Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, May 26, 2021

اچھا؟ تمہیں مجھ سے محبت ہے جیسے فلاں کو فلاں سے ہے


 اچھا؟ تمہیں مجھ سے محبت ہے

جیسے فلاں کو فلاں سے ہے


یعنی چاند تارے توڑ کر لانے کا 

وعدہ کر کےتم مجھے توڑو گۓ 

آنکھوں میں حسیں خواب سجا کر

دردناک تعبیر جھولی میں ڈالو گۓ

میرے آنچل میں خوشیوں کے پھول لگا کر

اُن کی مہک میں اداسی بھرو گے 


اچھا، تمہیں مجھ سے محبت ہے 

جیسے فلاں کو فلاں سے ہے


یعنی راہ محبت میں ساتھ چلتے چلتے

کسی روز اچانک گم ہو جاؤ گے

میرے ساتھ سفر میں ہنستے ہنستے 

اشکوں کا سامان دے جاؤ گے

میری آنکھوں کے سامنے رہتے رہتے

نظروں سے اوجھل ہو جاؤ گے


اچھا، تمہیں مجھ سے محبت ہے

جیسے فلاں کو فلاں سے ہے


یعنی اپنے نام کا آشیانہ بنا کر

تم مجھے بنجارن بنا جاؤ گے

مجھے اپنے رنگ سے سجا کر

میرا جیون بےرنگ کر جاؤ گے

اپنی حسیں یادوں کی قبر بنا کر

مجھے اُس میں دفنا جاؤ گے


اچھا، تمہیں مجھ سے محبت ہے

جیسے فلاں کو فلاں سے ہے


سنو لڑکے، خیال اچھے رکھتے ہو

شکل سے بھی بھلے لگتے ہو

سمجھ دار بھی کافی لگتے ہو

پر راہ محبت سے انجان لگتے ہو

مراسم بنانے کا تو ہنر جانتے ہو

کیا نبھانے کی بھی طاقت رکھتے ہو؟ 


کہ محبت میں اگر مگر نہیں ہوتا

ساتھ چلنا ہوتا ہے اور فنا ہونا ہوتا ہے

کانٹوں پہ چلتے ہوۓ ہاتھوں کو تھامنا ہوتا ہے

زمانے کے پتھراؤ پہ صبر کا دامن پکڑنا ہوتا ہے

صنم کے نام کا کلمہ پڑھ کر وضو کرنا ہوتا ہے

محبوب کے نام کے تعویز کو گھول کر پینا ہوتا ہے


سنو پیارے۔۔۔

عشق میں اپنا سب لٹا کر کافر ہونا ہوتا ہے

کافر سے پھر رب کا راضی بھی ہونا ہوتا ہے



No comments:

Post a Comment

')