Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Monday, November 11, 2024

سورۃ یوسف مثال ہے .....


"-سورۃ یوسف مثال ہے .....

"کچھ چیزیں لمحوں میں نہیں دی جاتیں وہ اکثر صدیوں کے لیے تمہارا حصہ لکھ دی جاتی ہیں ,"

"اللّٰہ فرماتے ہیں ....

"سب کچھ چھوڑ کر مجھ پر اندھا اعتماد کر لو, یقین کرو میں اپنے وعدوں کا بڑا سچا ہوں "!❤




Friday, November 1, 2024

راستے کہاں ختم ہو تے ہیں زندگی کے سفر میں

 



راستے کہاں ختم ہو تے ہیں زندگی کے سفر میں

🙂

منزل تو وہی ہے جہاں خواہشیں تھم جائیں۔۔۔۔

🥀❤️



Wednesday, October 30, 2024

ہم بھی کِتنے عجیب ہیں ناں!




ہم بھی کِتنے عجیب ہیں ناں!

کبھی کبھی ڈھیروں میسجز کے جواب میں،

 ایک لفظ تک نہیں ہوتا ہمارے پاس،

 تو کبھی میسج سین کر کے چھوڑ دیتے ہیں،

تو کبھی بلا وجہ سٹوریز اور پوسٹ لگا کر،

 جواب اور کمینٹس کے منتظر ہوتے ہیں۔ 

کبھی لوگوں کے بیزار لہجوں کا جواب بھی،

 مُحبت کے سوا کُچھ نہیں ہوتا۔

تو کبھی کِسی کے مُحبت بھرے لہجے سے بھی،

 وحشت سی محسوس ہوتی ہے ہمیں۔

کبھی کِسی کی بھی نظروں میں نہیں آنا چاہتے،

تو کبھی کِسی کی ایک نظر کے لِیے،

 پہروں ایک ہی مقام پر کھڑے رہ جاتے ہیں۔

کبھی خود کو وقت کی،

 بے رحم موجوں کے حوالے کر دیتے ہیں،

 تو کبھی وقت کا پلٹنا سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے۔

مغرور اِتنے کہ؛ 

دُنیا کو اپنے مزاج کا نہیں سمجھتے،

 اور سادہ دِل اِتنے کہ؛ 

لوگوں کی باتوں کو دِل سے لگا لیتے ہیں۔

کبھی کِسی ایک سے بات نہ ہو،

 تو کِسی سے بھی بات نہ کرنا، 

تو کبھی کِسی ایک سے بات نہ کرنے کی خاطر،

سب سے بات کرنا۔

 ہم بھی کِتنے عجیب ہیں ناں!

خود اپنے آپ کو نہیں سمجھتے،

 اور لوگوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں،

 اور پھر اِس کوشش میں اپنا آپ کھو دیتے ہیں!



Wednesday, October 2, 2024

ایک پھول وقت پر دینا



ہم آخر تک ایک دوسرے کی قدر نہیں جانتے!


ایک پھول وقت پر دینا 

بہت دیر ہو جانے پر اپنا سب کچھ دینے سے بہتر ہے۔

صحیح وقت پر ایک خوبصورت لفظ کہہ دینا 

احساسات ختم ہونے کے بعد، ایک نظم لکھنے سے بہتر ہے

ضرورت پڑنے پر انسانی موقف اختیار کرنا،

دیر ہو جانے کے بعد تسلی دینے سے بہتر ہے۔


"دیر سے آنے والی چیزوں کا کوئی فائدہ نہیں، جیسے کسی مردہ ماتھے پر معافی کا بوسہ"



Monday, September 23, 2024

کل یہ بچے جلدی بڑے ہو جائیں گے... اور پرندوں کی طرح اڑ جائیں گے

 


کل یہ بچے جلدی بڑے ہو جائیں گے... اور پرندوں کی طرح اڑ جائیں گے، ہر کوئی اپنے اپنے آشیانے کی طرف۔ اور آپ کی ساری فکر بس ایک اچھا کھانا بنانے کی ہوگی... تاکہ آپ انہیں بس ایک گھنٹہ کے لیے اپنے اردگرد جمع کر سکیں۔ پھر جلدی سے سب اپنی دنیا میں واپس چلے جائیں گے اور آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے۔ آپ سوچیں گی، اگلے دن کے لیے کیا پکاؤں؟ اور کس کے لیے پکاؤں، جب گھر میں بس آپ اور ان کا والد ہی ہوں گے۔


