Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, November 7, 2020

اللہ جانتا ہے


اللہ جانتا ہے ... 
وہ سب جو تمہارے دل پہ گزر رہی ہے ..
 وہ سب جو تمہیں پریشاں کررہا ..
 وہ سب جس سے تم ہلکان ہورہے ہو ..
وہ سب درد جسکو اپنے اندر چھپائے تم دنیا سے مسکراہٹ کے ساتھ مل رہی ہو .. 
وہ سب آہیں جو رات کے پچھلے پہر تمہیں سونے نہیں دیتی اور کہیں اندر بہت کہرام مچائے رکھتی ہیں .. 
وہ سب آنسوں جو تمہارے آنکھ کے اندر ہی کہیں دور گھٹتے چلے جاتے ہیں .. 
 وہ سب جس نے تمہیں گرا دیا ہے ..  
وہ سب جس کے لیے تم بےقرار ہو ..
 وہ سب جس کی طلب اور تڑپ نے تمہیں کرب میں ڈال رکھا ہے .. 
وہ سب جسکو ٹھیک کرنے کی تگ و دو میں تم تھک رہی ہو ..
 وہ سب جسکے لیے تم کھڑے ہونے کی پوری کوشش کررہی ہو ..  
سنو وہ جانتا ہے وہ تمہارے حال سے بے خبر نہیں ہے
وہ سب ٹھیک کردے گا اسے سب ٹھیک کرنا آتا ہے ..
وہ تمہارا صبر اور خاموشی ضائع نہیں کرے گا .. 
تم اسکو یاد کرو اور اسکی رضا میں راضی ہوجاو .. 


No comments:

Post a Comment

')