Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Sunday, January 28, 2024

‏زندگی میں آپ چاھے کسی کے ساتھ بھی مخلص نہ رھو

 


‏زندگی میں آپ چاھے کسی کے ساتھ بھی مخلص نہ رھو

مگر جو لوگ برے وقت میں ساتھ دیں انکے سآتھ اپنی آخری سانس تک مخلص رہنا

یہ وہ لوگ ھوتے ہیں جو اللہ نے اپکی زندگی بھیجے ھوتے ہیں

اپنے بندے کی مدد کے لیے

اگر آپکی ذندگی میں ایسا کوئی آئے تو کم از کم اس کے ساتھ مخلص ضرور رھیئے




Wednesday, January 24, 2024

دن گزرتا ہے تو میں رات میں آجاتا ہوں

 



دن گزرتا ہے تو میں رات میں آجاتا ہوں

 یوں حقیقت سے خیالات میں آجاتا ہوں



جانتا ہوں کہ محبت تو حسیں دھوکا ہے

 پھر بھی میں سازش جذبات میں آجاتا ہوں


اُسکے حِصے کے جوابات ادا کرنے سے

 مَیں زمانے کے سوالات میں آجاتا ہوں



وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احساس ہوتا یے کہ_____



وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احساس ہوتا یے کہ_____ 

*کسی وقت جو دعائیں مانگی گئی تھیں...*

*ان کا پورا نہ ہونا کتنا بہترین تھا...!!* 

اگر وہ دعائیں_____ 

```اس وقت پوری ہو جاتیں 

جب مانگی گئی تھیں... 

تو شاید_____ 

وہ بہت گھاٹے کا سودا ہوتا...!! ```

*انسان واقعی نادان ہے...!!*

نہیـں سمجھ پاتا کہ_____ 

```جسے وہ خیر سمجھ رہا ہے اصل میں وہ شر یے....!!```

*حقیقی علم صرف اللہ کو ہے...!! *

اور وہ وہی کرتا ہے جو ہمارے حق میں بہتر ہوتا ہے. 

اللہ سب کو نوازتا ہے.. 

مگر_____ 

اپنے مقرر کیے گئے وقت پر... 

اور____ 

وہ لوگ رب العزت کے پسندیدہ لوگ ہیں

جو____ 

*اس پر بھروسہ رکھتے ہیں...!!!




دوسروں سے متعلق ہمیشہ نیک گمان رکھیں، انسان کے لئے خود اپنے اعمال کی نیتوں کو جاننا مشکل

 


دوسروں سے متعلق ہمیشہ نیک گمان رکھیں، انسان کے لئے خود اپنے اعمال کی نیتوں کو جاننا مشکل ہے، اور وہ دسروں کی نیتوں کے بارے میں فیصلے صادر کرتا پھرتا ہے۔


 




جو لوگ تقویٰ والے ہوتے ہیں اللہ سے ڈرنے والے اور اسے صبح و شام چپکے چپکے پکارنے والے ہوتے ہیں

 


جو لوگ تقویٰ والے ہوتے ہیں اللہ سے ڈرنے والے اور اسے صبح و شام چپکے چپکے پکارنے والے ہوتے ہیں انہیں اللہ العظیم پر اندھا توکل ہوتا ہے جب سارے دروازے بند ہوئے نظر آتے ہیں اور کوئ تسلی کا بھی لمحہ دور دور نہیں نظر آرہا ہوتا تب بھی یہ لوگ پرسکون ہوتے ہیں اور اللہ پاک سے اچھا گمان لگائے بیٹھے ہوتے ہیں کہ کوئ نہ کوئ راستہ نکل آئے گا 




یقین کے ساتھ مسکراتے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہوتا ہے کہ انہوں نے ہر معاملے میں اللہ سے مشورہ لیا تھا بات کی تھی دعائیں کی تھی اسلیے وہ اللہ پاک کے کن کے انتظار میں خاموش مسکراہٹ کے ساتھ پرسکون ہوتے ہیں اور جلد ہی اللہ پاک انکو راضی کر دیتا ہے کیونکہ انکی توقعات صرف اللہ پاک سے جڑی ہوتی ہیں۔




This is a reminder of your Lord’s mercy to His servant زکریا.



