Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Monday, September 20, 2021

ہر چیز تمہے بے چین کرے گی، ماضی کا غم، مستقبل کی فکر، وه ایک وعدہ جو نہ پورا کیا گیا،

ہر چیز تمہے بے چین کرے گی، ماضی کا غم، مستقبل کی فکر، وه ایک وعدہ جو نہ پورا کیا گیا، وہ ایک تعلق جو پاک منزل تک نہ پونچھ سکا، وہ ایک چہرہ جو تم بھلانا چاھتے ہو، وہ باتیں جن کو یاد کر تم مسکراتے بھی ہو اور روتے بھی ہو، وہ سجدے کا سفر جو شروع ہوا تھا اس ایک شخص کو پانے کے لیے اور یے تہجد کی نماز اس لا حاصل کو بھلانے کے لیے ، آپ کو ہر یاد، ہر واقعہ، ہر وہ گزرا ہوا لمحہ ایسے تڑپاے گا کے آپ کی لاکھ کوشش کے باوجود کچھ حاصل نہی ہوگا۔


مگر میرے دوست یے بھی زندگی کی کتاب کے ہزارو سفو کی طرح ایک صفہ ہے، یے صفا بھی اپنی تحریر آپ کو سنا کر ختم ہو جائے گا ایک دن بس اس دن تک میرے دوست اور کچھ بچاؤ یا نہ بچاؤ اپنی روح کو بچا لینا، دل دکھتا ہے دکھنے دو، کیوں کے سچے دل اس دنیا میں اکثر ان واقعات سے گزرتے ہیں، روح اگر بچا لی ،اگر تم اس لمحے سے سب کچھ اللّه پے چھوڑ کر ، اس ذات پر یقین کر کے اس زندگی کے وقت کو گزار گئے تو بس آگے اللّه کرم کر دے گا، آپ کی زندگی میں سکون ہو گا انشااللہ کیوں کے اس وقت لوگو کی باتیں، کسی کی بے وفائی کسی کے تانے کسی کا دل دکھانا آپ پر کچھ اثر نہی کرے گا کیوں کے تب تک آپ کو اللّه دکھا دے گا کے سچا ہونا، مخلص ہونا، لوگو کا درد محسوس کرنے والے لوگو کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور جو لوگ اس کے برعکس کام کرتے ہیں ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور اگر اس دنیا میں ان کا حشر آپ نہ دیکھ سکے اور گلا کرنے لگیں اللّه سے کے انصاف کیوں نہی ہوا تو دوست قیامت ہے ہی اس لیے کے نیت، عمل، سب کو تول دیا جائے اور فیصلہ کر دیا جائے تو آخر وہاں کیسے بچے گیں یے لوگ۔


باکی کسی کے لیے برا نہی سوچنا کبھی جو ہوا جیسے بھی ہوا، اللّه دیکھ رہا تھا، دیکھ رہا ہے وہ بہترین فیصلہ کرے گا آج نہی تو کل آپ مطمئن ہو جائے گے اور لکھوا لے ایک وقت آے گا کے آپ جو اس وقت نماز میں روتے ہوے کہتے ہیں اللّه سے کے ایسا کیوں ہوا ایسا بھی تو ہو سکتا تھا،یے سب ختم ہو جائے گا اور آپ کی زبان پر ایک ہی بات ہو گی کہ  
 اے میرے اللّه شکر ہے تیرا شکر ہے تیرا ❤


No comments:

Post a Comment

')