Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, December 31, 2022

سال 2022

 

سال 2022 کا آخری سورج کچھ اچھی اور تلخ یادیں لے کر غروب ہوگیا

 ❤❤



Friday, December 30, 2022

بدلتے ہوئے رویوں کی پرواہ نہ کریں ، کیونکــہ

 


بدلتے ہوئے رویوں کی پرواہ نہ کریں ، کیونکــہ 

لوگ روزانہ مختلف احساسات کے ساتھ جاگتے ھیں 




Saturday, December 17, 2022

اللہ تعالی


اللہ تعالی

میرا انتظار مختصر کر دے ۔

میری دعائیں جو قبولیت کی منتظر ہیں . ان پر کن کہہ دے

❤️



Sunday, December 11, 2022

مصیبتـــیں دو قســـم کـی ہوتی ہیـں

 


مصیبتـــیں دو قســـم کـی ہوتی ہیـں

___! 


ایک وہ جو اللـــہ تعـــالی کی طرفـــ سے بنـــدہ مـــومن کے لیـے آزمــائـــش کے طـــور پر آتی ہیں


اور دوســـری اللـــہ تعـــالی کی طرفـــ سے فاســـق بنـــدے پر گنـــاہوں کی وجــہ سے عـــذاب کـے طـــور پر آتی ہیں۔


پہلـی مُصیبت 

=_! 


’’مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ-وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ یَهْدِ قَلْبَهٗؕ-وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ‘‘ (64:11)


      ہر مصیبتـــ اللـــہ کے حکـــم سے ہی پہنچتـی ہـــے اور جو اللـــہ پر ایمـــان لائے اللـــہ اس کے دل کـــو ہدایتـــ دیـــدے گا اور اللـــہ ہر چیـــز کو خوبـــ جانتـــا ہـــے۔


دوســری مُصیبت

 =_! 


’’وَمَاۤ اَصَابَكُـــــمْ مِّنْ مُّصِیْبَــــةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَیْدِیْكُـــــمْ‘‘

(شوریٰ:۳۰)


اور تمہیـــں جـــو مصیبتـــ پہنچـی وہ تمہـــارے ہاتھـــوں کے کمـــائے ہوئے اعمـــال کی وجـــہ سے ہـے۔۔


اے اِبـــــــــنِ آدم۶


       تُــــم سب غــور و فِـــــــــڪر ڪرو ڪہ تُــم ڪِس مُــصیبت میں مُــبتلا ہـو اگـر اپنـے ہـــاتھـوں سـے گُنـــــاہ ڪر ڪے مُــصیبت میں ہو تو ابھـی وقـــت ہـے اللّـٰـــــــه پاکـــــ سـے تــــــــــوبـہ ڪرو بیشکـــ وہ تُـــم پـر مُــصیبت کو ہٹــا لـے گـا۔


اور اگــــر

__!


  اللّـٰـــــــــه پــاکــــــ ڪی طـــرفـــ سـے ڪوئی مُــــــصیبت آ پہنچــی ہـے تـو اُسـں پـر صَبــــــــر ڪرو بیشکـــ اللّـٰـــــــــه پــاکــــــ صبــــــــر ڪرنے والـــــوں ڪیسـاتھ ہـے


اس بات کا ملال نہیں ہوتا کہ ہمارے دل میں بسنے والے پیارے برسوں کی رفاقت بھول کر

 


اس بات کا ملال نہیں ہوتا کہ ہمارے دل میں بسنے والے پیارے برسوں کی رفاقت بھول کر ہم سے قطع تعلقی کر لیتے ہیں رنج اس بات کا ہوتا ہے کہ کبھی ہمارے لیے وہ زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوا کرتے تھے مگر آج ہمارا وجود اور موجودگی اُنکے لیے نافع نہیں رہا ۔


لوگ کہتے ہیں زندگی ہے تو سبھی بہاریں ہیں مگر مجھے لگتا ہے جو شخص آپکے مزاج سوچ اور طبیعت کو بھا جائے بس .... وہی زندگی ہے، بہار ہے، مہر و محبت کی درخشاں تصویر ہے ۔


 تقدیر انسان کو زندگی کے کسی بھی موڑ پہ لاکھڑا کرے مگر دل کے ایک کونے میں اُن لوگوں کی محبت کی باقیات ہمیشہ پڑی رہتی ہیں ۔ 


Saturday, November 26, 2022

کچھ دروازے نہیں کھلے کیونکہ یہ آپ کے لیے نہیں تھے

 

