Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, December 4, 2021

میں نے بِگڑا وقت بھی دیکھا ہے اور اچھا بھی۔ میں نے وہ چیز بھی کھوئی ہے جو مجھے جان سے زیادہ پیاری تھی

میں نے بِگڑا وقت بھی دیکھا ہے اور اچھا بھی۔ 
میں نے وہ چیز بھی کھوئی ہے جو مجھے جان سے زیادہ پیاری تھی اور میں نے وہ بھی پایا جسکو پانے کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی،
میں نے ہجوم میں خاموشی دیکھی ہے اور تنہائی میں بھی قہقہوں کی آواز سُنی ہے۔
میں نے بہت کُچھ جیت کر ہارا ہے اور بہت کُچھ ہار کر بھی جیتا ہے 
پہلے میں اور اب میں بس ایک لفظ کا فرق ہے۔

"یقین"

میں پہلے وہ چاہتی تھی جو میرا دل چاہتا تھا اور دل کا کیا ہے دل تو بے وجہ چیزیں بھی چاہتا ہے۔
اور اب میں بس وہ چاہتی ہوں جو اللہ ﷻ چاہتا ہے۔ 
کتنا کُچھ کھونے کے بعد میں نے جانا تو بس یہی جانا کہ اُسکے فیصلے سے بہتر نہ زمیں میں کوئی شے ہے اور نہ آسماں میں۔۔ 
اور بس ایک وہی ہے جو نہ اچھے وقت میں اکیلا چھوڑتا ہے 
اور نہ بُرے وقت میں تنہا رہنے دیتا ہے۔
آپ جب اللہ ﷻ سے محبت کریں گے تو یقین کریں آپ کے لیے خود بخود معجزے کھڑے ہوں گے۔۔۔ ✨

No comments:

Post a Comment

')