Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, June 29, 2023

Eid ul Adha

 


Eid Mubarak to everyone who are celebrating Eid today, I hope you all have a blessed and peaceful Eid with your loved one. 💞

#Eid_Mubarak



Monday, June 26, 2023

میں ہمیشہ چھوڑ دیا کرتی ہوں قہوے کے آخری گھونٹ


 

میں ہمیشہ چھوڑ دیا کرتی ہوں 

قہوے کے آخری گھونٹ

آخری میسجز

بحث میں دیئے گئے آخری دلائل

اکثر الوداع کے الفاظ

کہانیوں کے اختتام


کیونکہ چیزوں کا ختم ہونا مجھے اداس کرتا ہے 

مجھے اختتام سے ڈر لگتا ہے



Sunday, June 25, 2023

،مروان چالیس منٹ اس کے ساتھ بیٹھا اس کی باتیں سنتا رہا

 


،مروان چالیس منٹ اس کے ساتھ بیٹھا

اس کی باتیں سنتا رہا، اور جب اس نے جانے کا فیصلہ کیا،

تو حلیمہ نے کہا: میں تم سے پوچھنا بھول گئی

تمہاری عمر کیا ہے؟

:مروان نے مسکرا کر جواب دیا


"چالیس منٹ"



Friday, June 23, 2023

واجعلني مباركًا أينما كنت وأكثر حظًا ورحمةً وحكمةً وفهمًا واتزان." اے میرے


 ‏یا ربّی 

واجعلني مباركًا أينما كنت وأكثر حظًا ورحمةً وحكمةً وفهمًا واتزان."

اے میرے اللّٰہ 

اور میں جہاں بھی ہوں مجھے بابرکت بنا دے اور زیادہ خوش نصیب، مہربان، عقلمند، سمجھدار اور متوازن


آمین یارب العالمین



Thursday, June 22, 2023


 

‏کوئی صاف دل سے آپ سے جُڑا ہے تو اُسے یہ احساس مت دلائیں کہ اُس نے غلطی کر لی

🙃


 

‏کسی کے" پیش" کیے گئے "تاج محل" بھی "ٹھکرانے" کو جی چاہتا ہے

 


‏کسی کے" پیش" کیے گئے 

"تاج محل" بھی "ٹھکرانے" کو جی چاہتا ہے 

اور کسی کا "دیا ہوا " 

✨️"کاغذ"✨️ 

بھی انسان "سنبھال" کر رکھتا ہے۔ 


تمہیں دیکھنے سے، سننے سے میرے چہرے کی مسکراہٹ بر قرار رہتی ہے

 


تمہیں دیکھنے سے، سننے سے میرے چہرے کی مسکراہٹ بر قرار رہتی ہے۔ خدایا میرے سامنے رہا کرو۔ میرے آس پاس رہا کرو۔



ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍٓﭖ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮨﻨﺴﺘﺎ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﺎ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮﮞ


ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍٓﭖ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮨﻨﺴﺘﺎ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﺎ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮﮞ ، ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍٓﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍٓﻧﺴﻮ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﺲ ﻗﺪﺭ ﺍﺫﯾﺖ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﻨﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮯ ﭘﺘﺎ ﭼﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺷﺎﯾﺪ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍٓﻧﮑﮭﯿﮟ ﺭﻭﻧﺎ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔


 

اتنی مہلت بھی نہیں دی کہ میں سمجھاؤں اسے



اتنی مہلت بھی نہیں دی کہ میں سمجھاؤں اسے

اس کے جانے سے میرے پاس نہیں بچتا کچھ


اے ربِ دو جہان ، ترے اِس جہان میں

 


