاد آ جاتا ہے 

ہوتے ہیں کچھ لوگ جو اپنی زندگی کی تلخیوں کے باوجود بھی سب کے لیے موجود رہتے ہیں 

ہاں ہوتے ہیں کچھ لوگ جن کو اللہ ہمارے لیے بھیجتا ہے 

ہاں ہوتے ہیں کچھ لوگ جن کو دیکھ کر جینے کو دل کرتا ہے ' خواب دیکھنے کو دل کرتا ہے 

ہاں ہوتے ہیں کچھ لوگ جن کا ہونا زندگی میں خوشیاں لاتا ہے اور جن کا چلا جانا صرف دکھ

کبھی سوچا ہے کہ ہم کیوں نہیں بن سکتے ان لوگوں میں سے وہ جو کسی دوسرے کے لیے امید ہو ' خوشی ہو ' جن کو بھروسہ ہو کہ یہی ہے میرا  safe place  ' ہاں یہی ہے وہ جس کے پاس مجھے آنا ہے تب جب سب سے زیادہ ضرورت ہو گی ' ہاں یہی ہے وہ جس کے ساتھ بیٹھ کر میں اپنی ہر بات بغیر کسی خوف کے کر سکتا ہوں . ہم کب اور کیوں اتنا بدل گئے کہ یہی بھول بیٹھے کہ ہمیں کیوں اشرف المخلوقات بنایا گیا تھا شاید یہ دنیا ہے ہی ایسی جس میں کھو کر ہم سب بدل گئے.  سب کچھ بھول گئے دوستیاں ' رشتے ناطے ' اپنے...

ہاں شاید ہم سب کہیں نہ کہیں مطلب پرست ہو گئے .

کبھی اکیلے بیٹھ کے سوچیے گا ضرور کہ ہماری  priorities  کیا ہونی چاہیں تھیں اور ہم کہاں چل دیے.... 


کھل کے جیو کہ آخر میں  سب نے مر ہی جانا ہے




No comments:

Post a Comment

')