Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, January 3, 2024

وہ نظمیں جو تم نے میرے لیے لکھیں تھیں ، میں دیکھتی ہوں کہ

 


وہ نظمیں جو تم نے میرے لیے لکھیں تھیں ، میں دیکھتی ہوں کہ اب وہ کئ محبت کرنے والوں کے نام ہوچکی ہیں ، میرے سامنے ہی جب وہ نظم کوئ کسی کے لیے پڑھتا ہے تو میرے چہرے پر وہی مسکراہٹ پھیل جاتی ہے جب تم پڑھ رہے ہوتے تھے ، وقت کی رفتار سست ہوجاتی اور میری نظریں تمہارے ادا کیے حرف حرف کا تعاقب کرنے لگتیں ، تمہارا تخیل میری انگلی پکڑ کے کبھی برفیلے راستوں پہ چل رہا ہوتا تو کبھی کسی پھولوں کی دکان پر ناراض کھڑا ہوتا ، پھر میں ویسے ہی لوٹ آتی ہوں وہاں سے جیسے کوئ تکلیف دہ خواب دیکھ کر نیند سے جاگتا ہے ، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں نا جن کیلیے نظمیں تو لکھی جاتی ہیں پر وہ امر نہیں ہوتے ۔


No comments:

Post a Comment

')