کچھ دروازے نہیں کھلے کیونکہ یہ آپ کے لیے نہیں تھے کچھ لوگ چلے گئے ہیں کیونکہ وہ ایک صفحہ تھے، پوری کتاب نہیں کچھ خواہشیں پوری نہیں ہوتیں کیونکہ (ان کے لیے یہ) وقت مناسب نہیں ہے کچھ کہانیاں ختم ہوگئیں اس لیے کہ آپ کی کہانی ابھی شروع ہی نہیں ہوئی کچھ مواقع ضائع ہوگئے ‏کیونکہ آپ کو کامیابی سے زیادہ تجربے کی ضرورت ہے کچھ درد طویل ہوتے ہیں کیونکہ اس کے بعد آنے والی خوشی اس سے زیادہ لمبی ہوتی ہے پس اللّٰه پاک کے بارے میں ہمیشہ خوبصورت گمان رکھیں

❤✨


Friday, November 25, 2022

She loved books, more than people


 “She loved books, more than people. They allowed her to escape, into someone else’s reality, for just a little while. She would almost forget, how broken she was. And for one fleeting moment; she could remember, how to smile. For just one moment, suspended in time, she was able to forget, that she was still a warrior child.” 



 

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَا سْتَغْفِرْهُ ۗ اِنَّهٗ كَا نَ تَوَّا بًا

 



فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَا سْتَغْفِرْهُ ۗ اِنَّهٗ كَا نَ تَوَّا بًا


"Then exalt [Him] with praise of your Lord and ask forgiveness of Him. Indeed, He is ever Accepting of repentance."


تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے 


النصر 3



Thursday, November 24, 2022

Next time I'll stay calm,

 


Next time I'll stay calm, 

it lasts longer than conversation.


Next time I'll take action, 

it lasts longer than promise.


Next time I'll take risk, 

it lasts longer than care.


Next time I'll think more, 

it lasts longer than expressions.


Next time I'll keep distance, 

it lasts longer than proximity.


Next time I'll stare her more, 

it lasts longer than shyness.


Next time I'll gift her books,

it lasts longer than flowers.


Next time I'll give her respect, 

it lasts longer than love.





Wednesday, November 23, 2022

کچھ لمحے خاموشی کے ہوتے ہیں



کچھ لمحے خاموشی کے ہوتے ہیں۔۔کچھ لمحے بے فکری کے ہوتے ہیں۔۔ان لمحوں میں کوئ شور نہیں ہوتا کوئ آواز نہیں ہوتی۔۔بس سکون ہوتا ہے ، اطمینان ہوتا ہے ، ان لمحوں میں کوئ نہیں ہوتا۔۔بس آپ ہوتے ہیں اور آپ کا رب۔۔وہ لمحے جب بے آواز گفتگو ہوتی ہے۔۔۔اور بے آواز گفتگو کا ایک طویل سلسلہ ہوتا ہے۔۔۔وہ لمحے بڑے پرسکون ہوتے ہیں ۔۔وہ لمحے ۔۔بہت قیمتی ہوتے ہیں



Friday, November 18, 2022

کبھی کبھی دکھ صرف دکھ ہوتا ہے۔ یہ آپ کو مضبوط نہیں بناتا



کبھی کبھی دکھ صرف دکھ ہوتا ہے۔ یہ آپ کو مضبوط نہیں بناتا۔ اس سے کردار نہیں بنتا۔ یہ صرف تکلیف دیتا ہے۔


 - کیٹ جیکبز


Sometimes suffering is just suffering. It doesn't make you stronger. It doesn't build character. It only hurts.


- Kate Jacobs


Tuesday, November 15, 2022

Here's why you should not GOSSIP.

 


In Ancient Greece, Socrates had a great reputation of wisdom. One day, someone came to find the great philosopher and said to him:

- Do you know what I just heard about your friend?

- A moment, replied Socrates. Before you tell me, I would like to test you the three sieves.

- The three sieves?

- Yes, continued Socrates. Before telling anything about the others, it's good to take the time to filter what you mean. I call it the test of the three sieves. The first sieve is the TRUTH. Have you checked if what you're going to tell me is true?

- No, I just heard it.

- Very good! So, you don't know if it's true. We continue with the second sieve, that of KINDNESS. What you want to tell me about my friend, is it good?

- Oh, no! On the contrary.

- So, questioned Socrates, you want to tell me bad things about him and you're not even sure they're true? Maybe you can still pass the test of the third sieve, that of UTILITY. Is it useful that I know what you're going to tell me about this friend?

- No, really.

