Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Monday, July 31, 2023

تمہیں خبر ہی نہیں کہ تمہارے ایک میسج کا انتظار کرتے ہوئے

 


تمہیں خبر ہی نہیں


تمہیں خبر ہی نہیں کہ

تمہارے ایک میسج کا انتظار

کرتے ہوئے

موبائیل اسکرین کو بار بار دیکھنے سے

کسی کے چشمے کا نمبر بڑھ گیا ہے

وہ ایک لفظ 

جو تُم بڑے پیار سے بولا کرتے تھے

وہ ایک لفظ

سننے کے لیے کسی کے کان ترس گئے ہیں

تمہارے ساتھ بیتی ہوئی یادوں کو بار بار

ذہن میں دہرانے سے

کسی کا دماغ بوڑھا ہو رہا ہے

تمہارے کوچے کی طرف جانے سے کوئی اپنے قدموں کو روک رہا ہے

مگر وہ بے بس ہے

وہ لاچار ہے



کبھی کوئی مجھ سے پوچھے کہ تم نے زندگی میں سب سے زیادہ کیا کیا؟ تو میں بغیر رُکے کہوں گا

 


کبھی کوئی مجھ سے پوچھے کہ تم نے زندگی میں سب سے زیادہ کیا کیا؟ تو میں بغیر رُکے کہوں گا

"انتظار"

کبھی کسی اچھے لمحے کے ٹھہر جانے کا

کبھی کسی دعا کی قبولیت کا

اور کبھی

کسی بہت اپنے کے لوٹ آنے کا۔



تعلق ٹوٹ جائے جب محبت روٹھ جائے جب تو پھر رسمِ دعا کیسی مِلن کی التجا کیسی؟؟؟

 



تعلق ٹوٹ جائے جب

محبت روٹھ جائے جب

تو پھر رسمِ دعا کیسی

مِلن کی التجا کیسی؟؟؟

جدائی دینے والے تم سے امیدِ وفا کیسی؟؟؟

بھنور میں ڈولتی کشتی پہ ساحل کی تمنّا کیا

اُکھڑتے سانس ہوں تو زندگی کی آرزو بھی کیا

جو منزل کھو چُکی ہو، اس کی پھر سے جستجو بھی کیوں

رضائے دوست پر اچھا، سرِ تسلیمِ خم کرنا

سسکنے سے یہی بہتر ہے نا امید ہی مرنا

مگر دل نے تمہیں کس واسطے سے یاد رکھا ہے؟؟

تمہیں کیوں شاعری میں آج تک آباد رکھا ہے

ابھی تک کیوں میں نے خود کو بہت برباد رکھا ہے

ہوا کے دوش پر کیوں نغمئہ فریاد رکھا ہے

جدائی دینے والے، آشنائی کی قسم تم کو

تمہاری بے وفائی، کج ادائی کی قسم تم کو

مجھے بس اتنا بتا دینا

وفا کی چاہتوں کی مشعلیں کیسے بُجھاتے ہیں

نشاں کیسے مِٹاتے ہیں

بھُلانا ہو جنہیں ان کو بھلا کیسے بھُلاتے ہیں۔۔؟؟

جدائی دینے والے تم سے امیدِ وفا کیسی؟؟

تعلق ٹوٹ جائے جب

محبت روٹھ جائے جب

تو پھر رسمِ دعا کیسی

مِلن کی التجا کیسی؟؟؟



Saturday, July 29, 2023

" پروین شاکر" لکھتی ہیں

 


" پروین شاکر" لکھتی ہیں

میرے پاس سے جو گزرا، میرا حال تک نا پوچھا۔۔۔

میں کیسے مان جاؤں کہ وہ دور جا کے رویا؟


"احمد فراز" لکھتے ہیں

تیرے پاس سے جو گزرے تو جنون میں تھے فراز

جب دور جا کے سوچا تو زار زار روئے۔۔



Thursday, July 27, 2023

"کیا آسمان اور زمین کے درمیان بہت ہجوم ہے؟"

 


"کیا آسمان اور زمین کے درمیان بہت ہجوم ہے؟"

"!نہیں"

"تو پھر بیچ راستے میں دعائیں کیسے چوری ہوگئیں؟ وہ خدا تک کیوں نہ پہنچ سکیں؟" 

:'))


ہمت نہیں ہارنا ، کمزور نہیں پڑنا ، تمہیں پتا ہے چیزیں آسان ہونے سے پہلے مشکل ہو جاتی ہیں 🍂

 



ہمت نہیں ہارنا ، کمزور نہیں پڑنا ، تمہیں پتا ہے چیزیں آسان ہونے سے پہلے مشکل ہو جاتی ہیں

 🍂


 لیکن یہی چیزیں اللّٰه پر توکل کرنے سے پھر آسان ہو جاتی ہیں ، تو توکل رکھیں اس رب پر جس کے پاس ہمارے تمام معاملات کا اختیار ہے اس پر بھروسہ کرو گے تو کبھی ناکام نہیں ہونگے۔


 ان شاءاللّٰه عزوجل



"میں" کی اپنی بدبو ہوتی ہے


 

