Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, April 20, 2022

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟ جیسے مجھے تمہارا خیال آتا ہے؟


کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟
جیسے مجھے تمہارا خیال آتا ہے؟
 
 کبھی جب بارش میں بھیگتے ہو؟
کبھی جب ساحلِ سمندر پر چلتے ہو؟
کبھی جب چاند کو دیکھتے ہو؟ 
کبھی جب تنہا ہوتے ہو؟ 
کبھی جب بھیڑ میں ہوتے ہو؟

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟
کبھی جب اُداس ہوتے ہو؟
کبھی جب خوش ہوتے ہو؟
کبھی جب کہیں دِل نہیں لگتا؟
کبھی جب چڑچڑے ہوتے ہو؟ 

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟
کبھی جب کچھ تم لکھتے ہو؟
کبھی جب کچھ تم پڑھتے ہو؟
کبھی جب کوئی گیت سنتے ہو؟
کبھی جب کوئی کہانی بُنتے ہو؟

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟
شعوری طور پہ؟ یا لا شعوری طور پہ؟
جب کبھی تم آنکھیں بند کرتے ہو؟
جب کبھی تم آنکھیں کھولتے ہو؟ 
جب کبھی تم بہت مصروف ہوتے ہو؟ 

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟
جب خوبصورت منظر کو دیکھتے ہو؟
جب ڈھلتی ہوئی شام میں ڈوبتے ہو؟ 
جب کسی پھول کو چُھوتے ہو؟  
جب تم رنگوں میں گھلتے ہو؟

کیا تم کو کبھی میرا خیال آتا ہے؟ 
اور اگر نہیں! تو پھر وہ کس کا خیال ہے جو
 سب سے پہلے تمہارے تخیل میں اُبھرتا ہے؟
جو تمہاری ذہن کی اسکرین پر روشن ہوتا ہے؟
تو پھر وہ کس کا خیال ہے جو تمہیں ہنستے،
اُداس ہوتے، چاند کو دیکھ کر، اِن تمام جگہوں پر
 بہت مصروف ہوتے ہوۓ، لاشعوری طور پر آتا ہے؟


No comments:

Post a Comment

')