- So, concluded Socrates, what you were going to tell me is neither true, nor good, nor useful. Why, then, did you want to tell me this?

"Gossip is a bad thing. In the beginning it may seem enjoyable and fun, but in the end, it fills our hearts with bitterness and poisons us, too!" 

-


Tuesday, November 1, 2022

Aik baat toh pakki hai , jo shay ansoon main baha di jaye

 


Aik baat toh pakki hai , jo shay ansoon main baha di jaye wo dobara unhi ankhoon ki zeenat nahin ban sakti, phir chahy wo muhabbat ho, adha'wat ho, lehja ho, lamha ho yaa phr koi insaan ۔ :')




Sunday, October 30, 2022

کچھ محبّتیں ۔۔۔خُوبصورت احساس میں لپٹی ہوتی ہیں


 

کچھ محبّتیں ۔۔۔خُوبصورت احساس میں لپٹی ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔

اُن کا کھونے پانے ، نفع نقصان ، ہجر و وصال سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا"

_🥀



*پتا ہے زندگی میـں سب سے مشکل چیز کیا ہے ؟

 


*پتا ہے زندگی میـں سب سے مشکل چیز کیا ہے ؟ اِسـں اعتماد کو ریزہ ریزہ ہو کر بکھرتے ہوۓ دیکھنا جو آپ نے بڑی کشمکش اور مشکل کے بعد کسی پر کیا ہو*



ﮐﺘﻨﺎ ﻋﺬﺍﺏ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﻈﺮ ﻧﮧ ﺁﻧﺎ ﺍﻭﺭ




ﮐﺘﻨﺎ ﻋﺬﺍﺏ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﻈﺮ ﻧﮧ ﺁﻧﺎ ﺍﻭﺭ

ﮐﺘﻨﺎ ﻋﺬﺍﺏ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﮨﺮ ﻭﻗﺖ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﺭﮨﻨﺎ۔




Friday, October 28, 2022

Sometimes it's just one of those days


Sometimes it's just one of those days when you feel the need to look back and smile at all of those childish, silly moments that just so happened to define who you are :)



اللہ تعالیٰ مــجھ گنہًــگار پــر اپـــنا کرم فرمــا

 


اللہ تعالیٰ مــجھ گنہًــگار پــر اپـــنا کرم فرمــا کر

اپنے ایـــمان کے نـــور سے

مـــیری بیـــنائی کـــو تازگی عــطا فرمائیــں

اور مـــیرے دل کو اپنــی محبتــ سے

پرنور کر ديں

بےشکــ تـوں ہر چیز پر قدرتــ رکھــتا ہــے


آمین ثم آمیــن یاربُـــ العالمیــن 

💕 ❤️



Thursday, October 27, 2022

اللہ عزوجــل سے بہتریــن کوئـی نہیــں جانتــا کہ

 



اللہ عزوجــل سے بہتریــن کوئـی نہیــں جانتــا کہ

تمہاری بہــتری کبـــ، کہــاں اور

 کس کے ساتــھ ہونــے مــیں ہے

...!💕❤️



Friday, October 21, 2022

اور کچھ فیصلے خدا کے سپرد کردیا کرو__


اور کچھ فیصلے خدا کے سپرد کردیا کرو__کیونکہ ہم جب کسی سے بدلہ لینے کی سوچتے ہیں تو کہیں نہ کہیں،کچھ نہ کچھ رعایت برت ہی لیتے ہیں،مگر خدا جب کسی سے بدلہ لینے پہ آتا ہے __ تو یقین کیجئے!
"وہ سارا حساب برابر کرکے رکھ دیتا ہے


Ya Rabb, Alhamdulillah for this life

 


Ya Rabb, 


Alhamdulillah for this life. 

Alhamdulillah for Imaan. 

Alhamdulillah for this religion, Islam. 

Alhamdulillah for our Prophet ﷺ 

Alhamdulillah for our health. 

Alhamdulillah for our parents. 

Alhamdulillah for our education. 

Alhamdulillah for our jobs. 

Alhamdulillah for the air we breathe. 

Alhamdulillah for the food we eat. 