This is a reminder of your Lord’s mercy to His servant زکریا.

when he cried out to his Lord privately.🤍

019surah.


 


My Lord!


 Surely my bones have become brittle, and grey hair has spread across my head, but I have never been disappointed in my prayer to You.✨


زکریا علیہ السلام جانتے تھے


کہ دنیاوی حالات یہ اعتبار سے ان کی خواہش کا پورا ہو جانا ناممکن ہے

لیکن جب انہوں نے مریم علیہ السلام کے پاس بے موسمی پھل دیکھا تو ان کے دل نے اس خیال کو اچھا جانا کہ اس رب کو پکار لیا جائے جو ناممکنات کا رب ہے


اس کے لیے ہر چیز ممکن ہے

وہ فرماتا ہے کن فیکون

تو چیزیں ہو جایا کرتی ہیں

معجزوں کا ظہور ہو جایا کرتا ہے

زکریا کو یحیی کی بشارت دے دی جاتی ہے


♥️




An angel replied, “So will it be! Your Lord says, ‘It is easy for Me, just as I created you before, when you were nothing!’”




ا

میرے بچپن کی بات ہے جب ہمارے گھر کافی مہمان آئے تھے

 


میرے بچپن کی بات ہے جب ہمارے گھر کافی مہمان آئے تھے اور کولڈرنک کے لیے گلاس کم پڑ گئے تھے تو میں پڑوس والی آنٹی سے کچھ گلاس لینے گئی۔ آنٹی نے گلاس تھماتے ہوئے کہا یہ میرے جہیز کے گلاس ہیں احتیاط سے توڑنا نہیں۔ 


 

میں شام کو برتن دھو رہی تھی پڑوسن والی آنٹی کا جہیز والا گلاس میرے ہاتھوں میں ہی دم توڑ گیا۔😐 کوئی میرا ہو نا ہو غلطی ہمیشہ میری ہوتی ہے مانتی ہوں لیکن اس دن غلطی میری نہیں تھی اس آنٹی کے درجن بچے تھے اس لحاظ سے اندازہ لگایا جائے تو گلاس کی عمر کتنی بڑی ہوگی اس دن غلطی میری نہیں تھی گلاس ہی بزرگ تھا۔


 

گلاس کی لاش لیکر امی کے پاس گئی تو امی نے خوب سنائی۔ پھر امی نے دل پے پتھر رکھ کے ہمارے نئے گلاس سیٹ سے ایک گلاس نکال کے دیا کہ یہ ٹوٹے ہوئے گلاس کے بدلے دے دینا پڑوسن کو۔

میں گلاس لیکر پڑوسن والی آنٹی کے پاس گئی تو وہ الگ سے ہائے ہائے کرنے لگی اور ہمارا گلاس ہاتھ میں لیکر کہنے لگی اس کی کیا ضرورت تھی۔🤧



اب اگر مجھ سے کوئی برتن ٹوٹ بھی جائے تو میں لاش ٹھکانے لگا دیتی ہوں لیکن چند دن بعد امی کو اس برتن کی کمی محسوس ہونے لگتی ہے اور شک کی نگاہ مجھ پے پڑتی ہے۔

آج بھی امی مجھ سے کانچ کی پیالی کا پوچھ رہی تھی جس کو دفنائے ہوئے کچھ ہی دن ہوئے ہیں۔🙆‍♀️


 


" - قَلبُك ھُوَ أَلطفُ مَكانٍ عَلى وَجهِ ھَذهِ الأَرض اعتن به

 



" - قَلبُك ھُوَ أَلطفُ مَكانٍ عَلى وَجهِ ھَذهِ الأَرض اعتن به “ 🫀


- Your heart is the most softest place on earth ,take care of it.🦋


"- آپ کا دل اس زمین کی سب سے نرم جگہ ہے ، خیال رکھیں اسکا ۔ 

✨🖇️🤍





اصل قید کیا ہوتی ہے کبھی سوچا ہے

 