"میں" کی اپنی بدبو ہوتی ہے

اور محبت کی اپنی خوشبو


سچا دل وہیں چمکتا ہے جہاں پر سچ خلوص محبت و احساس کی خوشبو ملے .. جہاں سے حسد ریا مکر جھوٹ فریب و مقابلے بازی کی بدبو آئے وہاں کے لئے سچا دل بیزار کر دیا جاتا ہے. محبت کا اپنا احساس ہے محبت کی اپنی خوشبو ہے



رات اُٹھتی ہے الاؤ سے تری خوش بُو اور

 


رات اُٹھتی ہے الاؤ سے تری خوش بُو اور

ہم مہَکتے ہوئے، چوپال میں آ جاتے ہیں 


شام ڈھلتے ہی کسی گوشہ ِ ویرانی میں 

ہم پرندوں کی طرح جال میں آ جاتے ہیں 


زندگی خواب ہے اور خواب کی قیمت لینے 

جن کو آنا ہو، وہ ہر حال میں آ جاتے ہیں



Tuesday, July 25, 2023

" اور پھر میں نے دوستوں کو بدلتے ہُوئے دیکھا ہے ۔۔۔ بُہت ہی خاص رشتوں کو خود سے دُور بُہت دُور جاتے دیکھاہے

 


" اور پھر میں نے دوستوں کو بدلتے ہُوئے دیکھا ہے ۔۔۔ بُہت ہی خاص رشتوں کو خود سے دُور بُہت دُور جاتے دیکھا ہے ، میں نے جان چِھڑکنے والوں کے رویّوں میں بیزاری کو محسوس کِیا ہے ، میں نے دیکھا ہے لوگوں کو نظر انداز کرتے ہُوئے ، میں نے دیکھا ہے تعلق کو ضرورتوں کا مُحتاج ہوتے ہُوئے

🙃




Monday, July 24, 2023

ٹھیک ہونے کا دکھاوا کریں، زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو ،



  اپنے ٹھیک ہونے کا دکھاوا کریں، زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو ، چھپانا دوسروں کے ترس کھانے سے کہیں زیادہ خوبصورت ہے۔


*کس چیز کے انتظار میں ہیں؟

 


*کس چیز کے انتظار میں ہیں؟

حالات کبھی آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ہوں گے۔ 

دنیا ہمیشہ ایسی ہی رہے گی۔

لوگ ہمیشہ دل دکھائیں گے۔ 

دکھ راستے میں آتے رہیں گے۔ 

زندگی سیدھا راستہ نہیں

 بلکہ یہ اونچی نیچی گھاٹیاں ہیں

کہیں سبز ا ملے گا تو کہیں طوفان۔ 

اچھے لوگ ملیں گے تو برے بھی ملیں گے۔

 یہ سب ایسے ہی چلے گا۔ 

کچھ نہیں بدلے گا۔

 *بدلیں گے تو آپ*

اگر اسی وقت بدل جائیں گے تو اسی وقت سے دنیا بدل جائے گی۔* 


حالات بھی بدل جائیں گے۔ 

ٹرسٹ می! 

دل بدلنے سے ہستی بستی، دنیا جہاں سب بدل جاتاہے۔ 

اور دل کو کیسے بدلتے ہیں؟

اسے مستقیم یعنی ہر سیدھا خیال دے کر!

ہر اچھی بات سیکھا کر

تھوڑا مضبوط اور زیادہ با شعور ہو کر۔ 

 *دعا کبھی نامنظور نہیں ہوتی کنارے سے لگا

 دیتی ہے۔

 خوش رہیں

😊



Sunday, July 23, 2023

=== منافق ===


 

== منافق ===


ہم جذبوں کی کشتی بنا کر

اپنے آنسوؤں سے دریا سینچتے ہیں

ہم اپنی سانسوں کے تموّج میں

روز اُبھرتے ڈوبتے ہیں


ہم ایک سانس میں 

ماضی کی عظیم سچّی محبتوں کا دم بھرتے ہیں،

اُن کی پزیرائی کرتے ہیں، خراج دیتے ہیں

اور دوسری سانس میں

اُن سچّے جذبوں کی تحقیر کرتے ہیں

اور اپنی بے وفائی کو تصویر کرتے ہیں؛


ہم اپنے لفظوں میں درد بھرنے کے لیے

پہلے تو گُمانی محبتوں کا کھیل کھیلتے ہیں

جذبوں کو جھوٹے وعدوں سے سینکتے ہیں

اور پھر اپنی پارہ صفت طبیعت سے مجبور ہو کر

اپنے تعلقات پہ بے لطفی کا الزام لگاتے ہیں

اپنی بے نام محبتوں کو مجبوریوں کا لباس پہناتے ہیں


ہم دوسروں کو محبت کی تبلیغ میں

بے حسی اور خود غرضی کے عادی مجرم بن جاتے ہیں

ہم جھوٹی اُداسیاں اوڑھ کر

خود بچاؤ مہم چلاتے ہیں

ہم دوسروں کے کندھوں پر بندوق سجاتے ہیں

اور لا علمی میں 

اپنی ہی زندگی پر ٹریگر دباتے ہیں


ہم گُمانی محبتوں

اور قلعی شُدہ جذبوں کی کشتی بناتے ہیں

ہم اپنے بناوٹی آنسوؤں سے دریا سینچتے ہیں

ہم اپنی سانسوں کے تموّج میں

روز اُبھرتے ڈوبتے ہیں

اور بالاخر اک دن 

مکمل ڈوب جاتے ہیں۔



مجھے وہ دن بہت یاد آتے ہیں جب میں تمہیں دن بھر کی داستان سناتی تھی

 


