Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Tuesday, April 26, 2022

خوش رہنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ زندگی میں کوئی لوگ ہوں


خوش رہنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ زندگی میں کوئی لوگ ہوں جن کا خیال رکھا جائے کرنے کے لئے کوئی کام ہو جس میں دل لگتا ہو اور اُمید ہو کہ آگے سب اچھا ہو گا۔


‏بھولتا کون ہے


‏بھولتا کون ہے
عمر کی شاخ پر کِھلنے والی اُس اِک اوّلیں شام کو
بے سبب جو لگا ہے اُس الزام کو
پھر تِرے نام کو
بُھولتا کون ہے!

دِن گزر جائیں گے اور تم اُن چیزوں کو ترک کر دو گے جن کی تمہیں عادت ھے



دِن گزر جائیں گے اور تم اُن چیزوں کو ترک کر دو گے جن کی تمہیں عادت ھے۔ پسندیدہ انسان کو چھوڑ دو گے ، اپنے خوابوں سے دستبردار ھو جاؤ گے۔

 اور بالآخر یہ تمہارا حقیقت قبول کرنے کی طرف پہلا سفر ھو گا۔ 


Monday, April 25, 2022

میں بتاؤں دعائیں کب اثر کرتی ہیں، جب


کہتے ہیں دعاؤں میں اثر نہیں رہا___
میں بتاؤں دعائیں کب اثر کرتی ہیں، جب انھیں صبر کی مہر لگا دی جائے
صبر یہ نہیں اللہ سے مانگنا چھوڑ دو__صبر تو یہ ہے کہ دوسروں سے کہنا چھوڑ دو
انسان جب ٹوٹتا ہے نا تو سوائے رب کے اس کی آواز کوئی نہیں سنتا... اور ٹوٹی ہوئی چیزوں میں لوگ صرف تجسّس رکھتے ہیں
جب کہ اللہ ٹوٹی چیزوں سے محبت رکھتا ہے
دعاؤں کو صبر کی چادر پہنا کر دیکھیں یہ کیسے سائبان بنتے ہیں.

کچھ پلوں کے لیے ہی سہی۔۔، کچھ خیال ہمیں اچھے لگتے ہیں۔۔



کچھ پلوں کے لیے ہی سہی۔۔،
کچھ خیال ہمیں اچھے لگتے ہیں۔۔
وہ حقیقت نہ بھی ہو مگر ۔۔۔،
جو ہیں گمان اچھے لگتے ہیں۔۔
چاہے جگہ اپنی انکے دل میں باقی نہ بھی ہومگر ۔۔،
وقتی احساس کبھی ان پہ چھانے کے اچھے لگتے ہیں۔
جو باتوں کے پہاڑ سر نہ ہوتے تھے کبھی۔۔
ابھی خاموشیوں کے ہیں سوال مگر اچھے لگتے ہیں۔۔
یہی سوچ کے کبھی انکی کتاب کے
عنوان صرف ہم ہی تھے ۔۔،
آج وہ ہیں بیزار اور انکی راہیں فرار سب اچھے لگتے ہیں ۔۔
کبھی تو بہت خاص صرف ہم ہی تھے انکے۔۔، 
ہم سے رابطوں کے جو تھے سارے بہانے اچھے لگتے ہیں ۔۔
اب تو ہم ہیں تنہائی میں خود سے باتیں کرتے پھرتے۔۔
بس انہیں ساری باتوں پہ آج مسکراتے ہم، 
اچھے لگتے ہیں۔۔

Saturday, April 23, 2022

ضروری نہیں کہ ہر اندازہ درست ہو !