‏اے ربِ دو جہان ، ترے اِس جہان میں

کوشش کے باوجود مرا دل نہیں لگا


Tuesday, June 20, 2023

اسی موڑ سے شروع کریں پھر یہ زندگی


اسی موڑ سے شروع کریں پھر یہ زندگی

ھر شہ جھاں حسین تھی ھم تم تھے اجنبی


لے کر چلے تھے ھم جنھیں جنت کے خواب تھے

پھولوں کے خواب تھے وہ محبت کے خواب تھے


لیکن کہاں ھے ان میں وہ پہلے سی دلکشی

رھتے تھے ھم حسین خیالوں کی بھیڑ میں


الجھے ھوئے ھیں آج سوالوں کی بھیڑ میں

آنے لگی ھے یاد وہ فرصت کی ھر گھڑی


شاید یہ وقت ھم سے کوئی چال چل گیا

رشتہ وفا کا اور ھی رنگوں میں ڈھل گیا


اشکوں کی چاندنی سے تھی بھتر وہ دھوپ ھی

اسی موڑ سے شروع کریں پھر یہ زندگی



Monday, June 19, 2023

اے اللہ ان دس دنوں کو پاکیزہ بنا

 


اے اللہ ان دس دنوں کو پاکیزہ بنا

،🍁


 جس سے ہمارے صفحات گناہوں اور برائیوں سے پاک ہوتے ہیں، اے اللہ، دس توبہ و استغفار، اے اللہ، وہ دس جن سے ہماری بصیرتیں روشن ہوتی ہیں، ہماری دعائیں قبول ہوتی ہیں، ہماری امیدیں پوری ہوتی ہیں، اور ہمارے لیے، ہمارے اہل و عیال کے لیے خوشیاں لکھی جاتی ہیں۔ ہمارے پیارے دنیا اور آخرت میں۔

آمین



تمھارے دھیان کے سورج بجھے بجھے کیوں ہیں

 



تمھارے دھیان کے سورج بجھے بجھے کیوں ہیں

یہ چار سمت اندھیروں کے سلسلے کیوں ہیں


لبوں پہ ترکِ رفاقت کے تذکرے ہیں اگر

تو میرے دل سے ترے دل کے رابطے کیوں ہیں


میں تیرے خواب سے باہر نکل چکی ہوں تو پھر

یہ جا بجا تری یادوں کے قافلے کیوں ہیں


کئی دنوں سے یہاں روشنی نہیں أترى

تمہارے دھیان کے سورج بجھے بجھے کیوں ہیں


میں تیرے سنگ تو روشن سفر پہ نکلی تھی

یہ چار سمت اندھیروں کے سلسلے کیوں ہیں


نیا خیال ہے کوئی نہ خواب ہے کوئی

تو آنکھوں میں مری ناہید رتجگے کیوں ہیں


tumahray dheyaan ke Sooraj bujhe bujhe kyun hain

yeh chaar simt andheron ke silsilay kyun hain


labon pay tark e rafaqat ke tazkeray hain agar

to mere dil se tre dil ke raabtey kyun hain


mein tairay khawab se bahar nikal chuki hon to phir

yeh ja baja tri yaado ke qaafley kyun hain


kayi dinon se yahan roshni nahi utri

tumahray dheyaan ke Sooraj bujhe bujhe kyun hain


mein tairay sang to roshan safar pay niklee thi

yeh chaar simt andheron ke silsilay kyun hain


naya khayaal hai koi nah khawab hai koi

to aankhon mein meri naheed rat-jage kyun hain


Wednesday, June 14, 2023

فضول خرچی کی بیشمار قسمیں ہیں۔ سب سے بدترین فضول خرچی ان جذبات کی ہوتی ہے

 


فضول خرچی کی بیشمار قسمیں ہیں۔ سب سے بدترین فضول خرچی ان جذبات کی ہوتی ہے جو کسی ایسے شخص پر نچھاور کئے جائیں جسکا وہ مستحق ہی نہ ہو۔💯