مجھے وہ دن بہت یاد آتے ہیں

جب میں تمہیں دن بھر کی داستان سناتی تھی

آج میں نے یہ کیا

وہ کیا

آج میں بہت خوش ہوں

آج بہت اداس ہوں

ایسے کیا.... ویسے کیا

آج میرے سر میں درد ہے

بولنے پر آتی تھی تو چپ کرنا بھول جاتی تھی، 

تم بھی چپ چاپ سنتے رہتے تھے میری پاگل باتیں

مگر اب کسی سے کچھ کہنے کا دل نہیں چاہتا

کتنی تکلیف ہو

کتنا دکھ ملے

کسی کو نہیں سناتی

تمہیں اپنی ذات تک رسائی دی تھی

تمہارے لہجے میں تلخیوں کے بعد

اپنی ذات کو دفن کردیا

تمہارے چلے جانے کے بعد 

" میں نے چپ رہنا سیکھ لیا" ــــ



میں ہر اُس راہ پہ ہوں جو تمہاری طرف جائے

 


میں ہر اُس راہ پہ ہوں جو تمہاری طرف جائے 

میں ہر وہ وسیلہ ڈھونڈھتا ہوں جو تُم تک پہنچائے, میں ہر اُس شخص سے ملتا ہوں جس سے تمہارا احوال ملے 

میں تمھاری ہی تلاش میں ہوں۔


یہ جانتے ہوئے بھی کہ تم میرے لیے نہیں ہو۔ 




Saturday, July 22, 2023

کاش کہ کبھی جذبات اور احساسات کے بھی ایکسرے ہوا کرتے تو میں تمھیں دل کے ایکسرے بھجواتا

 




کاش کہ کبھی جذبات اور احساسات کے بھی ایکسرے ہوا کرتے تو میں تمھیں دل کے ایکسرے بھجواتا. اپنے دل میں چُھپے سارے جذبات دیکھاتا


تم بن میری صبح و شام میرے چاروں پہر کس قدر ادھورے ہیں نامکمل ہیں۔ تمھیں سب بتاتا تمھیں سب دکھاتا

 🍂




Thursday, July 20, 2023

💕آپ خود ہی اپنے لیے بہترین دلاسہ ہیں

 


💕آپ خود ہی اپنے لیے بہترین دلاسہ ہیں

بہترین دوست 

بہترین دنیا 

اور مشکل وقت میں بہترین تھپکی

جو آپ کو کبھی ہارنے نہیں دیتی💕


‎#خوش_رہیں_خوشیاں_بانٹیں



Thursday, July 13, 2023

شاید تمہیں اِس بات کا احساس نہیں مگر تم اُن لوگوں میں سے ہو جو



 شاید تمہیں اِس بات کا احساس نہیں مگر تم اُن لوگوں میں سے ہو جو دوسروں کیلئے صرف اتنی گنجائش چھوڑتے ہیں کہ اُنہیں چھوڑ دیا جائے۔





جب وہ چلی جائے گی، تمہیں تب معلوم ہوگا

 


جب وہ چلی جائے گی، تمہیں تب معلوم ہوگا کہ تحفہ محبت کیسی انمول شے ہے۔ اُس وقت تمہارا دل شدت غم سے پھٹنے لگے گا۔ 


 ~ ایان میکوان



کبھی کبھار میں سوچتی ہوں کہ کاش کوئی ایسا سسٹم ہوتا کہ جب کوئی کسی کو یاد کرتا

 


کبھی کبھار میں سوچتی ہوں کہ کاش کوئی ایسا سسٹم ہوتا کہ جب کوئی کسی کو یاد کرتا تو یاد آنے والے انسان کا دماغ سگنل دیتا 

this person is missing you 

تو شاید بہت سے رشتے بچ جاتے جو ہماری اناؤں کی نظر ہو جاتے ہیں جنہیں ہم کبھی بتا ہی نہیں پاتے کہ ناراضگی کے باوجود ہم انکے بغیر رہ نہیں سکتے۔



یہ " بدصورت " لفظ کس قدر سفاک شخص نے تخلیق کیا ہوگا یہاں تو ہر کوئی دلنشیں ، دلچسپ ہے۔

 


یہ " بدصورت " لفظ کس قدر سفاک شخص نے تخلیق کیا ہوگا یہاں تو ہر کوئی دلنشیں ، دلچسپ ہے۔

