گلزار اسپیشل نہاری مصالحہ
اجزاء:
ٹاٹری......... 1کھانے کا چمچہ
راجستھانی .......مرچ 50گرام
تلہار مرچ.......... 50گرام
سفید زیرہ ..........6کھانے کے چمچے
کالازیرہ ...........2کھانے کے چمچے
سونف ...........4کھانے کے چمچے
بڑی الائچی(دانے)......... 1کھانے کا چمچہ
بادیان کے پھول ......... 2عدد
ثابت کالی مرچ .......... 1کھانے کا چمچہ
جائفل .........2عدد
Gulzar Special Nehari Masala banane ka tarika
ترکیب:
پہلے ایک توے یاپین پر 1کھانے کاچمچہ ٹاٹر ی ، 50گرام راجستھانی مرچ، 50گرام تلہار مرچ، 6کھانے کے چمچے سفید زیرہ ، 2کھانے کے چمچے کالازیرہ ، 4کھانے کے چمچے سونف ، 1کھانے کا چمچہ بڑی الائچی دانے ، 2عددبادیان کے پھول ، 1کھانے کا چمچہ ثابت کالی مرچ اور2عدد جائفل کو بھون لیں ۔اب تما م بھنے ہوئے مصالحون کو مصالحہ پیسنے والے بلینڈر میں ڈالیں اور اچھی طرح پیس لیں ۔ گلزار اسپیشل نہاری مصالحہ تیار ہے ۔ یہ مصالحہ 3سے 4کلوکے لیے ہے
No comments:
Post a Comment