Tuesday, June 13, 2023

اے چاند تم اتنے خوبصورت ہو


 اے چاند

تم اتنے خوبصورت ہو

تمہیں بنانے والا کتنا خوبصورت ہوگا

اےچاند! میں  نے تم سے دوستی کرلی ہے

تمھارے حوصلے دیکھ کر بے نور موم بتی کو اُمید کی روشنی مل جاتی ہے۔

تم کتنے ایماندار ہو۔ رب سے بغاوت نہیں کرتے_ بلکہ خالق سے انتہا درجے کے مخلص ہو

ازل سے جس راستے کے راہی ہو، اُسی پر ثابت قدمی سے چل رہے ہو

راستے میں دشواریاں آتی ہیں۔ تم ٹوٹ جاتے ہو۔ تمھاری روشنی ماند پڑ جاتی ہے_ ان مشکلات میں ایسا بھی وقت آتا ہے کہ غائب ہوجانے کی نوبت آ جاتی ہے

لیکن تم ہارتے نہیں۔ اپنی فطرت سے ہٹتے نہیں۔  اپنے قانون کی پاسداری کرتے ہو_ رب کی فرمانبداری کرتے ہو

بدلے میں رب تمہیں ہمیشہ انعام سے نوازتا ہے

انعام تمہاری وہ  کھوئی ہوئی روشنی ہوتی ہے جو حالات کی وجہ سے بُجھ جاتی ہے

تم کتنے تنہا ہو اے چاند

شاید تمہاری تنہائی کی وجہ تمہاری ایمانداری اور مخلصی ہے

پر تم کہاں تھکتے ہو

کہاں پرواہ کرتے ہو کہ کوئی تمہارے ساتھ ہے یا نہیں

تمہیں تو بس رب کی اطاعت ہی عزیز ہے_ پھر بھلے وہ راستہ دریا کی مخالف سمت میں بہنے کی مانند دشوار ہی کیوں نہ ہو

میں تم سے بہت متاثر ہوں اے چاند

دوستی کرلی ہے میں نے تم سے

تم سے سیکھنے کی خواہاں ہوں

دھیرے دھیرے سے

جیسے تم تھوڑا تھوڑا کرکے خود کو مکمل کرتے ہو۔ 

یہاں تک کہ مکمل ہو جاؤں۔ 

جیسے تم چودویں کی تاریخ کو مکمل ہو جاتے ہو۔


وَالضُّحٰىۙ



(..."وَالضُّحٰىۙ ۞
قسم ہے روزِ روشن کی
وَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ ۞
اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ‏ ۞ تمہارے ربّ نے تم کو ہر گز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا...") 

الاضحٰی 
میری سب سے پسندیدہ ترین سورتوں میں سے ایک ہے۔
خاص طور پر جب آپ بہت ناامید بہت مایوس ہوں اور اس سورہ کو پڑھیں تو ایک ایک لفظ آپ کے ٹوٹے دل کو جوڑتا اس پر مرحم رکھتا محسوس ہوتا ہے۔ جیسے ہم براہ راست اللّه کے سامنے موجود ہیں اور ہمارے ہر ہر حالات سے، سارے محسوسات سے واقف ہمارے اللّه ہمیں تسلی دے رہے ہیں۔ جیسے کہ کبھی کوئی انسان جب بہت insecure  ہو جائے تو چاہتا ہے اسے ذرا extra توجہ دی جائے یا جیسے اسے reassurance کی ضرورت پرتی ہے تو چاہتا ہے اس سے محبت کا اظہار کیا جائے۔ 
تو اللّه نے تو بنایا ہے انسان کو۔ سو وہ اس کی فطرت سے واقف ہیں۔ تو اس سورہ میں اللّه اپنے بندے کو وہی extra   توجہ دیتے ہوئے اپنی محبت کا اپنی نعمت کا اظہار کرتے ہیں اور قسم کھا کے کرتے ہیں۔۔۔۔۔
 واللّه!!! سبحان اللّه!!! 
اس سے زیادہ کس سے اور کیا ہی درکار ہو سکتا ہے انسان کو،  کہ جو تمام جہانوں کا، پوری دنیا کا، ساری مخلوق کا رب ہے وہ "ہم" سے محبت کا اظہار کر رہا ہے. "ہمیں" ہمارے ساتھ ہونے کی یقین دہانی کروا رہا ہے. 

