Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, June 11, 2022

ایک عجیب سی لڑکی ہوں


ایک عجیب سی لڑکی ہوں 

جس کو رنگوں میں...
سب سے زیادہ سیاہ رنگ پسند ہے

ایک پاگل سی لڑکی ہوں 
جو تتلی کی طرح خوبصورت....
مگر کسی کی دسترس میں نہ آنے والی.... 
 
ایک نازک سی لڑکی ہوں 
جو پھولوں کی دلدادہ ہے
مگر اس کو توڑنے سے ڈرتی ہے 

 ایک ضدی سی لڑکی ہوں
جو اپنی چھوٹی سے چھوٹی چیز کو
اپنی ضد سمجھتی ہے.
 ایک خود غرض سی لڑکی ہوں 
جو اپنے دکھ اور تکلیف پر بھی
کسی دوسرے کو حق نہیں دیتی ایک خوبصورت سی لڑکی ہوں 
جو ہر شے میں صرف خوبصورتی کی
 کشش کو محسوس کرتی ہے 
      
 ایک مگن سی لڑکی ہوں 
جو لوگوں سے بہت دوراپنی دنیا میں مصروف ہے.... 
 ایک مضبوط سی لڑکی ہوں
جو پہاڑ جیسی مشکلات کو.... 
ہنس کر گزار دیتی ہے 

ہاں میں ایسی ہی ہوں!
ایک خاموش سی لڑکی.


No comments:

Post a Comment

')