Alhamdulillah for the world we live in. 💫


Alhamdulillah for everything Ya Rabbim. 🖤


Sunday, October 16, 2022

محبت کے آغاز پہ کھڑی لڑکی کو یہ بتانا بیکار ہے



محبت کے آغاز پہ کھڑی لڑکی کو یہ بتانا بیکار ہے
"محبت اداسیوں کا گیت ہے"
ریڈیو کی زنگ لگی ناب 
پرانے فون بوتھ
زرد رنگ خطوط 
ٹوٹی چوڑیاں 
ویران آنکھیں 
بالوں کی سفیدی 
مردہ پھول
دروازے پہ ہوتی دستک 
یہ سب کہانی کے اختتام پہ ہوتا ہے 
ابھی سب بتلا کر اسے بےمزہ مت کرو
مسکراتے چہرے کو ابھی سے کیوں رلاتے ہو ؟
یاسیت کے زرد پھول اسکے بالوں میں لگانا ٹھیک نہیں 
یہ اسکی کہانی ہے 
اسی کو جینے دو 
"اسے محبت لفظ پڑھنے دو"
اسے کہو آسمان پہ تاروں سے کسی کا نام لکھے 
چاہت کے اون سے جاڑے کی شاموں میں 
کسی کے لیے سویٹر بُنے 
اس شخص کے خیالوں میں لڑکھڑائے 
فیض کی نظمیں گنگنائے 
بےیقین دِلوں کو یقین دلائے کہ 
"محبت پرسکون سا اک لمحہ ہے "


خدائے نیم شب تجھے ہزارہا


 

خدائے نیم شب تجھے ہزارہا

نہیں نہیں 

ارے کہاں ہزارہا

اسے تو ٹھیک سے پڑھو 

لکھا ہوا ہے "بارہا"

صدائیں دیں

دھواں بڑھا اور اتنا بڑھ گیا کہ

 اپنے ساتھ لے کے چل دیا

 ہر اک یقین و وہم کو

دلِ شدید سہم کو

نہیں سنیں؟؟؟ تجھے تو پھر بھی ٹھیک ہے 

خدائے نیم شب تجھے اب الوداع



Thursday, October 13, 2022

When Noor Jahan said



when Noor Jahan said,

“جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر، وہی آج تک میرے ساتھ ہے”

she really said the truth, kuch logon ka naym-ul-badal nahi milta humain, hum bas unki kami k saath jeena seekh lete hain.



Saturday, October 8, 2022

عمر کے جس حصے میں لڑکیاں تتلیوں کے سنگ اڑنا سیکھتی ہیں


 

عمر کے جس حصے میں لڑکیاں 

تتلیوں کے سنگ اڑنا سیکھتی ہیں

 میں نے تب ماں سے دکھ چھپانا سیکھا

 اب یوں ہے کہ 

عمر کے اس حصے میں 

جب محبت چاروں طرف ہے 

میں نے زندگی کو خط لکھ بھیجا کہ اب بس کر

 میں تھک گئی ہوں۔۔۔۔


Sunday, October 2, 2022

اس موڑ سے شروع کریں پھر یہ زندگی

 

________🧡🧡


اس موڑ سے شروع کریں پھر یہ زندگی

ہر شے جہاں حسیں تھی ہم تم تھے اجنبی۔۔۔۔

.



Friday, September 30, 2022

تم پھولوں کی زبان سمجھ سکتی ہو ؟



تم پھولوں کی زبان سمجھ سکتی ہو ؟
اس کا سوال سن کر وہ حیران ہوئی

ہاں پھولوں کی بھی ایک زبان ہوتی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ میں اس زبان سے واقف ہوں ۔میں نے جو پھول تمہیں دیا تھا وہ 
gloxinia ہے اور gloxinia
 علامت ہے 
پہلی نظر میں محبت کی ۔





Wednesday, September 28, 2022

آپ ہر ایک کی کہانی میں اچھے نہیں بن سکتے

 

آپ ہر ایک کی کہانی میں اچھے نہیں بن سکتے۔۔۔ کوئی آپ کو سارے جہان سے عزیز رکھتا ہے اور کہیں آپ جوتے کی نوک پر ہوتے ہیں۔۔ 

کہیں کسی کا دیا ہوا احترام آپ کی ذات کو بےتحاشا معتبر کردیتا ہے اور کبھی کسی کی دی ہوئی بےتحاشا ذلالت آپ کو زندہ دفنا دیتی ہے۔ 

کہیں کوئی آپ کے ماضی کو تباہ کر کے آپکے اصل چہرے کو مسخ کردیتا ہے اور کہیں کوئی ہمیشہ کیلئے آپ کا ہو کر آپکے حال و مستقبل کو اس طرح سنوار دیتا ہے کہ اپنا آپ کسی معجزے سے کم نہیں لگتا۔ 


وقت اور حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے اور نہ ہی میرے رب نے سب لوگ ایک ہی سانچے سے بنائے ہیں۔ 


