Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, April 20, 2022

قدرت نے ہر شے کا ایک وقت مقرر رکھ چھوڑا ہے۔



قدرت نے ہر شے کا ایک وقت مقرر رکھ چھوڑا ہے۔
_ہمیں کوئی بھی چیز اپنے وقت سے پہلے نہیں مل سکتی۔
 اور ہماری ناقص عقل اس بات کو سمجھ بھی نہیں سکتی کہ کونسا وقت ہمارے لیے صحیح ہے۔
یہ حکمت صرف خالقِ حقیقی کو ہی معلوم
کب کس سے ملوانا ہے۔
کب کس بات کا اظہار ہو گا۔
کب دلوں کے حال آشکار کیے جائیں گے۔
کب زندگی میں کوئی خاموشی سے آ کر چھا جائے گا۔
کب کوئی ہمارا دامن جھٹک کر چلا جائے گا۔
ہماری زندگی کا ایک ایک معاملہ ایک مخصوص وقت کا منتظر ہے۔
ہم روزگار کے لیے کہاں کہاں کوشاں ہیں۔
 کب تک منتظر رہنا پڑے گا۔
 کب تک کسی مخصوص جگہ سے ہمارے لیے رزق مختص ہے۔
ایک ایک شے اپنے متعین کردہ فریم میں قید ہے۔
اس لیے وقت دیجئے!
 لوگوں کو، معاملات کو، زندگی کو، 
خود کو۔
_کچھ چیزیں وقت کے ساتھ کھو ہی جائیں تو اسی میں بھلائی ہوتی ہے۔
کچھ باتیں ان کہی ہی رہ جائیں تو اسی میں عافیت ہوتی ہے۔
کچھ جزبے دلوں میں ہی دفن کر لیے جائیں تو خیر ہوتی۔
اور کچھ چیزوں سے محروم کر دیا جانا ہی بہت بڑی عطا ہوتا ہے۔
اس لیے خود کو تھوڑا سا سکون دینے کی کوشش کیجئے۔
 زرا وقفہ لیجئے۔
اپنے ذہن کی ہر کشمکش کو ایک لمحے کے لیے فراموش کر کے اپنی اندر کی اس توڑ پھوڑ کو محسوس کیجئے جس پر مرہم رکھنا تو دور، جسے محسوس تک کرنے کا وقت کھو چکے ہیں ہم۔
کبھی کبھی کچھ معاملات میں خود کو بھی معافی دے دینی چاہیے۔
خود پر بھی عطائیں کر لینی چاہیے۔
ہر فکر فراموش کر کے خود کو چند پل کے لیے کچھ خوبصورت احساسات کے سپرد کر دینا چاہیے۔
اپنے اندر دیکھ کر خود پر مرہم رکھ دیں۔
خود کو سنبھالیں تا کہ آپ کسی دوسرے کے مسیحا بن سکیں۔
اور جو چلا گیا اسے بھولنے کو نہیں کہوں میں۔ کیونکہ یادوں کو مٹانا ہمارے بس میں کہاں ہوتا ہے۔ ہم انسان ہیں روبوٹ نہیں جو ایک لمحے میں بٹن دبا کر خود کو اپڈیٹ کر لیں۔
کچھ چیزیں تاعمر ساتھ چلتی ہیں۔
 مگر بس خود کو اسکے عوض اذیت مت دیجئے۔
 کم از کم خود پر خود ہی تو زیادتی نہیں کریں۔
یقین مانیے اس کام کے لیے ہمارے اردگرد بہت سے لوگ موجود ہیں۔
جو نہیں مل رہا اس کی پیچھے چھپا شر ہم سے پوشیدہ ہے۔
 اس لیے بس ہر فکر بھول کر قادرِ مطلق پر سب چھوڑ دیجئے، اس رحمٰن پر بھروسہ کیجئے اور  دل سے ایک بار مسکرا دیجئے۔
ہاں اس بات میں ہرگز کوئی شبہ باقی نہ رہے کہ ہم سے جب کچھ بہتر لیا جاتا ہے تو بہترین سے ضرور نواز دیا جاتا ہے۔
اس لیے ساری کشمکش و اضطراب سے نکلیے اور مقرر کردہ وقت کا دلی یقین و اطمینان کے ساتھ انتظار کیے۔
ملنے والا پھل ہر اذیت کا یوں مداوا کر دے گا کہ کوئی کمی تو کیا،
 اسکا احساس تک باقی نہیں رہے گا۔




No comments:

Post a Comment

')