Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, November 7, 2020

دیکھو اللہ نے بار بار فرمایا



تم کیسے اللہ سے مایوس ہوسکتے ہو ہاں
کیا تم نے قرآن کھول کر نہیں دیکھا؟
کیا تم نے نہیں پڑھا اللہ کریم کیا فرماتے ہیں؟
کیا اللہ رب العزت کے وعدے یاد نہیں آتے؟
کیا رب العالمین کے دلاسے بھول گئے؟
اللہ تو کہتا ہے میں ہر لمحے اپنے بندوں کیساتھ ہوں____!!
ان کیلے بہترین سے بہترین چنتا ہوں ۔۔
کیا تمھیں اپنے اللہ کے چناو پر یقین نہیں؟
کیا تمھیں اس کی قدرت پر یقین نہیں؟
کیا تمھیں اس کی تدبیر پہ بھروسہ نہیں؟
کیا دن رات میں ڈھلنے والے معجزے تمھیں نظر نہیں آتے؟
دیکھو اللہ نے بار بار فرمایا
"میرے بندے میری رحمت سے کبھی مایوس مت ہونا"
دیکھو وہ مشکل کشا ہے وہ حاجت روا ہے وہ قادر ہے وہ کن فیکون کا عظیم رب ذوالجلال ہے۔۔۔
پھر تمھیں کونسی بات پریشان کررہی ہے ۔۔
اللہ پہ توکل کرو تو سہی ۔۔۔توکل والوں کیلےہی معجزے ہوتے ہیں پھر تقدیر بدلنے میں لمحے لگتے ہیں بس تم مایوس مت ہونا توکل کی راہ پہ ثابت قدمی سے چلتے رہنا تھامنے والی ذات تمھیں کبھی کسی بھی حالت میں گرنے نہیں دے گی۔
ان شآءاللہ____!! 


No comments:

Post a Comment

')