اسلیے زندگی کے اِن خاردار راستوں پہ اپنے رب کے " یقین " کی انگلی تھامے رکھیے یہی " یقین " آپ کو کبھی نہ کبھی ,کہیں نہ کہیں کسی پار تو ضرور لگا دے گا۔ 

ان شاءاللہ

، :") 🤎


Monday, September 26, 2022

آپ اپنے اوپر ہزار بلب لگا لیں، سو گہرے رنگوں کا لیپ کر لیں

 

آپ اپنے اوپر ہزار بلب لگا لیں، سو گہرے رنگوں کا لیپ کر لیں یا کسی کی راہ میں جگنوؤں کی قطاریں لگا دیں، پھولوں کی کیاریاں سجا دیں

جو آپ کو دیکھتے نہیں آپ ان کی نظر نمایاں نہیں ہو پائیں گے۔



Sunday, September 25, 2022

جب کوئی تم سے محبت نہیں کرتا تو تمہیں اس بات کا اندازہ ہو ہی جاتا ہے


 

جب کوئی تم سے محبت نہیں کرتا تو تمہیں اس بات کا اندازہ ہو ہی جاتا ہے، خواہ وہ تمہیں نہیں بتاتا لیکن پھر بھی تمہاری روح اس بات کو محسوس کر ہی لیتی ہے کیونکہ بےحسی ایک ایسی چیز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا


~جولیو کورٹزار



میں تمہارے بارے میں کچھ نہیں جانتا


 

میں تمہارے بارے میں کچھ نہیں جانتا

تم نے کتنی بار محبت کی

یہ بات میں تم سے نہیں پوچھ سکا

ویسے بھی یہ سوال دوستی کے کسی مرحلے کے لیے مناسب ہو سکتا ہے

تم اتوار کا دن کیسے گزارتی ہو___؟؟ 

بھیگی ہوئی شام تمہیں کیسی لگتی ہے___؟؟ 

اور روشن دن___؟؟ 

تمہاری بالکنی میں پرندوں کے لیے پانی کی کٹوری رکھی ہے یا نہیں___؟؟ 

تمہاری انگلیاں طبلے کی تھاپ کے ساتھ حرکت کرتی ہیں یا گٹار کی سٹرنگز کے ساتھ___؟؟

بلیک کامیڈی تمہیں کیسی لگتی ہے___؟؟

تھیٹر آف ایبسرڈ کے بارے تمہارا کیا خیال ہے___؟؟

۱۹۸۴ تم نے پورا کر لیا تھا یا بیچ میں چھوڑ دیا تھا ؟؟

کیا اشفاق احمد تمہیں بھی سوڈو فلاسفر لگتا ہے__؟؟ 

یہ اور ایسے کئی سوال 

اب تک سوال ہی ہیں

چھ سالوں میں ہم دو بار ملے ہیں

اور دو بار کے اس ملنے میں شاید چار باتیں کی ہوں

میری آنکھوں نے تمہیں کبھی تلاش نہیں کیا

میں نے تمہارا فون نمبر مانگنے کے بارے کبھی نہیں سوچا

لیکن تم مجھے کہیں بھی نظر آئیں 

تو میں تم سے تیسری بار ضرور ملوں گا اور پانچویں بات بھی کروں گا

چھٹی ساتویں اور شاید آٹھویں بھی

میرا ارادہ پختہ ہے

میں ان سوالوں کا جواب جاننا چاہتا ہوں

لیکن کیا مجھے تم سے یہ باتیں پوچھنی چاہئیں ___؟؟

یا انہیں یونہی چھوڑ دینا چاہئیے

چوتھی ملاقات کے لیے

خیر یہ ابھی طے نہیں

لیکن ایسا ممکن تو ہے

سنو___!! 

انجان ہوتے ہوئے بھی چاہنا خوبصورت تعلق ہوتا ہے۔۔


یہ زندگی عورتوں کے لیے حقیقتاً ایک کٹھن زندگی ہے

 

"یہ زندگی عورتوں کے لیے حقیقتاً ایک کٹھن زندگی ہے


اگر آپ (خواتین) خوش شکل نہیں ہیں تو مرد آپ پر مہربان نہیں ہوں گے، اور اگر آپ خوبصورت ہوں تو عورتیں آپ سے خوش مزاجی سے پیش نہیں آئیں گی

..."