(..."وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ ۞
اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے...") 

 یقین دہانی کروا رہا ہے کہ بس تمام مایوسی کا، ناامیدی کا دور اب ختم ہوا..... 
اب تمہارا رب تم سے مخاطب ہوا!! 
 اب اس کے بعد بھی تم کیسے شک کر سکتے ہو کہ تم اکیلے ہو۔ کہ تم سے کوئی محبت نہیں کرتا....
اب تمہارا رب تم سے مخاطب ہوا ہے اب بھی تم کیسے سوچ سکتے ہو کہ تمہارے حالات پہلے سے رہیں گے؟؟

(..."وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ ۞
اور عنقریب تمہارا ربّ تم کو اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاوٴ گے۔... ")

اب یقین کرو کہ تمہیں نوازا جائے گا، ہر اس چیز سے جس میں "تمہاری" رضا ہے۔ تم نے اب تک وہ گزارا جو "میری" رضا تھا۔ پر اب تمہارا رب تم سے مخاطب ہوا ہے۔اب تمہاری خوشی کا تمہارے راضی ہونے کا، وقت ہوا چاہتا ہے۔۔۔

(...."اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى ۞
کیا اُس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھِکانا فراہم کیا؟
وَوَجَدَكَ ضَآ لًّا فَهَدٰى ۞
اور تمہیں ناواقفِ راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی۔
وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغۡنٰىؕ ۞
اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا۔... ")

تمہیں یقین نہیں ہے مجھ پر تو یاد کرو ایسا وقت پہلے بھی آیا تھا نا؟  کیا تب اللّه نے تمہارا وقت نہیں بدلا تھا؟  کیا تب اللّه نے تمہیں نہیں نوازا تھا؟ کیا تب چھوڑا تھا اللّه نے تمہیں؟؟  کیا وہی نہیں ہے جس نے تمہیں اُس دور سے نکالا؟؟ جو اب تمہیں یہاں تک لایا؟؟ جو اب تم سے مخاطب ہوا ہے؟؟  واللّه!!!

(..."فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ ۞
لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو،
وَاَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ ۞
اور سائل کو نہ جھِڑکو،
وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ  ۞
اور اپنے ربّ کی نعمت کا اظہار کرو۔؏.. ")

