Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, January 12, 2019

ایک نئی سیریز کا آغاز کرتے ہیں جسکا عنوان ہے "رحمان کے بندے



ایک نئی سیریز کا آغاز کرتے ہیں جسکا عنوان ہے "رحمان کے بندے
اللہ تعالی نے سورت الفرقان کے آخری میں ان خاص" عباد الرحمان" کی خوبیاں بتائی ہیں ان شاءاللہ ہم کچھ دن تک روز ایک آیت اور حدیث کے ساتھ وہ خوبیاں دیکھیں گے اور انکو اپنے اندر لانے کی کوشش کریں گے تاکہ ہم بھی رحمان کے خاص بندوں میں شامل ہو سکیں ان شاءاللہ

📖 *الآیة الیوم*📖

_پہلی صفت جو اللہ نے انکی بتائی وہ انکی نرم چال ہے کیونکہ چال انسان کی شخصیت کی عکاس ہوتی ہے_

جیسا کہ اللہ نے فرمایا

*"اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو زمین پرنرمی اورعاجزی سے چلتے ہیں۔۔"*

(25 : سورة الفرقان 63)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکھنے کی باتیں

☆اپنی چال کا جائزہ لیں اور لوگوں سے پوچھیں اس میں کیا جھلکتا ہے۔۔(عاجزی،سستی،چستی،اکڑ،ڈھیلا پن وغیرہ
☆اپنے اندر نرمی پیدا کرنے کی کوشش (نرمی اللہ کو بہت پسند ہے
☆عاجزی لانے کی کوشش خواہ اللہ کا معاملہ ہو یا بندوں کا۔۔
🕯 *الحدیث الیوم*🕯

_رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چلنے کا انداز سست نہ تھا

حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان کرتے ہوئے فرماتے  آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتے وقت قوت کے ساتھ چلتے گویا کہ ڈھلوان جگہ میں چل رہے ہوں۔ کسی طرف متوجہ ہوتے تو پوری توجہ فرماتے۔




 : أخرجہ الترمذي في السنن،کتاب المناقب، باب ما جاء في صفۃ النبي صلى الله عليه وآله وسلم ، 5 / 599، الرقم : 3638



No comments:

Post a Comment

')