 شاید اس نے سوچا ہی نہیں ہوگا کہ یہ لفظ کسی کے نازک سے دل کو روند بھی سکتا ہے ، یہ کسی کے جذبات کو کچل بھی سکتا ہے ، یہاں تو ہر شخص قابلِ عزت اور قابلِ محبت ہے۔



جب ہم ہر بار کسی کے لیئے available رہتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ جب بھی پکاریں گے

 


جب ہم ہر بار کسی کے لیئے 

available 

رہتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ جب بھی پکاریں گے ہم حاضر ہوں گے ایسی عادت کسی کو بھی نہیں ڈالنی چاہیئے نہ ہم مکمل طور پر اچھے ہوتے ہیں اور نہ مکمل طور پر برے ہوتے ہیں اس لیئے اپنا اچھا امپریشن چھوڑنے کےلیئے اپنی عزت نفس کو بالکل بھی نہیں نظرانداز کرنا چاہیئے۔ 


Don't compromise on self respect.


خود کو تکلیف سے بچانا خود سے پیار کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ ہماری ایک فی میل پروفیسر لیب کے رولز سمجھا رہی تھیں ان کا کہنا تھا کہ اگر لیب میں کسی قسم کا کوئی حادثہ ہوجاتا ہے تو آپ نے سب سے پہلے خود کو بچانا ہے 

Protect your self first then help others. 

اور صرف آپ نے ایسا لیب میں ہی نہیں کرنا زندگی میں کہیں بھی خود پر دوسروں کو فوقیت نہیں دینی۔ 

جب آپ خود بہتر محسوس کریں گے تو ہی کسی دوسرے کے بھی کام آ سکیں گے۔ یہ خود غرضی قطعا نہیں ہے یہ self love

 ہے جو ہر انسان کو ہونا چاہیئے۔



اچھے لوگ

 


"یہ دعا مانگیں مجھے زندگی میں صرف اچھے لوگ ملیں"

اور جواب آیا تھا

۔۔پھر برے لوگوں کو کون ٹھیک کرے گا۔۔

"انہیں اللّٰہ ہی ٹھیک کرے گا۔۔۔وہ میرے بس کی بات نہیں ہیں"

مجھے واقعی ایسا لگتا ہے کہ ہمیں زندگی میں اچھے لوگ ضرور ملنے چاہیے ہیں کہیں نا کہیں۔۔وہ زندگی بھر ہمارے ساتھ نہیں رہتے۔۔۔لیکن ان کا اثر ہمیشہ رہتا ہے۔۔۔۔

واقعی میں ؟

ہاں بالکل۔۔۔۔مجھے بھی لگتا تھا وقت کے ساتھ سب ماند پڑ جاتا ہے،باتیں نصیحتیں ،اثر

۔۔۔

لیکن نہیں اچھے لوگوں کا اثر ،ان کی تربیت ،ان کے لفظ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتے ہیں ۔۔۔وہ رہیں یا نا رہیں ۔۔۔

نہیں یقین آ رہا تو مجھے دیکھیں ،زندہ مثال ہوں ۔۔۔کئی سالوں سے گئے شخص کو رو رہی ہوں پر۔۔۔وہ اس قابل تھا کہ اس کے لیے رویا جائے۔۔۔اور صرف وہی نہیں اور بھی بہت پیارے ہیں جو اب میرے ساتھ نہیں رہے ،کچھ دنیا چھوڑ گئے ،کچھ شہر،کچھ مجھے اور کچھ سب تعلق۔۔۔۔( آنکھوں کے آئینے پہ کچھ عکس ابھرے تھے)

لیکن ہر جانے والے کی اچھائی مجھے اب بھی یاد ہے۔۔۔اس کی گئی کوئی بھی نصیحت 

۔۔مجھے اب بھی اکثر کبھی برا نہیں کرنے دیتی۔۔۔۔ہارنے نہیں دیتی،۔گرنے نہیں دیتی ۔۔۔۔

یہ اثر نہیں تو کیا ہے۔۔۔۔

اس لیے کہتی ہوں۔۔۔۔اچھے لوگ ہونے چاہئیں،ہمیں ملنے چاہییں۔۔۔

لیکن اگر ہم نا یاد رکھنا چاہیں تو؟

کچھ لوگ کچھ باتیں یاد کی نہیں جاتیں ،یاد رہ جاتی ہیں,اور دل کی طرح یاد پہ کسی کا اختیار بھلا 

کہاں ہوتا ہے۔۔۔۔



slamaan lisadiqayn yatashajaran daymaan ,

 


‏" سلاماً لصديقين يتشاجران دائماً ،

 ولكن لا يتخليان عن بعض ابداً ".

slamaan lisadiqayn yatashajaran daymaan ,

walakin la yatakhalayan ean baed abdaan ".

سلام ان دو دوستوں پر جو ہمیشہ جھگڑتے رہتے ہیں۔

 لیکن وہ ایک دوسرے سے کبھی دستبردار نہیں ہوتے۔



Wednesday, July 12, 2023

مہدی حسن نے کہا کہ

 



>>


POV: He has now changed.


