Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, September 21, 2024

تُم ان کی طرف مت دیکھو تُم اس انتظار میں مت رہو

 


تُم ان کی طرف مت دیکھو 

تُم اس انتظار میں مت رہو کہ ایک دن انہیں پچھتاوا ہوگا اور وہ شرمندہ ہو کر تُمہاری تلاش میں پلٹ آئیں گے 

تُم خود کو اس وہم میں مت رکھو کہ تمہاری ناقدری کرنے والے ایک دن تُمہاری قدر کریں گے 

جنہوں نے تمہیں چھوڑ دیا ہے وہ آخر تُمہاری طرف کیوں لوٹیں گے

جن کے لیے تُم اہمیت رکھتے ہو وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے 

تُمہاری پروا کریں گے 

اور تمہیں تکلیف بھی نہیں دیں گے 

اور جو تمہیں چھوڑ کر جا چُکے ہیں تُم شاید ان کے لیے بے کار تھے تمہارے لیے جو لمحے دوستی اور محبت کی یادیں ہیں اُن کے لیے وہ محض وقت گزاری تھا 

سو وہ نہیں لوٹیں گے اور اگر وہ لوٹ آئیں تو پھر چھوڑ دیں گے 

سو تم بھی اپنی نظریں پھیر لو 

اپنے دل کو سخت کر لو اور ان کو ان کی یادوں سمیت خوش دلی کے ساتھ اپنی زِندگی سے رُخصت دے دو 

تاکہ تم زندگی میں آنے والے اچھے اور مخلص دوستوں کا استقبال کر سکو یا پھر دوبارہ ان جیسے مطلبی لوگوں سے واسطہ پڑنے کے خوف میں سب سے کنارہ کش ہو جاؤ



No comments:

Post a Comment

')