Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Monday, March 26, 2018

رات کا ایک بج رہا ہے


رات کا ایک بج رہا ہے موبائل کی اسکرین کو پچھلے ایک گھنٹے سے وہ کبھی روشن کرتی ہے، کبھی اُس کی لرزتی انگلیاں اسکرین پر حرکت کرتی ہیں پھر وہ جیسے تھک کر پھر روشن اسکرین کو بجھا دیتی ہے.....!!!!
کیا اُسے ایک بار پرانی سم دوبارہ لگا کر دیکھنا چاہئے؟
شاید اُس نے کوئی میسیج بھیجا ہو وہ اکثر کوئسچن مارک بھیجا کرتا تھا شاید کچھ بھیجا ہو اُس نے یا پھر شاید میرا نام جس سے وہ مجھے اکثر پکارتا تھا، شاید کوئی ہیلو کا میسیج یا پھر شاید اُس نے کوئی کال کی ہو یا پھر شاید اُس نے بہت ساری کالز کی ہوں اور جب اُسے میرے کسی میسج کا رپلائے نہیں ملا ہوگا تو کیا وہ پریشان ہوا ہوگا....؟
جب اُس نے پرانے نمبر پر کال کی ہوگی تو اُسے یہ سننے کو ملا ہوگا.....!!!
"آپ کا ملایا ہوا نمبر فی الحال بند ہے"
تو کیا اُس کی دھڑکن بھی اُسی طرح رُکی ہوگی جس طرح اُس کی خاموشی پر میری دھڑکنیں رُک جایا کرتی تھیں.....؟
اور اگر........اگر پرانی سم بحال کرنے پر اُس کا ایک بھی میسیج نا ملا........تو؟
تو سارے بھرم ٹوٹ جائیں گے، ساری تڑپ ، سارے آنسو، سارا صبر بےکار جائے گا.....!!!
نہیں.....میں پرانا نمبر کبھی ایکٹو نہیں کرونگی، کبھی نہیں....!!!
اُس نے گالوں پر بہتے آنسو سختی سے رگڑ ڈالے ، موبائل آف کیا اور دونوں بازو آنکھوں پر رکھ کر سونے کی کوشش کرنے لگی....آج کی ایک اور اذیت بھری رات گزرنے لگی...!!!
پرانے باب بند ہی رہیں تو اچھا ہے پرانی چیزیں بڑی تکلیف دیتی ہیں جیسے کہ پرانے میسیجز ، پرانی کالز، پرانے نمبرز....!!!

💔
ضبطِ غم آساں نہیں عالی 
آگ ہوتے ہیں وہ آنسو جو پئے جاتے ہیں


No comments:

Post a Comment

')