اصل قید کیا ہوتی ہے کبھی سوچا ہے 

قید تو اسے کہتے ہیں جو بے سکون کردیتی ہے 

جو مقام چھین لیتی ہے 

جو جستجو کی شمع کو بجھا دیتی ہے 


 

اور قید تو وہ ہوتی ہے جہاں بظاہر جگمگاتی ہوئی رنگینیاں لبھانا شروع کردیتی ہیں جبکہ آزادی تو سکون کا نام ہے پرواز کا نام ہے جستجو کے مراحل سے گزر جانے اور ظاہر کی جگمگاتی ہوئی رنگینیوں کے تاریک پردوں کو باطن کے نور سے تبدیل کرنے کا نام ہے 


یہی تو وہ آزادی ہے جس میں موجود اڑان کو ایک دانشور ہی سمجھ سکتا ہے اور وہ دانشور اسلام کا سچا نمائندہ ہی ہوسکتا ہے 

🕊️🍂🍁✨🤍




Tuesday, January 23, 2024

جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے، جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے

 



جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے، جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے

جب اپنی اپنی محبتوں کے عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے


وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹھا دیا تھا

انہیں درختوں پہ اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے



اس ایک کچی سی عمر والی کے فلسفے کو کوئی نہ سمجھا

جب اس کے کمرے سے لاش نکلی، خطوط نکلے تو لوگ سمجھے


وہ خواب تھے ہی چنبیلیوں سے، سو سب نے حاکم کی کر لی بیعت

پھر اک چنبیلی کی اوٹ میں سے ، جو سانپ نکلے تو لوگ سمجھے

 


وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں، سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھا

جب ان کے بچے جو شہر جاکر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے



جب انسان اپنی وُقعت کھو دے تو اس کے لئے بہترین پناہ

 


جب انسان اپنی وُقعت کھو دے تو اس کے لئے بہترین پناہ خاموشی ہے

کیونکہ

وضاحت کبھی سچا ثابت نہیں کر سکتی

ندامت کبھی نعم البدل نہیں ہو سکتی

الفاظ کبھی بھی انسان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس نہیں دلا سکتے...

ہاں...! خاموشی مزید تذلیل سے بچا لیتی ہے


 



بس مجھے یہ یاد ہے کہ ایک صدمہ گزرا

 


 

بس مجھے یہ یاد ہے کہ ایک صدمہ گزرا 

"And I lost myself in 2016"

اور جو رہی سہی کسر تھی 2024کے شروع میں پوری ہوگئی  

میں کبھی پہلے جیسی رہی ہی نہیں! خوش مزاج

 ،full of life،

اور لوگوں میں خوش رہنے والی 

اب تو شاید وہ حصہ ہی مرگیا ہے

زندگی آسان نہیں ہے

 بیٹھے بیٹھے سب یاد آجاتا کبھی کبھی

یہ لوگ اتنے سال کیسے جی لیتے ہیں ہمیں تو تھوڑے سالوں نے ہی تھکا دیا ہے۔



 

I don't dream about having the perfect life..

 



I don't dream about having the perfect life..


I just think about waking up somewhere safe. 



I think about having a pretty kitchen, cozy space, and a nice balcony. Books on shelves. Some flowers and plants. The smell of baking and coffee is always around. Warm movie nights and beautiful music playing in the background..


 


I could be happy with something peaceful, simple and quiet.



میں نے پہلا ناول رائٹر ہاشم ندیم کا پڑھا تھا اس کے بعد میں نے رائٹر عمیرہ احمد کے ناولز پڑھے جن میں

 


میں نے پہلا ناول رائٹر ہاشم ندیم کا پڑھا تھا اس کے بعد میں نے رائٹر عمیرہ احمد کے ناولز پڑھے جن میں پیرِ کامل ، آبِ حیات ، اَمربیل ، حاصل ، لاحاصل، میری ذات ذرہ بے نشاں، ایمان اُمید اور محبت اور حرف سے لفظ تک، شامل ہیں۔



