Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, March 18, 2021

ایک خوبصورت برتن لیں اور اسے دھیمی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں

ایک خوبصورت برتن لیں اور اسے دھیمی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں۔ بے شک اسے اوپر تک پانی سے بھر دیں، لیکن آنچ بند نہ کریں ۔ جلد ہی سارا پانی خشک ہو گا۔ پھر پیندا جل جائے گا،پھر برتن جل جل کر تباہ ہو جائے گا۔ اب برتن کو دنیا کے کسی ماہر کے پاس لے جائیں، وہ اسے واپس پہلے والی شکل نہیں دے سکے گا۔ 
سوال: برتن کو کس نے تباہ کیا؟
جواب: ہلکی آنچ نے۔۔۔۔آگ نے۔۔۔
کیا آپ جانتے ہیں یہ آگ کیا ہے؟ یہ آگ ہے جلنا کڑھنا، برداشت کرنا، درگزر نہ کرنا، دماغ میں باتیں سوچتے رہنا، دل میں حسد اور بغض رکھنا۔ ان سب کی آگ انسان کا اندر چاٹ جاتی ہے۔ وہ تباہ ہو جاتاہے۔ اس کا حل کیا ہے؟ اس کا حل ہے صبر کرنا، درگزر کرنا  ، معاف کر دینا ، رحم دکھا دینا، بڑے پن کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اورسب کے لیے خیر چاہنا ہے۔ صبر اور برادشت میں یہ آنچ کا ہی فرق ہے۔ صبر اللہ کی رضا کا وہ بیج ہے جسے اللہ کی رحمت کا پانی ملتاہے۔ وہ پھول کی طرح کھلتاہے۔ گلستاں بنتاہے، ہستی بستی سنوار دیتاہے۔اللہ صابر سے خوش ہے۔ اللہ صابر کے حق میں ہے۔ اللہ صابر کے لیے جنت میں خاص الخاص مقام رکھتا ہے۔ برداشت کیاہے؟برداشت دھیمی آنچ ہے، دیمک ہے، آتش فشاں ہے۔ چوائس آپ کی ہے کہ آپ نے کس راستے پر جانا ہے۔


No comments:

Post a Comment

')