... کوئی بیٹی اسکول سے واپس آکر سیڑھیوں پر آپ کے کھانے کی خوشبو کو سونگھتے ہوئے یہ نہیں کہے گی، "امی، بہت بھوک لگی ہے۔" اور بیٹا اسکول سے آکر دوڑتا ہوا کچن میں جائے گا، برتنوں کے ڈھکن کھولے گا، تھوڑا سا چکھے گا اور کہے گا، "امی، میں بھوک سے مر رہا ہوں۔"


... یا اللہ! یہ وقت کب گزر گیا؟ یہ دن اتنی تیزی سے کیسے اُڑ گئے؟ روزانہ آپ سوچتی تھیں کہ آج کیا پکاؤں تاکہ سب کی پسند کو خوش کر سکوں۔ ... آپ کبھی کبھار تنگ بھی آجاتی تھیں جب بیٹا آپ سے کوئی خاص ڈش بنانے کو کہتا تھا یا بیٹی آپ سے کوئی میٹھا مانگتی تھی اور آپ سے منتیں کرتی تھی۔ ... آج آپ دل میں یہ خواہش کرتی ہیں کہ کاش کوئی آپ سے کوئی کھانے کی فرمائش کرے تاکہ آپ دوبارہ ان سب کو اپنے اردگرد جمع کر سکیں۔


یا اللہ! کتنی شدت سے آپ ان دنوں کو یاد کریں گی۔ اس لیے میں آپ کو نصیحت کروں گی: اللہ کی خاطر، اپنے بچوں کی موجودگی کا خوب مزہ لیں۔ ان کے بکھرے ہوئے کھلونوں، ہر جگہ پھیلی ہوئی چیزوں، اور بکھرے ہوئے گھر کا بھی مزہ لیں۔ ... ان کے مذاق، کھیل کود، اور شور شرابے کا بھی مزہ لیں، جو آج آپ کو سر درد دیتا ہے۔ خوب مزہ لیں... یقین کریں، جب آپ کا گھر بے حد صاف اور بے حد پرسکون ہو جائے گا... تو یہ سب یاد آئے گا۔ جائیں، اپنے بچوں کو جتنا ہو سکے گلے لگائیں۔ ان کی بچپن کی شرارتوں اور ان کے اردگرد موجود ہونے کا بھرپور لطف اٹھائیں۔ کیونکہ وہ اتنی تیزی سے بڑے ہو جاتے ہیں، جتنا آپ سوچ بھی نہیں سکتیں۔ ان کی خوشبو اور ان کی موجودگی کا مزہ لیں۔ آج آپ کے پاس ان کا پورا دن ہے، لیکن کل... شاید آپ کو بس ایک گھنٹہ ملے گا۔ ان کے ساتھ اپنی زندگی دل سے جئیں 

❤️



Saturday, September 21, 2024

تُم ان کی طرف مت دیکھو تُم اس انتظار میں مت رہو

 


تُم ان کی طرف مت دیکھو 

تُم اس انتظار میں مت رہو کہ ایک دن انہیں پچھتاوا ہوگا اور وہ شرمندہ ہو کر تُمہاری تلاش میں پلٹ آئیں گے 

تُم خود کو اس وہم میں مت رکھو کہ تمہاری ناقدری کرنے والے ایک دن تُمہاری قدر کریں گے 

جنہوں نے تمہیں چھوڑ دیا ہے وہ آخر تُمہاری طرف کیوں لوٹیں گے

جن کے لیے تُم اہمیت رکھتے ہو وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے 

تُمہاری پروا کریں گے 

اور تمہیں تکلیف بھی نہیں دیں گے 

اور جو تمہیں چھوڑ کر جا چُکے ہیں تُم شاید ان کے لیے بے کار تھے تمہارے لیے جو لمحے دوستی اور محبت کی یادیں ہیں اُن کے لیے وہ محض وقت گزاری تھا 

سو وہ نہیں لوٹیں گے اور اگر وہ لوٹ آئیں تو پھر چھوڑ دیں گے 

سو تم بھی اپنی نظریں پھیر لو 

اپنے دل کو سخت کر لو اور ان کو ان کی یادوں سمیت خوش دلی کے ساتھ اپنی زِندگی سے رُخصت دے دو 