چلو آج ذرا مختلف سا ، اداس ہوتے ہے جن پریشانیوں نے ہمیں آن گھیرا ہے

 


چلو آج ذرا 

مختلف سا ، اداس ہوتے ہے 

جن پریشانیوں نے ہمیں 

آن گھیرا ہے 

ان سے ذرا مسکرا کے ملتے ہیں 

سنا ہے حوصلہ ہے بڑی کام کی چیز 

جھوٹی ہنسی سے 

لبوں کو سجا دیتے ہیں 

کیا ضرورت خیالوں میں کھوے رہنے کی 

کھلی فضا میں 

سانسوں کو بہا دیتے ہیں 

کون اپنا ہے ، کون نہیں 

یہ سب چھوڑ چھاڑ کر 

خود کو خود سے ہی ملا لیتے ہیں 

دیکھ کر خود کو کہیں ، کسی آئینے میں

خود ہی ہنستے

خود ہی شرما لیتے ہیں 

اداس نظمیں ، اداس گانوں 

کی کیا ضرورت ہے 

کوئی فضول سا نغمہ 

خود ہی گنگنا لیتے ہیں 

چلو آؤ ، چلے آؤ 

کہ آج ذرا ، مختلف سا 

اپنے آپ سے اداس ہوتے ہیں



Saturday, September 24, 2022

زنـدگــی میــں کـچھ نــہ کچھ نـامکمـل رہ جــاتــا ہـــے۔ ⁩⁦⁩


 ⁩ زنـدگــی میــں کـچھ نــہ کچھ نـامکمـل رہ جــاتــا ہـــے۔

⁩⁦⁩ لیکــــن پھــر بھــی یـــہ زندگـی بہــت خوبصــورت ہــے۔ 

⁦〰️⁩⁩ اس کـــی قــــدر کیجیئــــے۔


محبت ایک بالغ فیصلہ ہے۔


1956

 میں ایرک فرام نے ایک کتاب لکھی محبت پر جس کا نام ہے The art of loving 

 جس کو دنیا کی محبت پر لکھی جانے والی بہترین کتاب تصور کیا جاتا ہے۔ اور ایک بیسٹ سیلر کتاب ہے۔۔

اس میں کہا گیا ہے کہ حقیقتاً محبت چار چیز پر انحصار کرتی ہے۔۔

Care 

Respect

Responsibility

Knowledge...


اور یہ کہ میں اسکے بغیر مرجاونگا یا مرجاونگی ایسا 

ویسا یہ سب محبت نہیں

محبت

 فیصلہ ہے ۔ Mature  ایک بالغ


Tuesday, September 20, 2022

پھر اِک روز کہنے لگی ۔۔!! یار تمہارے مسئلے بھی تو عجیب ہیں



پھر اِک روز کہنے لگی ۔۔!! یار تمہارے مسئلے بھی تو عجیب ہیں۔۔!! رات کے پہر ویران سڑکوں پر چائے خانے اور سگریٹ کی دوکانیں ڈھونڈتے رہتے ہو۔۔

!! 🍁


کسی کو خوش رکھنا بہت مشکل ہے جبکہ خود خوش رہنا بہت آسان ہے


 

کسی کو خوش رکھنا بہت مشکل ہے جبکہ خود خوش رہنا بہت آسان ہے

 اس لیے مشکل کام کو ترک کرکے آسان کام آج ابھی اسی وقت کیجیے ۔

 ہنسیے ، مسکرائیے اور خوش رہیے 😊

 کیونکہ 

آپ ایک ہی ہیں اور کوئی آپ کو خوش دیکھ کر خوش نہ ہو پھر بھی آپ کا خوش رہنا ضروری ہے 

کیونکہ آپ کا نعم البدل اس پوری دنیا میں ہی موجود نہیں ہے ۔ 

خود سے پیار کیجیے اور زندگی کو محسوس کیجیے اور اللہ کی دی ہر نعمت پر خوش ہوکر شکر ادا کیجیے ۔۔



مجھے زندگی میں قدم قدم پہ تیری رضآ کی تلاش ہے

 


مجھے زندگی میں قدم قدم پہ تیری رضآ کی تلاش ہے

تیرے عشق میں اے خدا مجھے انتہا کی تلاش ہے

میں گناہوں میں ہوں پڑا ہوا، میں زمین پر ہوں گرا ہوا

جو مجھے گناہ سے نجات دے، مجھے اس دعا کی تلاش ہے

میں نےجو کیا وہ برا کیا، میں نے خود کو خود ہی تباہ کیا

جو تجھے پسند ہو میرے رب، مجھے اس ادا کی تلاش ہے

تیرے در پہ ہی میرا سر جھکے، مجھے اور کچھ نہیں چاہیے

مجھے سب سے کر دے جو بے نیاز، مجھے اس اداکی تلاش ہے .