تسلی ہی نہیں، اللّه کی محبت کا اظہار ہی نہیں،  بلکہ یہ سورت تو "راہ راست" ہے۔ 
صرف "امید" نہیں "یقین" نہیں یہ سورت ہمیں "مقصد" بھی فراہم کرتی ہے۔ کہ اب جب تمہارا مشکل وقت گزر گیا۔ اب جب تمہارا رب تم سے مخاطب ہوا۔ اب تم نے آگے کیا کرنا ہے؟  تم نے اپنے جیسوں کو ڈھونڈنا ہے۔ جو مایوس ہیں ناامید ہیں۔ اس سے بڑھ کے بے سہارا ہیں اور گمراہ ہیں۔ نوازے جانے کے بعد اب تمہاری باری ہے کے جو اب تک نوازے نہیں گئے تم نے ان کے ساتھ بھلا کرنا ہے۔ تم نے ان کو جھڑکنا نہیں ہے تم نے ان کو سہارا دینا ہے۔ اب تمہاری زندگی کا یہ مقصد ہو کہ جیسے اللّه تمہارا سہارا بنا تم سے اپنی نعمت کا اظہار کیا تمہیں اپنی محبت کا یقین دلایا اب تم نے ویسے ہی اللّه کی اپنے رب کی اس صفت کو اپنانا ہے۔ جتنا ہو سکے۔
اور جیسی محبت سے تمہارا رب تم سے مخاطب ہوا تم نے اس کے بندوں سے ہونا ہے۔
اب تم نے دکھانا ہے جب اللّه بندے کو نوازتا ہے جب اللّه بندے سے مخاطب ہوتا ہے تو بندے کو کیسے اللّه کا شکر گزار ہونا ہے ۔ کیسے اللّه کی محبت کو اس کی مخلوق میں تقسیم کرنا ہے۔ 
اور کیسے اللّه کا بندہ اور اس کا محبوب بننا ہے۔۔۔۔۔
یقین جانئے آپ کے برے ترین وقت میں بھی جیسے ہی یہ سورت آپ کی نگاہ میں  آ جائے،  آپ اسے پڑھ لیں،  تو سمجھ جائیں کہ یہ برا وقت اب تمام ہوا،  اور جو مقصد اس سورت نے ہمیں فراہم کیا ہے اب اس میں جت جائیں۔۔۔
 کہ اب آپ کا رب آپ سے مخاطب ہو گیا۔ اب وقت کیوں کر پہلے سا رہے گا۔ اور جب وقت بدل گیا تو بس آپ بھی بدل جائیں۔ اللّه کی مخلوق میں محبت تقسیم کریں۔ اور دعا گو رہیں کہ اللّه آپ کو کامیابیاں عطا کرے۔۔ 
آمین۔


Are you stressed about your future??

 


Are you stressed about your future??


Firstly.

Always remember that the future which you are worrying about is in the hand of the One Who loves you the most.

Allāh ﷻ.


You can also be not even a part of your future which you are stressing about.


You can always find a way of how to become a better person by experiencing hardships. 

So never lose hope in Allāh ﷻ.


Always keep Patience and make Du'a for every thing you want. 


Allāh ﷻ can change it all in a second.

You never know who is going to be your blessing. 


So if you are worried about your spouse.

Don't be. 

Make Du'a and leave it to Allāh ﷻ


After all.

It is the one who will be successful in here and hereafter who trust Allah.

InShaAllah. 

So keep going.


Sunday, June 11, 2023

‏صرف اک بار پرکھ کر نہیں چھوڑا تم کو


 ‏صرف اک بار پرکھ کر نہیں چھوڑا تم کو

‏تم مری جان! بہت بار منافق نکلے


‏دکھ تو ہوتا ہے میاں، اور بہت ہوتا ہے

‏جب کوئی دوست، کوئی یار منافق نکلے 



میرا تخیل اور میرے ڈھیر سارے خوبصورت خواب مجھے ہمیشہ خوش رکھتے ہیں

 


میرا تخیل اور میرے ڈھیر سارے خوبصورت خواب مجھے ہمیشہ خوش رکھتے ہیں ۔۔ یہ خواب کسی فرد واحد کے مرہون منٹ نہیں ہیں اور نہ ہی میں نے زندگی سے کبھی خواب پورا ہونے کی شرط رکھی ہے۔ 



Friday, June 9, 2023

یہ مسکراہٹیں ہنسی مزاق



یہ مسکراہٹیں ہنسی مزاق 

motivation 

والے ڈائیلاگ یہ سب صرف دکھاوا ہے سچ تو یہ ہے کہ ہم سب کہیں نہ کہیں اُکتائے ہوئے ہیں کوئی خود سے کوئی باقی لوگوں سے کوئی اپنی زندگی سے اور زندگی سے بیزاری کچھ اس قدر ہے 

کہ جی بھی نہیں رہے بس اسے گزار رہے ہیں

اور یہ بھی مشکل لگ رہا ہے 


Never cry for someone who left you.💔



Never cry for someone who left you.💔

Your tears will blossom into your life, In shaa’allah ❤️

They haven't deserved your tears or time after it's over. Go on. You will love more and better, just be patient. I mean, when a broken heart heals it becomes stronger than anything in this world.🫶🏻



Nobody knows how many times i've sat in my room & cried

 


Nobody knows how many times i've sat in my room & cried 💔

how many times i've lost hope, how many times i've been let down, how many times i have to hold back tears. sometimes the strongest people are the ones who cried behind closed doors & fight battles that nobody knows about😊♥️✨.