عمیرہ احمد کے علاؤہ بھی میں نے چند رائٹرز کو پڑھا لیکن عمیرہ احمد میری پسندیدہ رائٹر بن گئی۔ اور میری خواہش بن گئی کہ میں عمیرہ احمد کے قلم سے لکھے سارے ناولز پڑھوں۔ عمیرہ احمد کا انداز بہت خوبصورت ہے ان کے ناولز کے نام، ناولز کے کردار، اپنی مثال آپ ہیں۔ عمیرہ احمد کے ناولز پے بنائے گئے ڈرامہ سریل بھی قابلِ تعریف ہیں خاص طور پر "زندگی گلزار ہے"



میں سوچتی عمیرہ احمد کا اپنے لکھے گئے ناولز میں سے پسندیدہ ناول کونسا ہوگا؟ پسندیدہ کردار کونسا ہوگا؟ کیا وہ بھی اَمربیل لکھتے وقت عمر جہانگیر کی وفات پے روئی ہوگی؟ کیا ان کو بھی دو محبت کرنے والے کرداروں کو جدا کرتے وقت تکلیف ہوتی ہوگی؟ 

اور وہ اتنی خوبصورت اتنی شاہکار ناولز کیسے لکھتی ہیں؟ میرے تو چند تحریروں پے الفاظ ختم ہو جاتے ہیں۔

😄



جیسے کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار سے ملے ویسے ہی میری خواہش ہے کہ میں زندگی میں کبھی عمیرہ احمد سے ملوں اور جو، جو سوالات میرے دل میں ہے ان کے جوابات ان سے سنوں۔ 




Sunday, January 21, 2024

لوگ نفسیاتی نہیں ہوتے اُنہیں توڑا ہی اتنا جاتا ہے کہ پھر وہ جذبات ہی کھو دیتے ہیں

 



لوگ نفسیاتی نہیں ہوتے اُنہیں توڑا ہی اتنا جاتا ہے کہ پھر وہ جذبات ہی کھو دیتے ہیں

 مان نہیں رکھتے منہ پھیر لیتے ہیں دلچسپی لینا چھوڑ دیتے ہیں۔





وعدوں کو وفا کرنے کا ہنر بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے ..

 


‏🌹الســـلام علیـــکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌹


وعدوں کو وفا کرنے کا ہنر بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے .. زندگی کی شراکت داری کسی ایسے انسان سے ہونی چاہیے .. جو إس وقت بھی ساتھ نباہنا جانتا ہو جب آپ کے لئے چیزیں مشکل سے مشکل ہوتی جا رہی ہوں ....


🌹دن بــخــیـــر🌹



Saturday, January 20, 2024

میری محبت بھی عجیب تھیں،میرا فیض بھی تھا کمال پر

 


میری محبت بھی عجیب تھیں،میرا فیض بھی تھا کمال پر کبھی سب کچھ ملا بنا طلب،کبھی کچھ نہ ملا طلب پر۔

💔🥀🙂




اصل رشتے دراصل احساس کے رشتے ہیں

 




اصل رشتے 

دراصل احساس کے رشتے ہیں

بندھن کوئی بھی ہو۰۰۰۰۰

اگر احساس نہیں تو

 کچھ بھی نہیں



یہ احساس ہی تو ہے

 جو اپنوں کو غیر

 اور غیروں کو اپنا کر دیتا ہے

دوسروں کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں،ضرورتوں اور چاہتوں کا احساس ہی دراصل

 تا حیات قائم و دائم رہنے والے

 رشتوں کا ستون ہے

__


آپ اپنی زندگی کے واقعات پہ نظر دوڑائیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا

 


See more pages


آپ اپنی زندگی کے واقعات پہ نظر دوڑائیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جس شخص کے آپ سب سے زیادہ معافی

 کے مقروض ہیں وہ آپ خود ہیں 

🥹💔






Friday, January 19, 2024

‏سب کچھ میسر ہونا زندگی نہیں بلکہ جو کچھ میسر ہے

 


‏سب کچھ میسر ہونا زندگی نہیں بلکہ جو کچھ میسر ہے اس پر خوش رہنا اور شکر ادا کرتے رہنا زندگی ہے

شکر الحمدللہ 

🧡🧡



من پسند شخص کی باتوں اور لہجے میں اتنی محبت تو ہونی چاہیے

 


