Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Tuesday, November 28, 2023

اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ "صبر کا پھل میٹھا " سے مراد ہے

 


اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ "صبر کا پھل میٹھا " سے مراد ہے کہ 

تمہاری مشکلات حل ہوجائیں گی ،بھیڑ میں ہاتھ چھڑا کر جانے والے لوٹ آئیں گے ، آسانیاں ہی آسانیاں مقدر میں لکھ دی جائیں گی ، محبت (مختص شخص کی) نامی نعمت تمہاری جھولی میں ڈال دی جائے گی۔ 

تو تم غلط ہو 

صبر کا پھل میٹھا سے مراد ہے کہ 

ایک دن تمہیں مشکلات سے لڑنا آجائے گا ،جانے والوں کو الوداع کہنا سیکھ لو گے اور تم جان لو گے کہ ہر ملنے والا شخص اپنے بچھڑنے کی تاریخ لیکر آتا ہے ، تم جان لو گے محبت کی احسن ترتیب میں تمہاری محبت کے پہلے حق دار تم ہو اور آخری بھی۔۔۔ باقی سب کہیں بیچ میں آتے ہیں 

اور زندگی کے گلے لگ کر شکریہ ادا کیسے کرنا ہے کہ حالات کی بھٹی میں تپا کر تمہیں صبر کرنا سکھایا 

اور شکر بھی۔ 

جو ہے۔۔۔ جیسا ہے۔۔۔ جتنا ہے۔۔۔ خوبصورت ہے


No comments:

Post a Comment

')