مہدی حسن نے کہا کہ


اپنی بدل چکا ہے وہ راہیں تو کیا ہوا

ہم چپ رہیں گے اس کو ملامت کیے بغیر


And also that You don't even have the same as before..


گزرے دنوں میں جو کبھی گونجے تھے قہقہے

اب اپنے اختیار میں وہ بھی نہیں رہے

قسمت میں رہ گٸی ہیں جو آہیں تو کیا ہوا

!صدمہ یہ جھیلنا ہے شکایت کیے بغیر



کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا وجود دوسروں کی زندگی کو خوشگوار بناتا ہے



 کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا وجود دوسروں کی زندگی کو خوشگوار بناتا ہے اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جن سےچھٹکارے کے بعد لوگوں کی زندگی خوشگوار بنتی ہے.    تو ذرا سوچئیے

 کہ آپ کا شمار کس قسم کے لوگوں میں ہے



Tuesday, July 11, 2023

ان کتابوں کو پڑھیں جن پر پابندی لگ چکی ہے۔ ان لوگوں سے ملیں جن کو معاشرہ برا کہتا ہے۔

 



ان کتابوں کو پڑھیں جن پر پابندی لگ چکی ہے۔

 ان لوگوں سے ملیں جن کو معاشرہ برا کہتا ہے۔

 ان جگہوں پر جائیں جہاں جانا منع ہے۔

 ان دیوارں کو ہٹا کر دیکھیں جن کے پار جانا معاشرے کے اصولوں کے خلاف ہے۔

 وہ سارے سواد ایک بار ضرور چکھیں جو شجر ممنوعہ قرار دیئے جا چکے ہیں۔

 یہ چیزیں آپکو مضبوط بنائیں گی،  معاشرے کے بنے بنائے راستوں سے ہٹائیں گی، آپکو ایسے  تجربات سے آگاہ کریں گی جن کے متعلق  معاشرہ آپکو نہیں آگاہ کر سکتا۔  معاشرے کی نام نہاد حدود اور رسوم و قیود کے پار کسی نئےجہان کے اسرار آپ پر

 کسی  بھید کی طرح کھلیں گے۔



کچھ باتیں سن کر لگتا ہے کہ ہر بات کو سننا ضروری نہیــــں۔۔۔۔

 


کچھ باتیں سن کر لگتا ہے کہ ہر بات کو سننا ضروری نہیــــں۔۔۔۔

کچھ باتیں کہہ کر لگتا ہے کہ چپ رہتے تو اچھا تھا۔۔۔۔

کچھ باتیں سہہ کر لگتا ہے کہ کچھ کہہ دیتے تو اچھا تھا۔۔۔۔


انسـٓ٘ـان کــٓ٘و اپنـٓ٘ے آپــٓ٘ـــ سـٓ٘ے اتنـٓ٘ی محبتـــٓ٘ـــ تــٓ٘ـو ضــٓ٘رور ہــٓ٘ونی چـٓ٘ـاہیـٓ٘ـے



 انسـٓ٘ـان کــٓ٘و اپنـٓ٘ے آپــٓ٘ـــ سـٓ٘ے اتنـٓ٘ی محبتـــٓ٘ـــ تــٓ٘ـو ضــٓ٘رور ہــٓ٘ونی چـٓ٘ـاہیـٓ٘ـے

کــٓ٘ہ وہ خـٓ٘ـود کــٓ٘و جہنــٓ٘م سـٓ٘ے بچـٓ٘ـا کــٓ٘ر جنتـــٓ٘ـــ تکـــٓ٘ـــ لــٓ٘ے جــٓ٘ـائے

...!!!

________________


Monday, July 10, 2023

اللّٰہ پـٓر بھــٓـروسہ اُس پُھــٓـول کی طــٓـرح رکھیــٓـں، جــٓـو راستــٓـے کــٓے کنــٓـارے اُگتــٓـا ہــٓے

 


اللّٰہ پـٓر بھــٓـروسہ اُس پُھــٓـول کی طــٓـرح رکھیــٓـں، جــٓـو راستــٓـے کــٓے کنــٓـارے اُگتــٓـا ہــٓے۔ جســٓـے نہ کســٓـی نــٓـے بـٓـویـٓـا ہـٓـوتــٓـا ہــٓے نــٓہ کــٓـوئی راہگیــٓـر اســٓے پــٓـانی دیتــٓـا  ہــٓـے، اللّٰه ہــٓـی اُس کا خیــٓـال رکھتــٓـا ہــٓـے۔

🍃✨



دونوں صورتیں یقین کی ہیں بس انداز الگ ہوتا ہے

 


دونوں صورتیں یقین کی ہیں

بس انداز الگ ہوتا ہے 


کچھ اللہ پہ سب چھوڑ دیتے ہیں

کچھ اللہ کے لئے سب چھوڑ دیتے ہیں



Sunday, July 9, 2023

میرے تخیل کے مرکزی رستے پہ تمھارا گھر ہے اور چاروں طرف اونچے

 


میرے تخیل کے مرکزی رستے پہ تمھارا گھر ہے اور  چاروں طرف اونچے اونچے درخت ، خوش نما پھول کھلے ہیں ۔۔