من پسند شخص کی باتوں اور لہجے میں اتنی محبت تو ہونی چاہیے کہ کال بند ہونے کے بعد بھی بہت سے پل مسکراتے ہوئے گزر جائیں۔




ہماری زندگی میں ایسے بہت سے کم لوگ ہوتے ہیں جو ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم کیسے ہیں اور

 


ہماری زندگی میں ایسے بہت سے کم لوگ ہوتے ہیں جو ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم کیسے ہیں اور اس سے بھی کم لوگ ہیں جو سچ میں جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کیسے ہیں اور اس سے بھی کم لوگ ہیں جن سے ہم کہہ پاتے ہیں کہ میں ٹھیک ہوں اور اس سے بھی کم لوگ ہیں جنہیں ہم کہہ سکتے ہیں کہ میں ٹھیک نہیں.. کہنے کا مقصد یہ ہے کہ صرف ان لوگوں کی قدر اور فکر کرو جنہیں تم کہہ پاؤ کہ ہاں میں ٹھیک نہیں.. باقی مردہ پودوں کو پانی دینے کا کوئی فائدہ نہیں، انہیں اپنی زندگی سے خیر آباد کہنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے

🥀




Thursday, January 18, 2024

یہ گزشتہ چند دن تھے

 


یہ گزشتہ چند دن تھے

جب میں آئینے کے سامنے کھڑا ہو کر اچھے سے بال بناتا تھا

اور کبھی کبھی منہ پہ کوئی کریم بھی تھپتھپا لیتا

اور بالوں کی تراش خراش پہ بھی خصوصی توجہ دیتا تھا تاکہ اچھا دکھوں اور میں خوش تھا

مگر اب ویسا کچھ نہیں

اس سب کا تعلق میرے دل سے تھا۔۔۔


See more pages 



مُجھے وقت لگا یہ سمجھنے میں کہ ؛ میرا سب کے ساتھ

 



 مُجھے وقت لگا یہ سمجھنے میں کہ ؛ میرا سب کے ساتھ اچھا ہونا میرے لِیے اچھا نہیں! ۔


محبت کا تقاضا یہ ھے کہ آپ دوسرے کے لیے سہولت پیدا کریں

 


محبت کا تقاضا یہ ھے کہ آپ دوسرے کے لیے سہولت پیدا کریں

قید کرنا

گرہ لگانا

جن سے محبت انہی پر مسلط ہونا

حاسد فاسد کی نشانی ھے

اڑتے پنچھی آوارہ ضرور ہوتے ہیں مگر نسلی ہمیشہ اک ہی ہاتھ سے چوگ کھاتے ہیں۔



"اے محبت ! خدا تجھے عزت بخشے ۔ تیری ابتداء ہنسی مذاق اور انتہا سنجیدہ ہے ۔

 


"اے محبت ! خدا تجھے عزت بخشے ۔ تیری ابتداء ہنسی مذاق اور انتہا سنجیدہ ہے ۔

 اس شخص کے سوا تیری حقیقت کوئی نہیں جان سکتا جس کا تجھ سے سامنا ہوا۔



جو شخص اچانک بدل جائے تو اس کے لیے غمگین نا ہوں

 


جو شخص اچانک بدل جائے تو اس کے لیے غمگین نا ہوں

ہو سکتا ہے وہ اداکاری چھوڑ کر اپنی حقیقی شخصیت میں واپس آ گیا ہو



سمندر کا نمکین کڑوا پانی حدّت سے بخارات بن کر آسمان کی جانب اُٹھتا ہے، پھر میٹھی اور پاکیزہ بارش بن کر زمین پر لوٹتا ہے؛

 


"سمندر کا نمکین کڑوا پانی حدّت سے بخارات بن کر آسمان کی جانب اُٹھتا ہے، پھر میٹھی اور پاکیزہ بارش بن کر زمین پر لوٹتا ہے؛ 

اِس دل کو بھی کبھی آسمان کی جانب لے چلو؛ دیکھو کیا بن کر لوٹتا ہے

!"