ضروری نہیں کہ ہر اندازہ درست ہو !
ضروری نہیں کہ تم نے جو درست اندازہ لگایا ہے 
اسے درست مانا بھی جائے
ضروری نہیں تمھارا درست اندازہ تمہیں کسی 
درست قدم کی طرف آمادہ کرے 
ضروری نہیں تمھارا درست اندازہ 
سب کچھ درست کر دے
زندگی میں حقیقت نام کی بھی کوئی شے ہوتی ہے 
فقط اندازے لگانے سے یہ زندگی اچھے سے کٹ جاتی تو کیا ہی بات تھی 
ایسے ہی،کبھی بھی،اندازے لگا کر ،ان پہ یقین کر کے،اتنے بڑے فیصلے نہیں لے لیا کرتے
حقیقت ، حقیقت ہوتی ہے ، وہ کبھی کبھار تو خوبصورت ، پر ہمیشہ انتہائی تلخ ہوتی ہے
تم جیو اپنے خوابوں میں راج کر کے ، اپنے اندازوں میں مان سے اور اپنے خیلات میں خوشی سے 
پر اپنی اس دنیا کو حقیقی دنیا سے دور رکھو کہ یہ دنیا بہت تلخ حقیقت ہے !!


Thursday, April 21, 2022

Duas from the Qur'an for Ramadan: (You can recite it whenever you want to)



☆ Asking for good in this world:

 رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ 
 
Our Lord, give us in this world [that which is] good and in the Hereafter [that which is] good and protect us from the punishment of the Fire. 

اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی اور آگ کے عذاب سے ہمیں بچا. 

- Surah Al-Baqarah [2:201] 

☆ Asking for guidance:

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ . 

Our Lord! Do not let our hearts swerve towards crookedness after You have guided us to the right way, and. bestow upon us Your mercy. Surely You, only You, are the Munificent Giver!

پروردگار! جب تو ہمیں سیدھے رستہ پر لگا چکا ہے، تو پھر کہیں ہمارے دلوں کو کجی میں مبتلا نہ کر دیجیو ہمیں اپنے خزانہ فیض سے رحمت عطا کر کہ تو ہی فیاض حقیقی ہے

- Surah 'Ali 'Imran [3:8] 

☆ Asking for righteousness and gratefulness (or when one reach the age of fourty) 

رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي ۖ إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ

"My Lord, dispose me that I may give thanks for the bounty that You have bestowed upon me and my parents, and dispose me that I may do righteous deeds that would please You, and also make my descendants righteous. I repent to You, and I am one of those who surrender themselves to You."

اے میرے ربّ ، مجھے توفیق دے کہ میں تیری اُن نعمتوں کا شکر ادا کروں جو تُو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا فرمائیں، اور ایسا نیک عمل کروں جس سے تُو راضی ہو، اور میری اولاد کو بھی نیک بنا کر مجھے سُکھ دے، میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور تابع فرمان (مسلم)بندوں میں سے ہوں۔"

-Surah Al-Ahqaf [46:15] 

☆ For Paradise and to be of the Righteous:

رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ○ وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ○ وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ○
 وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ. ○

"My Lord, endow me with knowledge and wisdom and join me with the righteous. and grant me an honourable reputation among posterity. and make me of those who will inherit the Garden of Bliss, and disgrace me not on the Day when people will be raised to life." 

"اے میرے ربّ، مجھے حکم عطا کر۔ اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ مِلا۔ اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر۔ اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما. اور مجھے اُس دن رُسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اُٹھائے جائیں گے ." 

-Surah Ash-Shu'ara [26:83-85 & 87] 

☆ For knowledge: 
رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا 

My Lord, increase me in knowledge. 

اے میرے رب ! میرے علم میں اضافہ فرما. 

-Surah Taha [20:114] 

☆ House in Paradise: (This dua was recited by Hazrat Bibi Aasiya, wife of Fir'aoun) 

رَبِّ ابْنِ لِي عِندَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ. 

My Lord, build for me near You a house in Paradise.

"اے میرے ربّ ، میرے لیے اپنے ہاں جنّت میں ایک گھر بنادے." 

-Surah At-Tahrim [66:11] 

☆ Patience and die as Muslim: 
 
رَبَّنَآ أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًۭا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ ١٢٦

Our Lord, pour upon us patience and let us die as Muslims [in submission to You]. 

اے ربّ ، ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اُٹھا اِس حال میں کہ ہم تیرے فرمانبردار ہوں۔

-Surah Al-'Araf [7:126] 

☆ Seeking any good:

 رَبِّ إِنِّى لِمَآ أَنزَلْتَ إِلَىَّ مِنْ خَيْرٍۢ فَقِيرٌۭ ٢٤ 

 "My Lord, I am truly in great need of any good that You might send down to me." 