آمین يارب العالمين


دل تو سب کے ہوتے ہیں دکھ بھی سب کو ہوتے ہیں


 

دل تو سب کے ہوتے ہیں

دکھ بھی سب کو ہوتے ہیں

کچھ اشک دلوں پر گرتے ہیں

کچھ مٹی میں مل جاتے ہیں

کچھ لفظ ادا ہو جاتے ہیں

کچھ ہونٹوں میں سل جاتے ہیں

مانا کہ ادھورے رہتے ہیں

پر خواب تو سب کہ ہوتے ہیں

کچھ کھو کر بھی پا لیتے ہیں

کچھ پا کر بھی کھو دیتے ہیں

یہاں اپنی اپنی باری پر 

سب ہنستے ہیں 

سب روتے ہیں



Sunday, September 18, 2022

کبھی کبھی صرف دعا چاہیے ہوتی ہے

 

کبھی کبھی صرف دعا چاہیے ہوتی ہے

نہ شکوہ، نہ شکایت ہوتی ہے

نہ حال دل بیان ہوتا ہے

بس دل کرتا ہے کی ہر کوئی بس میرے حق میں دعا کرے

دل کی اس کیفیت کا پتا نہیں کیا نام ہے 

پر کبھی کبھی دل اس کیفیت سے دوچار ہوتا ہے


یا اللہ

آسانیاں کر دے میرے لیے

..!



یہ جو لفظ ہے نہ " بروکن " یہ اپنے اندر ایک پوری کہانی رکھتا ہے،

 

یہ جو لفظ ہے نہ " بروکن " یہ اپنے اندر ایک پوری  کہانی رکھتا ہے

مختصر یہ کہ " بروکن پیپلز " کی ایک عجیب ہی قسم ہوتی ہے کہ یہ آپ سے ہر وہ بات کہیں گے جس میں محبت ہے۔ پر یہ ہرگز نہیں کہیں گے کہ محبت ہے۔ 


سو ایسے لوگوں کیساتھ ہمیشہ جڑے رہیے ورنہ ایسوں کو کھو دینا آپ کیلئے واقعی ہی __  ایک بڑا خسارا ہوگا

 :") 



Thursday, September 15, 2022

اور اگر کبھی مجھے زندگی کے نام آخری خط لکھنا پڑا تو اس میں لکھوں گا

 

اور اگر کبھی مجھے زندگی کے نام آخری خط لکھنا پڑا

تو اس میں لکھوں گا

میں انکے لئے تکلیف بن گیا تھا جنہیں میں خوش دیکھنا چاہتا تھا



زندگی میں بار بار ہمیں اپنی عادتیں بدل دینے کا کہنے والے

 

یہ زندگی میں بار بار ہمیں اپنی عادتیں بدل دینے کا کہنے والے، پھر ہماری ان بدلی ہوئی عادتوں کو دیکھنے کیلئے ٹھہرتے کیوں نہیں ہیں؟ 


دعا تو معجزے کا نام ہے۔

 

دعا تو معجزے کا نام ہے۔ جب تمہیں لگے کہ زندگی کسی اندھیری غار میں کھو گئی ہے تو وہاں روشنی کی پہلی کرن دعا ہے۔

دعا امید کا نام ہے۔ دعائیں مانگی ہوں تو ایک امید رہتی ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

اور جو دعائیں قبول نہیں ہوئیں وہ رائیگاں نہیں گئیں۔ تمہیں اندازہ بھی نہیں کہ کب، کہاں اور کیسے وہ تمہارے راستے سے کانٹے ہٹاتی رہیں ہیں۔ تم یقین کے ساتھ مانگو، وہ ہر پکارنے والے کی پکار سنتا ہے۔ 


Wednesday, September 14, 2022

انتظار کرنا چاہیے


 

انتظار کرنا چاہیے

مشکل کے آسانی میں بدل جانے تک

غم کے خوشی میں بدل جانے تک

بنجر زمین کے زرخیز ہونے تک

آنسوؤں کے مسکراہٹ میں تبدیل ہونے تک

دشمنی کے دوستی میں بدلنے تک

نفرت کی مٹی سے محبت کے گلاب اگنے تک

طویل ترین سفر سے منزل کے آ جانے تک

روح پر لگے زخموں کے لیے آسمان سے مرہم اترنے تک

رات کے صبح میں تبدیل ہونے تک

حسین خوابوں کے حقیقت میں ڈھل جانے تک

شر میں سے خیر کی کونپل پھوٹنے تک

ہر شے کی خوبصورتی محسوس کرنے کے لیے

انتظار لازم ہے

سو انتظار کرنا چاہیے



Monday, September 12, 2022

The most beautiful thing I read today ;