صحن کے بیچوں بیچ اِک ندی بھی تو گزرتی ہے۔۔


میں دیکھتا ہوں، تم ندی کنارے پانی میں پاؤں بھگوے کوئی کتاب پڑھتی ہو۔۔، مسکراتی ہو ، کبھی رستہ دیکھتی ہو کہ۔۔ میرا انتظار کرتی ہو۔۔ 

🌸



اب اس کی آنکھیں فقط خاموش رہتی ہے، جانے وہ کن

 


اب اس کی آنکھیں فقط خاموش رہتی ہے، جانے وہ کن خیالوں میں گم رہتی ہے-- شاید لڑکی جینا چاہتی ہے ۔۔

شاید یہاں جینے نہیں دیا جاتا۔۔

 🍂


میں ایسی دنیا کا خواب دیکھتا ہوں۔


میں ایسی دنیا کا خواب

دیکھتا ہوں۔۔


جس کی ہر صُبح۔۔

تمھاری مسکراہٹ سے ہو۔۔


جس کی ہر شام

تمھاری خوشبو سے ہو۔۔



‏یہ بھی تو ممکن ہے ۔۔ تم جس سے محبت کرو وہ تمھاری فیلنگز سمجھے

 


‏یہ بھی تو ممکن ہے ۔۔ تم جس سے محبت کرو وہ تمھاری فیلنگز سمجھے ہی نہیں اور پھر یہ بھی تو ممکن ہے


کوئی تمھاری مسکراہٹوں پہ مرتا ہو

اور تمھیں خبر ہی نہیں ہو ؟ 



محبتوں کی عمریں بہت زیادہ نہیں ہوتیں

 


‏محبتوں کی عمریں بہت زیادہ نہیں ہوتیں مگر وہ دلکش لمحے ٹھہر جاتے ہیں، ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں

❣️



Saturday, July 8, 2023

نمازوں کے درمیان بہت سے معاملات آتے ہیں۔ مسئلے، پریشانیاں ، چیلنجز۔ اللہ چاہتا ہے کہ تم

 


دو نمازوں کے درمیان بہت سے معاملات آتے ہیں۔ مسئلے، پریشانیاں ، چیلنجز۔ اللہ چاہتا ہے کہ تم ہر نماز میں کھڑی ہو کر اس سے کہو کہ مجھے صرف آپکی مدد چاہیے ۔ جب بار بار کہوگی تو کیا وہ مدد نہیں کرے گا؟


Sending love and warmth to everyone feeling uncomfortable

 


Sending love and warmth to everyone feeling uncomfortable, upset, fatigued, lonely, ignored, hurt or lost. Whatever it is, it has no choice but to pass. In the meantime, it's okay to not be the strong one for once.


Much love. ❤️

Peaceful night.



مجھے پسند ہیں وہ لوگ جو اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں

 


مجھے پسند ہیں وہ لوگ جو اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں

سازشیں نہیں کرتے نفرتیں نہیں پھیلاتے لیکن اپنی زندگی میں خوش اور مطمئن رہتے ہیں ۔



پہلی بار مُجھے زِندگی اُس دن مُشکل لگی تھی جب میں

 


پہلی بار مُجھے زِندگی اُس دن مُشکل لگی تھی جب میں نے جانا کہ جِس بات پر مُجھے رونا آ رہا ہے اُس بات پر اب دوسروں کے سامنے مُجھے ہمیشہ مُسکراتے ہُوئے رہنا ہے۔



اے حضرتِ انساں حاصل تجھے ہو گر جنت

 


اے حضرتِ انساں

 حاصل تجھے ہو گر جنت

تو کرتا ہے اسکی بھی نا قدری 

افسوس کہ لاحاصل جہنموں کیلیے

حیات ساری دیتا ہے گنوا

 💔



سچ سن کر دل کے ٹوٹنے پر اتنا ملال نہیں ہوتا جتنا کسی کا جھوٹ بول کر بھروسہ بڑھانا اور آخر میں توڑ دینا۔

 


سچ سن کر دل کے ٹوٹنے پر اتنا ملال نہیں ہوتا جتنا کسی کا جھوٹ بول کر بھروسہ بڑھانا اور آخر میں توڑ دینا۔ ویسے میں حقیقت کو چھپانے کو بھی جھوٹ کا ہی درجہ دیتی ہوں۔ آپ ایسا تب ہی کرتے ہیں نہ جب آپکو معلوم ہو کہ سچ بول دیا تو آپکو آپکی مرضی کے نتائج نہیں ملیں گے۔۔ یہ بھی دھوکہ ہی ہے بہر حال۔ میں سچ پر ٹوٹے دل کا رونا رو سکتی ہوں لیکن جھوٹ اور حقیقت پوشی مجھ سے برداشت نہیں ہوتی۔ اور اب تو یہ حالت ہے کہ اس باعث مجھ سے کسی پر بھی یقین نہیں کیا جاتا کیونکہ لوگ اب جھوٹ مصلحتاً نہیں عادتاً اور فطرتاً بولتے ہیں نتائج کی پرواہ کیے بغیر۔ 



Friday, July 7, 2023

کسی کو مِس کرنا کیا ہوتا ہے؟

 


کسی کو مِس کرنا کیا ہوتا ہے؟

اس تیز رفتار زمانے کے ساتھ بھاگتے ہوئے اپنے وجود میں کچھ کمی سی محسوس کرنا، خود کو، اپنی زندگی کے سامان کو ٹٹول کر دیکھنا اور چند خالی جگہیں پا کر ایک گہری اداسی میں ڈوب جانا، شاید ایسا ہوتا ہے کسی کو مِس کرنا.