"پروردگار، جو خیر بھی تو مجھ پر نازل کر دے میں اس کا محتاج ہوں" 

-Surah Al-Qasas [28:24] 

☆ Seeking mercy and guidance:

 رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا 
 
"Our Lord! Grant us mercy from Yourself and provide for us rectitude in our affairs."

"اے پروردگار، ہم کو اپنی رحمت خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کر دے،" 

-Surah Al-Kahf [18:10] 

☆ Seeking forgiveness:

 رَبَّنَا ظَلَمْنَآ أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ. 

Our Lord, we have wronged ourselves, and if You do not forgive us and have mercy upon us, we will surely be among the losers. 

"اے ربّ! ہم نے اپنے اوپر ستم کیا، اب اگر تُو نے ہم سے درگزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقیناً ہم تباہ ہو جائیں گے۔"  

-Surah Al-Araf [7:23]

 لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبْحَـٰنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ. 

There is no deity except You; exalted are You. Indeed, I have been of the wrongdoers.

الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ظالموں میں ہو گیا..  

-Surah Al-Anbiya [21:87]

رَبَّنَا ٱغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَٰنِنَا ٱلَّذِينَ سَبَقُونَا بِٱلْإِيمَـٰنِ وَلَا تَجْعَلْ فِى قُلُوبِنَا غِلًّۭا لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ رَبَّنَآ إِنَّكَ رَءُوفٌۭ رَّحِيمٌ. 

Our Lord, forgive us and our brothers who preceded us in faith and put not in our hearts [any] resentment toward those who have believed. Our Lord, indeed You are Kind and Merciful. 

"اے ہمارے رب ، ہمیں اور ہمارے اُن سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سےپہلے ایمان لائے ہیں اورہمارے دلوں میں اہلِ ایمان کے لیےکوئی بغض نہ رکھ، اے ہمارے رب تُو بڑا مہربان اور رحیم ہے"۔ 

-Surah Al-Hashr [59:10]

 رَبَّنَا ٱغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِىٓ أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَٱنصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ. 

Our Lord, forgive us our sins and the excess [committed] in our affairs and plant firmly our feet and give us victory over the disbelieving people. 

"اے ہمارے رب! ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما، ہمارے کام میں تیرے حدود سے جو کچھ تجاوز ہو گیا ہو اُسے معاف کر دے، ہمارے قدم جما دے اور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد کر"

-Surah Ali 'Imran [3:147]

 ☆ Against the Devil and his whispers:
 
 وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَٰتِ ٱلشَّيَـٰطِينِ. وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ  

And say, My Lord, I seek refuge in You from the incitements of the devils, And I seek refuge in You, my Lord, lest they be present with me. 

"پروردگار، میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں بلکہ اے میرے ربّ، میں تو اِس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔" 

-Surah Al-Mu'minun [23:97-98] 

☆ Protection from asking without knowledge:

 رَبِّ إِنِّىٓ أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْـَٔلَكَ مَا لَيْسَ لِى بِهِۦ عِلْمٌۭ ۖ وَإِلَّا تَغْفِرْ لِى وَتَرْحَمْنِىٓ أَكُن مِّنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ.  
 
My Lord, I seek refuge in You from asking that of which I have no knowledge. And unless You forgive me and have mercy upon me, I will be among the losers. 

"اے میرے ربّ، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اِس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں۔ اگر تُو نے مجھے معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاوٴں گا۔" 

-Surah Hud [11:47] 

☆ Protection from ignorance:

 أَعُوذُ بِٱللَّهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ ٱلْجَـٰهِلِينَ 

I seek refuge in Allah from being among the ignorant. 

میں اس سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہلوں کی سی باتیں کروں. 

-Surah Al-Baqarah [2:67]

☆ Protection from the Hell fire:
 
 رَبَّنَا ٱصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا. إِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّۭا وَمُقَامًۭا.  

Our Lord, avert from us the punishment of Hell. Indeed, its punishment is ever adhering. Indeed, it is evil as a settlement and residence. 

