Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, June 8, 2023

ستاروں سے بَھرے اِس آسمان کی وسعتوں میں مجھے اپنا سِتارہ ڈھونڈنا ھے

 


ستاروں سے بَھرے 

اِس آسمان کی وسعتوں میں

مجھے اپنا سِتارہ ڈھونڈنا ھے


نہ اُس کا نام ھے معلوم  ، نہ کوئی نشانی ھے

بس اتنا یاد ھے مجھ کو

ازل کی صُبح جب سارے ستارے

الوداعی گفتگو کرتے ھُوئے رَستوں پہ نکلے تھے

تو اُس کی آنکھ میں ایک اور تارا جِھلملایا تھا


اُسی تارے کی صُورت کا

میری بھیگی ھُوئی آنکھوں میں بھی 

ایک خواب رھتا ھے


میں اپنے آنسوؤں میں 

اپنے خوابوں کو سجاتا ھُوں

اور اُس کی راہ تکتا ھُوں


سُنا ھے گم شدہ چیزیں

جہاں پہ کھو جاتی ھیں

وھیں سے مِل بھی جاتی ھیں


مجھے اپنا سِتارہ ڈُھونڈنا ھے 



No comments:

Post a Comment

')