Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Sunday, August 22, 2021

وقت پلٹ سکتا ہے



وقت پلٹ سکتا ہے۔


ایک نقطہ جسے نظم کیا جاسکتا ہے

تمہارا تل ہے

دل پہ


ایک نکتہ یہ بھی ہے

تمہاری ہنسی میں قید کی جاسکتی ہے

ساری اداسیاں 

تنہائیاں 


اکیلی شب پہ برسائے جاسکتے ہیں 

یادوں کے

کوڑے


کوڑےدان میں پھینکےجاسکتے ہیں

سارے شہر اور 

جایا جاسکتا ہے

تقسیم ہند سے پہلے کے ایک بلوچ گاوں میں

یاکسی سندھی ثقافتی ناچ میں جھوم سکتے ہیں

یا کسی کچے پنجابی گھر میں لسی پی سکتے ہیں 

یا رباب سن سکتے ہیں

کسی پشتون حجرے میں 


اس 

چہرے پہ

جو جھریاں ہیں

غائب ہوسکتی ہیں

کہف میں

اور نکل سکتے ہیں

ہم دوبارہ 

ایک جدید شہر میں

!

🧡



No comments:

Post a Comment

')