Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Monday, September 20, 2021

کیوں مایوس ہو جاتے ہو لوگوں کی باتوں سے؟

کیوں مایوس ہو جاتے ہو لوگوں کی باتوں سے؟
کیا تم نہیں جانتے تمہارے بکھرے وجود کو سمیٹنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔
کیوں اندھیرے سے گھبرانے لگتے ہو؟
کیا تم نہیں جانتے اس اندھیرے کے بعد سویرا لانے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔
تم نے اتنی جلدی کیوں ہار مان لی؟
کیا تم نہیں جانتے بے بسی کے بعد مدد کرنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔
ذراسی آزمائش سے کیوں اس قدر کمزور پڑ گئے؟ 
کیا تم نہیں جانتے آزمائش میں ڈال کر پھر اس سے نکالنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔
کیوں نصیب کا لکھا سمجھ کر ہار مان لی تم نے؟
کیا تم نہیں جانتے دعا سے نصیب کے لکھے ہوئے کو بھی بدلنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔
کیوں ادھورے خوابوں کو ناممکن سمجھ بیٹھے تم؟
کیا تم نہیں جانتے معجزوں پہ قدرت رکھنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔🌸♥️





No comments:

Post a Comment

')