 The most beautiful thing I read today ;


Heart is overrated. I guess, It's the liver who is the real hero. One stab in heart and it works against you. Doesn't regenerate. Kills itself, kills you. But liver? Oh. Scoop out half of it and it'll still work till last, making more cells, growing again - just to keep you alive. Maybe that's exactly why a lover is kept in heart but a friend is always called "جگر".. 🥀



جلتی دوپہریں، ڈھلتی شامیں، تاریک راتیں

 

جلتی دوپہریں، ڈھلتی شامیں، تاریک راتیں

روٹھے اپنے بکھرے سپنے

اداسی میں تڑپتی ویران روحیں

سسکیوں کی کبھی مدھم تو کبھی بلند ہوتی آوازیں

خاموش ماحول اور پھر مجھے تھامتی ہوئی میرے اللّٰہﷻ کی ذات

!⁦⁦


Saturday, September 10, 2022

رفتہ_

 


•رفتہ_


آہٹیں گونجتی ہیں سماعت میں گزرے ہوئے وقت کی

بام و در کی طرح آنکھ کا یہ جزیرہ بھی سُنسان ہے 

دل پریشان ہے! 

")



تم گلاب بننے کی چاہ مت کرو، وہ جلدی مرجھا جاتے ہیں

 

_______•🤎🤍•


تم گلاب بننے کی چاہ مت کرو، وہ جلدی مرجھا جاتے ہیں، انہیں مہکنے کے لیے بہار کی ضرورت رہتی ہے۔

تم سدا بہار پودے کی طرح بن جاؤ جو سارا سال سرسبز رہے، جس پر پڑنے والی ہر نظر دیکھنے والے کو تروتازہ کر دے۔۔۔


• تم صرف ایک بار مرجھا کے بکھرنا۔۔۔یہی اصول حیات ہے

!•



Thursday, September 8, 2022

امیدوں کے شہر میں ہم نے بھی اک گھر بنایا ہے

 


امیدوں کے شہر میں

 ہم نے بھی اک گھر بنایا ہے

نمی آنکھوں میں اتری تھی

مگر ہم نے چھپایا ہے

ہمارے اردگرد لوگ کچھ ایسے بھی رہتے ہیں

جو لڑتے موت سے ہیں روز اور ہم کو بھی کہتے ہیں

لڑائی جس قدر مشکل سہی ہم ہنس کے سہتے ہیں

سنو یہ زندگی ہے

امتحاں ہے،امتحاں ایسا

جہاں نصاب سے انجان

ہو کر سب گزرتے ہیں

مگر جو حوصلوں کے خون سے لکھتے کہانی ہیں

وہی تاریخ لکھتے ہیں

مورخ نام پہ ان کے ہی تعریف لکھتے ہیں

خوابوں کے شہر میں لوگ وہ تعبیر کے مصرعے

اپنے حوصلوں سے عزم کی تاثیر لکھتے  ہیں۔

ہاں وہ لوگ پارس ہیں

جو تکلیف کی تصویر پہ عنوان لکھنا ہو

تو امید لکھتے ہیں

ہاں وہ لوگ پارس ہیں

جو امید دیتے ہیں اور امید لکھتے ہیں 

 


Tuesday, August 23, 2022

'تخیل'



'تخیل'

کچھ تخیل پہ کوئی قید نہیں

اک اچانک خیال یہ آیا


آسماں کے جو ستارے ہیں 

وہ مرے ہوتے

میں انہیں بھر کے اپنے آنچل میں

اپنے تن پر لپیٹ کر رکھتی

پھر اندھیرا مجھے نہ تڑپاتا


یا کبھی, اس طرح کیا کرتی

کچھ ستارے لگا کے تنکوں پر

ان کو گلدان میں سجا لیتی

اور رکھ دیتی ایک کونے میں

گھر کے اندھیارے جگمگا اٹھتے


یا ہتھیلی پہ کچھ ستاروں کو

رکھ کے پانی کا گلاس لے آتی

پھر نگلتی انہیں دوا کی طرح

اس طرح من کی تیرگی چھٹتی

,

مجھ کو دیوانہ سمجھنے والو

کہہ دیا ناں!

 کہ تخیل پہ کوئی قید نہیں



')