The age of 16, 17, 18, 19, 20, 21, 22 and 23 isn't easy.

 


The age of 16, 17, 18, 19, 20, 21, 22 and 23 isn't easy. You lose friends, you make mistakes, you fall, you fail, you realise things, you hit reality, you lose yourself but in the end you find yourself and you become stronger In Shaa'Allah..❤️

Alhamdulillah for everything.✨ 

Alhamdulillah Ala'kulli Hal.🌹


Ya Rabb, I am so tired



 Ya Rabb, I am so tired. But I know your plan is greater than any plan I could ever possibly think of. I know I have to be patient, I know I must have sabr because You will never disappoint me. And everything you have planned for me, is always going to be what is best for me and my heart.

Include me in your duaas.😫♥️



Ya Allah✨🤲 It hurts, it hurts a lot

 


Ya Allah✨🤲 It hurts, it hurts a lot. But I know You are testing me. I know you see me struggle day in day out. No love is greater than your love. I shall be patient for Your sake. Fix my heart, comfort my soul Ya Rabb..🥺❤️


Thursday, June 8, 2023

کچھ لوگ مفاد کی خاطر اپنے لہجے بدل لیتے ہیں

 


‏کچھ لوگ مفاد کی خاطر اپنے لہجے بدل لیتے ہیں

 مگر ان کی فطرت کبھی نہیں بدلتی

 اس لیے برے وقتوں میں آزمائے گئے لوگوں کو پھر سے اپنی زندگیوں میں شامل کر کے خود کو تکلیف نہ دیں۔


🍁🍁


ستاروں سے بَھرے اِس آسمان کی وسعتوں میں مجھے اپنا سِتارہ ڈھونڈنا ھے

 


ستاروں سے بَھرے 

اِس آسمان کی وسعتوں میں

مجھے اپنا سِتارہ ڈھونڈنا ھے


نہ اُس کا نام ھے معلوم  ، نہ کوئی نشانی ھے

بس اتنا یاد ھے مجھ کو

ازل کی صُبح جب سارے ستارے

الوداعی گفتگو کرتے ھُوئے رَستوں پہ نکلے تھے

تو اُس کی آنکھ میں ایک اور تارا جِھلملایا تھا


اُسی تارے کی صُورت کا

میری بھیگی ھُوئی آنکھوں میں بھی 

ایک خواب رھتا ھے


میں اپنے آنسوؤں میں 

اپنے خوابوں کو سجاتا ھُوں

اور اُس کی راہ تکتا ھُوں


سُنا ھے گم شدہ چیزیں

جہاں پہ کھو جاتی ھیں

وھیں سے مِل بھی جاتی ھیں


مجھے اپنا سِتارہ ڈُھونڈنا ھے 



Wednesday, June 7, 2023

مجھے جو کچھ بھی کہنا تھا

 


مجھے جو کچھ بھی کہنا تھا 

!ابھی میں کہہ نہیں پائ


ابھی وہ خواب لکھنے ہیں ۔۔۔جو ان آنکھوں میں پلتے ہیں۔۔۔

مجھے انکو بھی لکھنا ہے،جنہیں میں ڈھونڈ نہ پائ۔۔۔


ابھی وہ لوگ لکھنے ہیں 

جو مجھے کھو کہ پچھتائے۔۔۔

ابھی تو ایسے لمحے باقی ہیں۔۔۔جو خود کو سنانے ہیں۔۔۔



')