Tuesday, January 16, 2024

کبھی یہ وقت بُہت خُوبصورت ہُوا کرتا تھا کہ ؛ جب تُم سے بات کرتے کرتے


" کبھی یہ وقت بُہت خُوبصورت ہُوا کرتا تھا کہ ؛ جب تُم سے بات کرتے کرتے موبائل پر دِن اور تاریخ بدل جایا کرتے تھے! ۔ "


جسے آپ درکار ہوں گے وہ آپ کو خود رفو کر لے گا

 


جسے آپ درکار ہوں گے 

وہ آپ کو خود رفو کر لے گا 

محبت کا پیوند لگا کر زیب تن کر لے گا


 پھینکنے والے اور ہوتے ہیں 

اوڑھنے والے اور 


 ان کا موازنہ نہ کیجیے 

اور خود کو بھی کمتر نہ سمجھیے

کیونکہ لباس کی اہمیت وہی جانتا ہے 

جسے تن ڈھانپنے کی عادت ہو


Monday, January 15, 2024

ھـــم جـــو کــھــو دیــتــے ہــیــں

 


🌻ھـــم جـــو کــھــو دیــتــے ہــیــں

‏قـــدرت اس ســے پــہــلــے ہـــی

‏بـــہــتــریــن چُــن کــر ہــمــارے لــئـیے

💫رکــھتـــی ہــے

✨‏ بـــس اتـــنــا یـــقــیــن رکــھــنــا چــاہئیے🔹

〰️🔸🔹〰️🔸🔹〰️🔸🔹〰️🔸〰️🔹



Thursday, January 11, 2024

‏جھوٹ بول کر کسی کو متاثر کرنا بہت ہی آسان کام ھے لیکن

 


‏جھوٹ بول کر کسی کو متاثر کرنا بہت ہی آسان کام ھے لیکن جب حقیقت عیاں ہوتی ھے تو پھر انسان کو منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملتی



مہربان ہوتی

 


قِسمت مہربان ہوتی

تو زِندگی کی ریل ہمیں گَھنّے جنگلوں میں نہ اُچھالتی


ہم جو اپنی ماؤں کے لاڈلے تھے

زِندگی کے لاڈلے نہ تھے


اُوندھے مُنہ گِرتے ہی

جنگل کی سَیاہ زمین رُخساروں پہ کالک دَھر گئ


مَیں نے ماہتاب کے عکس کو نَدی میں ویسے ہی تڑپتے دیکھا

جیسے تُم سے ہاتھ چُھڑانے کے خواب

مُجھے بے چین کر جاتے ہیں


مَیں نے سوچا تھا کہ

زِندگی کی لائن آگے بڑھتے ہی سِیدھی ہوجائے گی


لیکن کاتبِ تقدِیر کو

ہماری تقدِیر میں کُچھ نُدرَت پسند نہ تھی

سو ہم 

دلِفریب دَھڑکنوں میں نَمُو نہ پا سکے


اب بیٹھے ہیں کِسی پَیڑ تَلے

مَیں, جنگل کے طِلسمی سَنّاٹے اور نَدی میں دُھندلے عَکس

ہمیں کِسی کا اِنتظار نہیں

...!!🖤.



Wednesday, January 10, 2024

تنقید اُسی پہ ہوتی ہے جس نے کچھ الگ یا اہم کر کے دیکھایا

 


تنقید اُسی پہ ہوتی ہے جس نے کچھ الگ یا اہم کر کے دیکھایا ہوتا ہے


یا یوں کہہ لیں کہ تنقید دراصل وہ زہر ہے جو حاسد تب اُگلتا ہے جب مقابل اُس کو اپنے سے اُونچے اور عزت دار مقام پہ نظر آتا ہے


اس لیے تنقید سے ڈریے گا مت

جیسے ہر مثبت کا منفی ہوتا ہے ویسے منفی کا مثبت بھی لازمی ہوتا ہے



_اپنے زخـــموں کو اللّٰه پر چھــوڑ کر بھــول جــاؤ

 



_"استودِع اللّٰه جراحك وانسَها

إنّ ودائعَ اللّٰه لا تضيع"


 _اپنے زخـــموں کو اللّٰه پر چھــوڑ کر بھــول جــاؤ

کیونکــہ اللّٰه کــے پاس امانتیــں ضــائع نہیــں ہوتــی 

 ❤️✨


"کچــھ مدتــ گــزر جانــے کــے بعــد

 تمہیــں معلــوم ہــوگا کــہ

 اگر الله تمہــیں تمہـــارے انتخابـــ پــر چھوڑ دیتـــا تــو

 تــم ڈوبـــ جاتــے۔

-



وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلاً ‏

 


وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلاً ‏

And put your trust in Allah, and Sufficient is Allah as a Wakil. (Trustee, or Disposer of affairs.) 

اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے۔



Tuesday, January 9, 2024

دکان میں جا کر ہر کپڑا نہ تو ہم پہنتے ہیں نہ ہی ہر جوتا ٹرائ کیا جاتا ہے


 

دکان میں جا کر ہر کپڑا نہ تو ہم پہنتے ہیں نہ ہی ہر جوتا ٹرائ کیا جاتا ہے

صرف وہ جو ہمیں پسند آئے اس کی طرف نگاہ اٹھتی ہے اور اسی کی طرف ہاتھ بڑھتا ہے

اسی پر دل آمادہ ہوتا ہے 

بالکل اسی طرح اس دنیا کے ہر بندے کا جملہ آپ کے لیے نہیں ہے۔۔۔۔

سیلف کئیر کا ایک طریقہ ہے یہ کہ ہم جملوں کی شاپنگ کر لیں 

کون سا ہمیں سننا ہے؟

کون سا ہمیں دل پر لینا ہے؟

کون سا اوور سائز ہے؟ 

کون سا ہمارے بارے میں نہیں ہے ؟

خود بھی پر سکون رہیں دوسروں کو بھی پر سکون رہنے دیں __ 🤎



Monday, January 8, 2024

اپنے اردگرد لوگوں سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے بات کریں

 


اپنے اردگرد لوگوں سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے بات کریں۔

ناجانے جن سے آپ سختی سے مخاطب ہوں

وہ زندگی کے کس تکلیف دہ مقام سے گزر رہیں ہوں۔

ہر مسکراتا ہوا چہرہ خوش نہیں ہوتا۔ 

ہر انسان اپنے اندر قیامت جیسا درد رکھتا ہے۔ 

کوشش کریں خود بھی خوش رہیں

 اور دوسروں کو بھی خوش رہنے دیں۔

کسی کو بجھتا ہوا دیکھیں تو اسکا ہاتھ تھام لیں

کسی کو ٹوٹتا ہوا دیکھیں تو اسے حوصلہ دیں

کسی کو جھکتا ہوا دیکھیں،

تو اسے ہاتھوں سے پکڑ کر اوپر اٹھا لیں

کوئی ہنسنا بھول گیا ہے تو 

اسکے اچھے دنوں کا ذکر کریں اور کہیں

کہ اچھا وقت پھر سے لوٹ آئے گا ہمت نہ ہارے۔

ہمیشہ محبت سے پیش آئیں اور لہجے میں نرمی برتیں

نرم لہجہ دل میں جگہ بنا لیتا ہے

ہمیشہ توڑنے والے نہ بنیں، جوڑنے والے بنیں

کیوں کہ 

اپنے آپ کو صاف رکھیں، شفاف رکھیں، حوصلہ بلند رکھیں

اور دوسروں کے کام آئیں۔

دل بڑا کریں، 

دوسروں کو عزت دیں،

انشاللہ ہمیشہ کامیاب رہیں گے۔



Saturday, January 6, 2024

نہ جانــے رحمت کے کس قطــرے میں پھول برسـے تـم پـر

 



نہ جانــے رحمت کے کس قطــرے میں 

پھول برسـے تـم پـر 

اور کـون سـا قطـرہ مـوتـی بـن جـائـے 

ہـر لمحـے الله پا ک کـے دهیــان میـں رہـا کـرو

 ___ !¡ 


اَستَغْفِرُاللّٰہَ رَبّیْ مِن کُلّ ذَنبِِ وَّ اَتُوْبُ اِلیْہِ



Wednesday, January 3, 2024

وہ نظمیں جو تم نے میرے لیے لکھیں تھیں ، میں دیکھتی ہوں کہ

 