ہماری زندگی سے جڑے لوگ ہمارے اعضاء کی مانند ہوتے ہیں. ہمارے بہت ضروری سامان جیسے ہوتے ہیں، ایسا سامان جس کے بغیر زندگی کا سفر ادھورا ہو. جب کوئی ہم سے دور چلا جائے، جب کسی کا راستہ ہمارے راستے سے جدا ہوجائے تو ایک خلا پیدا ہوجاتا ہے. اس خلا میں ایک ٹھنڈا سا اندھیرا ہوتا ہے، ہاتھ مارنے پر کچھ یادیں انگلیوں کے پوروں سے ٹکراتی ہیں اور ایک گہری اداسی ہر طرف چھا جاتی ہے. 

کچھ لوگوں کے ساتھ ہم بہت کم وقت میں زندگی کا ایک بڑا حصّہ جی لیتے ہیں. ان کے ساتھ، ان کی دوستی میں راحت اور اطمینان کا اتنا ڈھیر سارا سامان ہوتا ہے کہ چند لمحوں میں کئی سال کی یادیں جمع کرلی جاتی ہیں اور چند سالوں میں پوری زندگی کا لطف اٹھا لیا جاتا ہے. ہماری حریص طبیعت ان کی عادی ہوجاتی ہے اور ایسے ہی وقت میں اگر ان کے اور ہمارے راستے جدا ہوجائیں تو صدیوں کی اداسی چھا جاتی ہے. جیسے وہ تیزی سے ہماری زندگی میں آئے، ہلچل مچائی، بہت کچھ دیا ویسے ہی تیزی سے چلے جاتے ہیں اور ہم بہت کچھ ہاتھ سے چلے جانے پر خالی ہاتھوں کو گھورتے بقیہ زندگی کے سفر کا سوچنے لگتے ہیں. یہ عجیب نہیں کہ تھوڑے سے وقت کے لیے آنے والے لوگ جب دور جائیں تو زندگی میں اتنا بڑا خلا پیدا ہوجائے جتنا پوری زندگی ساتھ نبھانے والے کے بغیر ہوجاتا ہے؟

عجیب تو ہے پر کیا کریں!!

یہ دنیا اور اس کی زندگی عجائبات سے ہی بھری ہوئی ہے. لیکن مجھے اس وقت عجائبات کے بارے میں نہیں سوچنا. مجھے اس خلا کے بارے میں سوچنا ہے جو میرے وجود کے ایک حصّے میں پیدا ہوگیا ہے. اس ٹھنڈے سے اندھیرے کے بارے میں سوچنا ہے جس میں بہت سی یادوں کے ٹکڑے ایک دوسرے کو ٹٹول رہے ہیں. ایک دوسرے سے جڑ کر ماضی کا کوئی منظر تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں. یہ خلا میری زندگی کا خلا ہے. تکلیف دہ یادوں کو تو میں نے ایک اندھیری جگہ پر دبا دیا تھا، وہ پلٹ کر نہیں آتیں. یہ تو خوشگوار یادیں ہیں، نجانے ان خوشگوار یادوں کے پلٹ کر آنے پر اتنی سوگواریت کیوں چھا جاتی ہے؟ جیسے کسی قدیم گاؤں کی اداس شام میں گھلی ہوئی سرخی ہو، یا جیسے کسی ویران حویلی کی دیواروں کی دراڑوں سے جھانکتی کہانیاں ہوں.

اس اداسی کا کوئی علاج بھی ہوتا ہے؟ گزرے وقت کو یاد کرتے رہنا اچھی بات نہیں ہے، لیکن جن سے محبت کی ہو انہیں بھلانا بھی تو ٹھیک نہیں! ویسے بھی یہ اپنے بس میں کہاں ہوتا ہے کہ جب چاہا کسی کو یاد کرلیا اور جب چاہا بھلا دیا. یہ فیصلے تو دل کے فیصلے ہیں اور دل تو سب سے باغی ہے۔



ہمیں ہمیشہ یہی لگتا ہے کہ دوسرے ہم سے زیادہ خوش ہیں


ہمیں ہمیشہ یہی لگتا ہے کہ دوسرے ہم سے زیادہ خوش ہیں اور ہماری زندگی میں تکلیف ان سے زیادہ ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے پریشانی اور تکلیف سب کی زندگی میں ہوتی ہے بس فرق اتنا ہے کہ کچھ لوگ ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں تو کچھ لوگ ہمت سے سامنا کرکے زندگی جی لیتے۔



