نہ کہیں سے دُور ہیں مَنزلیں نہ کوئی قریب کی بات ہے
|
جسے چاہیں
اُس کو نواز دیں یہ درِحبیبﷺ کی بات ہے
|
جسے چاہا
دَر پہ بُلالیا ، جسے چاہا اپنا بنا لیا
|
یہ بڑے کرم
کے ہیں فیصلے ، یہ بڑے نصیب کی بات ہے
|
وہ خدا نہیں
، بخدا نہیں، مگر وہ خدا سے جُدا نہیں
|
وہ ہیں کیا
مگر وہ کیا نہیں یہ محب حبیبﷺ کی بات ہے
|
وہ مَچل کے
راہ میں رہ گئی ، یہ تڑپ کے دَ ر سے لپٹ گئی
|
وہ کِسی
امیر کی آہ تھی، یہ کِسی غریب کی بات ہے
|
تُجھے اے
منوّرِ بے نوا درِ شاہﷺ سے چاہئیے اور کیا
|
جو نصیب ہو
کبھی سامنا تو بڑے نصیب کی بات ہے......*
|
Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Pages
▼
No comments:
Post a Comment