Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Tuesday, September 20, 2022

مجھے زندگی میں قدم قدم پہ تیری رضآ کی تلاش ہے

 


مجھے زندگی میں قدم قدم پہ تیری رضآ کی تلاش ہے

تیرے عشق میں اے خدا مجھے انتہا کی تلاش ہے

میں گناہوں میں ہوں پڑا ہوا، میں زمین پر ہوں گرا ہوا

جو مجھے گناہ سے نجات دے، مجھے اس دعا کی تلاش ہے

میں نےجو کیا وہ برا کیا، میں نے خود کو خود ہی تباہ کیا

جو تجھے پسند ہو میرے رب، مجھے اس ادا کی تلاش ہے

تیرے در پہ ہی میرا سر جھکے، مجھے اور کچھ نہیں چاہیے

مجھے سب سے کر دے جو بے نیاز، مجھے اس اداکی تلاش ہے .

آمین يارب العالمين


No comments:

Post a Comment

')