آپ خاموش رہیں.... قدرت جواب دیتی ہے۔
آپ معاف کردیں... قدرت عزت دیتی ہے۔
آپ جھک جائیں. قدرت آپکو بلند کردیتی ہے۔
آپ چھپ جائیں اپنی تشہیر کروانے سے بچتے پھریں
قدرت پھر بھی لوگوں کے دلوں میں آپکی
عزت اور محبت ڈال دیتی ہے۔
یہی ہے راز ،الٹ ہوتا ہے یہاں سب.
آپ بے نیاز ہوجائیں... قدموں میں آگرتی ہے ہر چیز.
بس جلدی نہ مچائیں.
اللہ سے ضد نہ لگائیں....انتظار کرنا سیکھ لیں
اللہ کے کام اپنے ہاتھوں میں نہ لیں
کوشش کریں... اور نتیجے کے پیچھے نہ بھاگیں
کوشش کرکے چپ چاپ سائیڈ پہ ہوجائیں
وہ دیکھ رہا ہے آپ کا حصہ آپکو ہی دے گا
بہت سے راز ہیں اس زندگی میں چھپے ہوئے
یہ چند باتیں اور ایسی ہی کتنی ہی باتیں
جن کے راز روز افشاں ہوتے ہیں
دعا کریں عمل کریں۔
نتیجہ رب پر چھوڑ دیں۔۔۔۔
إِنَّمَآ أَمْرُهُ ۥٓ إِذَآ أَرَادَ شَيْـًٔا أَن يَقُولَ لَهُ ۥ كُن فَيَكُونُ
82. اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے
سورہ یاسین
القرآن