Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, May 13, 2021

دستورِ زمانہ


اگر تم نے سو احسانات یا اچھے کام کیے ہوں اور تم سےصرف ایک غلطی  ہو جائے تو لوگ صرف تمہاری بری بات کو ہی یاد رکھیں گے اور تمہاری سارے احسانوں اور اچھائیوں پر پانی پھر جائے گا جو تم نے لوگوں کے ساتھ کیے ہوں گی۔


اور جب تم ان سے اپنی غلطی پر نادم ہو کر معافی مانگو گے تو  معاف اور نظر انداز کرناتو دور ، وہ تم سےبات کرنا بھی پسند نہیں کریں گے


کیونکہ یہ صفت صرف اس ذات باری تعالیٰ کی ہے جو اپنے بندوں کی غلطیوں اور گناہوں کو نظر انداز کرتا ہے اور ان پر پردہ ڈال دیتا ہے بیشک تمہارے گناہ بلندوبالا پہاڑ کے برابر  ہی کیوں نہ ہوں۔


اور لوگ تمہارے ساتھ صرف اُس وقت تک بہت اچھے رہیں گے جب تک تم ان کے کام آتے رہو گے يا  جب تک اُن کا مطلب ھوگا۔جس وقت اُن كو تم سے کوئی مطلب نہیں رہے گا تو وہ تمہیں چھوڑنے میں ایک لمحہ بھی  نہیں لگائیں گے بیشک تمہارا ساتھ بہت گہرا اور پرانا ہی کیوں نہ ہو۔

ادا مطلب، نگاہ مطلب ،زبان مطلب،بیاں مطلب

بتا مطلب کہاں جاؤں،جہاں جاؤں وہاں مطلب



No comments:

Post a Comment

')