"اے ہمارے رب، جہنم کے عذاب سے ہم کو بچا لے، اُس کا عذاب تو جان کا لاگو ہے وہ تو بڑا ہی بُرا مستقر اور مقام ہے۔ 

-Surah Al-Furqan [25:65-66] 

☆ Protection from the Hell fire:

 رَبَّنَآ إِنَّنَآ ءَامَنَّا فَٱغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ. 

Our Lord, indeed we have believed, so forgive us our sins and protect us from the punishment of the Fire. 

"مالک! ہم ایمان لائے، ہماری خطاؤں سے در گزر فرما اور ہمیں آتش دوزخ سے بچا لے"

-Surah Ali 'Imran [3:16] 

☆ Protection from the disbelieving people:

 رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةًۭ لِّلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ. وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلْكَـٰفِرِينَ. 

Upon Allah do we rely. Our Lord, make us not [objects of] trial for the wrongdoing people. And save us by Your mercy from the disbelieving people. 

" ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا ، اے ہمارے ربّ، ہمیں ظالم لوگوں کے لیے فتنہ نہ بنا. اور اپنی رحمت سے ہم کو کافروں سے نجات دے" 

-Surah Yunus [10:85-86] 



Wednesday, April 20, 2022

قدرت نے ہر شے کا ایک وقت مقرر رکھ چھوڑا ہے۔



قدرت نے ہر شے کا ایک وقت مقرر رکھ چھوڑا ہے۔
_ہمیں کوئی بھی چیز اپنے وقت سے پہلے نہیں مل سکتی۔
 اور ہماری ناقص عقل اس بات کو سمجھ بھی نہیں سکتی کہ کونسا وقت ہمارے لیے صحیح ہے۔
یہ حکمت صرف خالقِ حقیقی کو ہی معلوم
کب کس سے ملوانا ہے۔
کب کس بات کا اظہار ہو گا۔
کب دلوں کے حال آشکار کیے جائیں گے۔
کب زندگی میں کوئی خاموشی سے آ کر چھا جائے گا۔
کب کوئی ہمارا دامن جھٹک کر چلا جائے گا۔
ہماری زندگی کا ایک ایک معاملہ ایک مخصوص وقت کا منتظر ہے۔
ہم روزگار کے لیے کہاں کہاں کوشاں ہیں۔
 کب تک منتظر رہنا پڑے گا۔
 کب تک کسی مخصوص جگہ سے ہمارے لیے رزق مختص ہے۔
ایک ایک شے اپنے متعین کردہ فریم میں قید ہے۔
اس لیے وقت دیجئے!
 لوگوں کو، معاملات کو، زندگی کو، 
خود کو۔
_کچھ چیزیں وقت کے ساتھ کھو ہی جائیں تو اسی میں بھلائی ہوتی ہے۔
کچھ باتیں ان کہی ہی رہ جائیں تو اسی میں عافیت ہوتی ہے۔
کچھ جزبے دلوں میں ہی دفن کر لیے جائیں تو خیر ہوتی۔
اور کچھ چیزوں سے محروم کر دیا جانا ہی بہت بڑی عطا ہوتا ہے۔
اس لیے خود کو تھوڑا سا سکون دینے کی کوشش کیجئے۔
 زرا وقفہ لیجئے۔
اپنے ذہن کی ہر کشمکش کو ایک لمحے کے لیے فراموش کر کے اپنی اندر کی اس توڑ پھوڑ کو محسوس کیجئے جس پر مرہم رکھنا تو دور، جسے محسوس تک کرنے کا وقت کھو چکے ہیں ہم۔
کبھی کبھی کچھ معاملات میں خود کو بھی معافی دے دینی چاہیے۔
خود پر بھی عطائیں کر لینی چاہیے۔
ہر فکر فراموش کر کے خود کو چند پل کے لیے کچھ خوبصورت احساسات کے سپرد کر دینا چاہیے۔
اپنے اندر دیکھ کر خود پر مرہم رکھ دیں۔
خود کو سنبھالیں تا کہ آپ کسی دوسرے کے مسیحا بن سکیں۔
اور جو چلا گیا اسے بھولنے کو نہیں کہوں میں۔ کیونکہ یادوں کو مٹانا ہمارے بس میں کہاں ہوتا ہے۔ ہم انسان ہیں روبوٹ نہیں جو ایک لمحے میں بٹن دبا کر خود کو اپڈیٹ کر لیں۔
کچھ چیزیں تاعمر ساتھ چلتی ہیں۔
 مگر بس خود کو اسکے عوض اذیت مت دیجئے۔
 کم از کم خود پر خود ہی تو زیادتی نہیں کریں۔
یقین مانیے اس کام کے لیے ہمارے اردگرد بہت سے لوگ موجود ہیں۔
جو نہیں مل رہا اس کی پیچھے چھپا شر ہم سے پوشیدہ ہے۔
 اس لیے بس ہر فکر بھول کر قادرِ مطلق پر سب چھوڑ دیجئے، اس رحمٰن پر بھروسہ کیجئے اور  دل سے ایک بار مسکرا دیجئے۔
ہاں اس بات میں ہرگز کوئی شبہ باقی نہ رہے کہ ہم سے جب کچھ بہتر لیا جاتا ہے تو بہترین سے ضرور نواز دیا جاتا ہے۔
اس لیے ساری کشمکش و اضطراب سے نکلیے اور مقرر کردہ وقت کا دلی یقین و اطمینان کے ساتھ انتظار کیے۔
ملنے والا پھل ہر اذیت کا یوں مداوا کر دے گا کہ کوئی کمی تو کیا،
 اسکا احساس تک باقی نہیں رہے گا۔




کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟ جیسے مجھے تمہارا خیال آتا ہے؟


کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟
جیسے مجھے تمہارا خیال آتا ہے؟
 
 کبھی جب بارش میں بھیگتے ہو؟
کبھی جب ساحلِ سمندر پر چلتے ہو؟
کبھی جب چاند کو دیکھتے ہو؟ 
کبھی جب تنہا ہوتے ہو؟ 
کبھی جب بھیڑ میں ہوتے ہو؟

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟
کبھی جب اُداس ہوتے ہو؟
کبھی جب خوش ہوتے ہو؟
کبھی جب کہیں دِل نہیں لگتا؟
کبھی جب چڑچڑے ہوتے ہو؟ 

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟
کبھی جب کچھ تم لکھتے ہو؟
کبھی جب کچھ تم پڑھتے ہو؟
کبھی جب کوئی گیت سنتے ہو؟
کبھی جب کوئی کہانی بُنتے ہو؟

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟
شعوری طور پہ؟ یا لا شعوری طور پہ؟
جب کبھی تم آنکھیں بند کرتے ہو؟
جب کبھی تم آنکھیں کھولتے ہو؟ 
جب کبھی تم بہت مصروف ہوتے ہو؟ 

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟
جب خوبصورت منظر کو دیکھتے ہو؟
جب ڈھلتی ہوئی شام میں ڈوبتے ہو؟ 
جب کسی پھول کو چُھوتے ہو؟  
جب تم رنگوں میں گھلتے ہو؟

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟ 
اور اگر نہیں! تو پھر وہ کس کا خیال ہے جو
 سب سے پہلے تمہارے تخیل میں اُبھرتا ہے؟
جو تمہاری ذہن کی اسکرین پر روشن ہوتا ہے؟
تو پھر وہ کس کا خیال ہے جو تمہیں ہنستے،
اُداس ہوتے، چاند کو دیکھ کر، اِن تمام جگہوں پر
 بہت مصروف ہوتے ہوۓ، لاشعوری طور پر آتا ہے؟


Monday, April 18, 2022

کبھی کبھی انسان بس تھک جاتا ہے ہر چیز سے


کبھی کبھی انسان بس تھک جاتا ہے ہر چیز سے ، 
پھر وہ خُدا سے کچھ نہیں مانگتا کچھ نہیں کہتا ،
 وہ چاہتا ہے اب بس اُسے سُن لیا جائے ،
 وہ چاہتا ہے اُس پر رحم کر دیا جائے
اور وہ رحم کم از کم اتنا ہو کہ
 وہ محبت کرنے والا الله اُسے اپنے راستے پر چلا لے
 اور اُسے اپنا پیارا بندا
 بنا دے