وہ نظمیں جو تم نے میرے لیے لکھیں تھیں ، میں دیکھتی ہوں کہ اب وہ کئ محبت کرنے والوں کے نام ہوچکی ہیں ، میرے سامنے ہی جب وہ نظم کوئ کسی کے لیے پڑھتا ہے تو میرے چہرے پر وہی مسکراہٹ پھیل جاتی ہے جب تم پڑھ رہے ہوتے تھے ، وقت کی رفتار سست ہوجاتی اور میری نظریں تمہارے ادا کیے حرف حرف کا تعاقب کرنے لگتیں ، تمہارا تخیل میری انگلی پکڑ کے کبھی برفیلے راستوں پہ چل رہا ہوتا تو کبھی کسی پھولوں کی دکان پر ناراض کھڑا ہوتا ، پھر میں ویسے ہی لوٹ آتی ہوں وہاں سے جیسے کوئ تکلیف دہ خواب دیکھ کر نیند سے جاگتا ہے ، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں نا جن کیلیے نظمیں تو لکھی جاتی ہیں پر وہ امر نہیں ہوتے ۔


اس جہاں میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا

 


اس جہاں میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا ___ خوبصورت سورج مکھی کا پھول کھل کر ، مہک کر، خوبصورتی پھلا کر اپنی چند دن کی زندگی جی کر چلا گیا ___ لیکن، جینے کے آداب بھی بتا کر گیا ہے ___ کہ ہمیشہ روشنی کی طرف دیکھو ___ اپنے پیارے رب ذوالجلال کی طرف دیکھو ___ چاہے، طوفانوں نے کمر توڑ دی ہو ___ نرم پتیاں نوچ لی ہوں ___ لیکن، روشنی آپ کو زندہ رکھتی ہے اپنی طرف موڑے رکھتی ہے ___ آپ کو چلاتی رہتی ہے __ آپ کو تھک ہار کر بیٹھنے نہیں دیتی ___ سورج مکھی کی طرح بنو جو جیتا ہی روشنی کے ساتھ ہے__ اس کی صفت ہی یہی ہے روشنی کے پیچھے پیچھے چلنا



میں نے جب تین بار قبول ہے کہا تھا تب میں نے آپ کا ماضی ، حال اور مستقبل تینوں قبول کر لئے تھے

 


میں نے جب تین بار قبول ہے کہا تھا تب میں نے آپ کا ماضی ، حال اور مستقبل تینوں قبول کر لئے تھے


جب میں نے تمہیں پہلی بار دیکھا تھا وہ رشک کی نگاہ تھی ۔

جب میں نے تمہیں دوسری بار دیکھا تھا وہ عقیدت کی نگاہ تھی ۔

جب میں نے تمہیں تیسری بار دیکھا (وہ اک لمحے کے لیے روکا ہالے کا دل بھی رک گیا تھا ) وہ عشق کی نگاہ تھی



Monday, January 1, 2024

Happy New Year By Kahkashan khan Blog

 


نیا ســال مبارکـــ ♥️✨


Happy New Year 🥰♥️

دعا ہــے اللہ تعالیٰ آپکو نئـے ســال میـں 

ہر وہ خــوش کے لمحــاتــ دیکھنــا نصیب فرمائــے

جســکی آس میـں آپ کئی ســالوں ســے منتظــر تھـے

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے وہ پاکــ ذاتــ آپکــو اس نئــے سال بےشــمار خوشــــیوں سے نــوازے، آپــکا لمحـہ لمحہ وہ اپنی رحمــتوں اور برکتــوں سے بھــر دے 

اتــنا نوازے وہ آپکــو جــس قدر وہ رحمان ہے رحمت ُ العالمــین ہے 

اللہ تعالیٰ آپکــو ہر تکلیفـــ ہر بیــماریوں سے محفوظ رکھــے اور آپکو صحتــ ُ تندروســـتی والــی زندگــی عطا فرمائـــے 

ہمیشہ خوش رہیں ہنستــے مسکــراتے رہیــں

 آمین ثم آمین یاربـــُ العالمین

 🤲❤️🫶



')