ہماری کئی حسرتیں ہمارے اندر ہی گھٹ گھٹ کے مر جاتی ہیں

 

ہماری کئی حسرتیں ہمارے اندر ہی گھٹ گھٹ کے مر جاتی ہیں اور ہم پھر بھی اپنی خوبصورتی برقرار رکھ کر مسکراتے ہیں۔ کسی کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہونے دیتے کہ ہم اندر سے کس قدر بدصورتی سے توڑے گئے ہیں۔

میرے نصیب نے مجھے کسی پاگل کتے کی طرح کئی بار کاٹا ہے



 میرے نصیب نے مجھے کسی پاگل کتے کی طرح کئی بار کاٹا ہے . اتنا کہ اب میں  لاشعوری طور پر ، زندگی کے ہر موڑ پر اسکی منتظر ہوتی ہوں کہ اب اِس بار وہ کیسے میرا رستہ کاٹے گا ؟

اس چیزنےمیری زندگی سے میری امیدیں کم سے کم کر دیں . حتی کے اب کوئی خواب ، کوئی اچھائی کی امید ہی نہیں رہی ۔


جو ہو رہا ہے ، سب ٹھیک ہے ۔

جو نہیں ہو رہا وہ بھی ٹھیک ہے ۔

جو مل گیا وہ بھی ٹھیک ہے۔

جو نہیں ملا ، وہ بھی ٹھیک ہے ۔


عمر کا اک بڑا حصہ گزر جانے یا پھر ضائع ہوجانے کے بعد ، آخر میں شاید کہنے کو یہی رہ جاتا ہے . اِس کے علاوہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ، کچھ کر بھی نہیں سکتے۔

🍁


 

Thursday, July 6, 2023

ایک دوست ہو ایسا کہ جسکا

 

ایک دوست ہو ایسا کہ جسکا 

میرےعلاوہ کوئ دوست نہ ہو۔ 


Wednesday, July 5, 2023

!‏محبت یہ نہیں ہے


!‏محبت یہ نہیں ہے 

کہ تم ایک ہی بار تمام جذبات ارادے احساسات کہو

اور پھر چپ کر جاؤ


بجائے اس کے کہ تم کسی کو پوری نرسری اٹھا کر دے دو 

اور اسے سمجھ ہی نا آئے کہ کون سا پھول کتاب میں رکھنا ہے اور کون سا بالوں میں سجانا ہے


بہتر ہے تم ایک پھول دو 

مگر روزانہ

محبت تسلسل مانگتی ہے مقدار نہیں۔

...!!!



فٹ پاتھ کی ٹف ٹائلز اس پودے پر نظر پڑی۔


 

فٹ پاتھ کی ٹف ٹائلز اس پودے پر نظر پڑی۔

 اس پودے نے زمین کی سختی اور پانی کی کمی کو بہانہ نہیں بنایا۔

اسے دیکھ خیال آیا اگر آپ کا ارادہ پختہ ہو توقدرت کوئی نہ کوئی راستہ لازمی نکال دیتی ہے۔

ارادے پختہ ، صحیح سمت محنت اور یقین کامل ، منزل کے حصول کیلئے ضروری ہیں۔



جب ہمسفر نیک ہو تو زندگی کی آدھی تھکاوٹیں اتر جاتی ہیں

 


جب ہمسفر نیک ہو 

تو زندگی کی آدھی تھکاوٹیں اتر جاتی ہیں۔

 مشکلات کے بوجھ ہلکے ہو جاتے ہیں۔

  آزمائشیں آسان پڑ جاتی ہیں۔

 اور انسان کا قلب ہمیشہ عافیت میں رہتا ہے

یقین کرو!

 دنیا کی آسائشوں سے بھرپور انسان

 اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے 

جس کے دل میں ایمان کی حدت ہے۔

 جس کی شخصیت میں رب کی محبت جھلکتی ہے۔

 اگر ساتھ چلنے والے قدم سکون بن جائیں نا

 تو کھٹن راہیں بھی ہموار ہو جاتی ہے۔

 مگر جب ہمسفر ہی نیک سیرت نہ ہو 

تو زندگی کھٹن ، بوجھ اور عذاب لگنے لگتی ہے۔



Tuesday, July 4, 2023

کسی ایسے شخص کو ڈھونڈیں جو یہ تسلیم کرتے ہوئے نہ ڈرے کہ وہ آپکو یاد کرتا ہے

 


کسی ایسے شخص کو ڈھونڈیں جو یہ تسلیم کرتے ہوئے نہ ڈرے کہ وہ آپکو یاد کرتا ہے اور اسکا سب سے بڑا خوف آپکو کھونا ہو۔

 کوئی ایسا شخص جسے یہ کہنے میں ہچکچاہٹ نہ ہو کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے، ایسا شخص جسے آپ کی جھریوں، سفید بالوں پہ اعتراض نہ ہو۔

جس کے لیے شکل و شباہت نہیں آپ اہم ہوں۔


')