Sunday, April 10, 2022

میں نے کبھی تم میں "اچھائی یا برائی" نہیں دیکھی،



میں نے کبھی تم میں "اچھائی یا برائی" نہیں دیکھی،
میں نے صرف تمہیں دیکھا ہے۔
 ساتھ نبھانے کے وعدوں سے بھی بھلا پیٹ بھرتاہے؟؟؟
 یا دل مطمئن ہوتا ہے؟
"نہیں ناں"
لیکن کسی نے تمہارے ہر قول پر آنکھیں بند کر کے بھروسہ کیا ہے اس سے زیادہ پاگل کون ہوگا؟

Tuesday, April 5, 2022

ہم جن چیزوں کے لیے ساری ساری عمر ترستے ہیں وہ ہمارے پاس آتے ہی اپنی کشش کھودیتی ہیں۔۔



ہم جن چیزوں کے لیے ساری ساری عمر ترستے ہیں وہ ہمارے پاس آتے ہی اپنی کشش کھودیتی ہیں۔۔ 
ہماری چاہتیں کس قدر عارضی ہیں ۔۔۔ 
ہماری باتیں کس قدر کھوکھلی ہیں۔۔ ہمارے روپ کس قدر نقلی ہیں! 




دوپہریں ایسی لگتی ھیں


دوپہریں ایسی لگتی ھیں
‏ بنا مہروں کے خالی خانے رکھے ھیں 
‏ نہ کوئی کھیلنے والا ھے بازی 
‏ نہ کوئی چال چلتا ھے
‏ دن ھوتا ھے نہ اب رات ھوتی ھے
‏ سبھی کچھ رک گیا ھے ! 

‏ وہ کیا موسم کا جھونکا تھا
‏ جو اِس دیوار پر لٹکی ھُوئی تصویر تِرچھی کر گیا ! 🤍


"میں تُجھے نئے موسم پہناؤں گا"



کسی دن
جب تری جھیلوں سے
برفانی پرندے لوٹ جائیں گے
گھنے نیلے خلاؤں سے
تری اُمید کے پنچھی نکلنا بھول جائیں گے
تری آنکھوں میں سائے پھیل جائیں گے
میں آؤں گا
پرانے اَن دھلے منظر بدل دوں گا
نئے موسم تجھے پہناؤں گا اک دن!

میں بِچھڑا تھا
پرندوں، جگنوؤں، پھولوں کے موسم میں
میں آؤں گا
کسی دن شام کے پہلے ستارے پر
ترے دل کے کنارے پر


Sunday, April 3, 2022

Ramadan



AlhamdulilAh for having month of Ramadan. Being a muslim Ramadan feels like heaven on this earth. (Allah says about the fasting person), 'He has left his food, drink and desires for My sake. The fast is for Me. So I will reward (the fasting person) for it and the reward of good deeds is multiplied ten times."


A bedouin with unkempt hair came to Allah's Messenger (ﷺ) and said, "O Allah's Messenger (ﷺ)! Inform me what Allah has made compulsory for me as regards the prayers." He replied: "You have to offer perfectly the five compulsory prayers in a day and night (24 hours), unless you want to pray Nawafil." The bedouin further asked, "Inform me what Allah has made compulsory for me as regards fasting." He replied, "You have to fast during the whole month of Ramadan, unless you want to fast more as Nawafil."


- Some important things we need to follow during Ramadan.
The prophet Muhammad SAW said " who doesn't give up forged speech and evil actions, Allah isn't in need of his leaving food and drink. (Al-bukhari) The prophet PBUH also warned us "Many people who fast get nothing from their fast except hunger and thirst and many Pehli who pray at night get nothing from it except wakefulness. While fasting understand the whole picture.


 Remember that fasting is not just about staying away from food. It is about striving to be a better person. And I'm so striving we are given a chance to escape the darkness of our own isolation from Allah almighty. But like the sun that sets at the end of the day, so too Ramadan will come and go, leaving only it's mark on our heart's sky.


I pray the door you've been standing at, opens this month, and the du'a you've been making, transpires from tonight. I pray that the provisions you've been seeking, are released very soon, and the Lord you've been worshipping accepts from you this month. May all of your Duas be accepted. Don't forget to keep others in your prayers too, JazakAllah kharyn.
Ramadan Mubarak 🌙


')