تاکہ تم زندگی میں آنے والے اچھے اور مخلص دوستوں کا استقبال کر سکو یا پھر دوبارہ ان جیسے مطلبی لوگوں سے واسطہ پڑنے کے خوف میں سب سے کنارہ کش ہو جاؤ



Saturday, September 7, 2024

کبھی کبھی کاندھوں پر یادوں سے بھاری اور کوئ چیز نہیں ہوتی۔






کبھی کبھی کاندھوں پر
یادوں سے بھاری
اور کوئ چیز نہیں ہوتی۔۔۔


کچھ معاملات میں
ناممکن ،ناممکن ہی رہتا ہے
کبھی ممکن نہیں ہو پاتا۔۔۔


ہر بار ایسا نہیں ہوتا کہ
وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جاۓ
کبھی کبھی وقت گزر جاتا ہے لیکن
ٹھیک "غلط" کی زنجیر سے آزاد نہیں ہوپاتا۔۔۔



کبھی کبھی خلوص بے ثبات ٹھہرتا ہے
کچھ قربانیاں رائگاں ہی جاتی ہیں
ہر ایک سے صِلہ نہیں ملتا۔۔۔




Friday, September 6, 2024

تُم اگر ...!! کِسی باغ میں جاؤ ...!!✨



تُم اگر

...!!

کِسی باغ میں جاؤ

...!!✨

اور تُم پر کوئی تِتلی آ کر بیٹھ جائے

...!!🦋

جانتی ہو پِھر

...!!

وہ تِتلی جا کر اپنی باقی تِتلیوں سے کیا کہے گی...؟؟

🦋


آ جاؤ سب

...!!✨

میں نے دُنیا کا سب سے

...!!🦋

خُوبصُورت پُھول ڈُھونڈ لِیا ہے🌺



Wednesday, September 4, 2024

میں شکایت کروں کہ پی جاؤں

 


میں شکایت کروں کہ پی جاؤں

کچھ رویّوں سے دل تو دُکھتا ہے


بِیس سے تِیس سال والی عمر

زندگی کا عجیب حصّہ ہے



Was thinking about a wish


 

Was thinking about a wish

"یوں ہو سب۔۔۔ایسے۔۔۔پھر ایسے۔۔۔ کتنا مزہ آئے۔۔۔"

And all of sudden...

کیسے ہو گا؟ کیسے ہو گا وہ بھی میرے لیئے۔۔۔ 

Itni bari wish....(And tears rolled down, abhi woh soch mukammal nahi hui sath he ik haqeeqat ne zehan par dastak de di)


"خواب بڑے ہیں پر اللہ سے بڑے تو نہیں ہیں ۔"

ایک کن اور سب وہم دھرے کے دھرے کہ "نہیں ہو گا"


Then i cried a little more but with smile 


مجھے یقین ہے اک روز میرا چارہ گر اداس روح کو تازہ گلاب کر دے گا

 ♡



Monday, September 2, 2024

میں اس وجہ سے پریشان نہیں ہوں کہ تم نے مجھ سے جھوٹ بولا ہے


 میں اس وجہ سے پریشان نہیں ہوں کہ تم نے مجھ سے جھوٹ بولا ہے۔بلکہ میں پریشان اس بات ہر ہوں کہ آئندہ میں تم پر یقین نہیں کر سکتا"

•🍂




Wednesday, August 14, 2024

کچھ باتیں کچھ الفاظ , کچھ تحریریں,



کچھ باتیں کچھ الفاظ , کچھ تحریریں, 


ان دردوں کو کم کر ے کے لیے لکھی جاتی ہیں ,


جنہیں ہم کسی سے کہہ نہیں سکتے , تو ہم لکھ دیتے ہیں , ہاں مگر اذیت پھر بھی کم نہیں ہوتی, سانس لینے سے سانس ٹوٹنے تک یقین کریں ,اگر کسی کا نقصان ہوتا ہے تو وہ خود آپ کی ذات کا نقصان ہوتا ہے,


لوگوں کی باتیں , وعدے , وفائیں ,شدتیں ,سب کے سب وقتی دلاسے ہوتے ہیں ,ہمارا درد صرف ہمارا ہی ہوتا ہے , جسکی اذیت صرف ہم ہی محسوس کر سکتے ہیں !!🖤💯



Sunday, August 11, 2024

راہیں جدا ہو جانے سے مقدر جدا نہیں ہوتے اور



❃◕❃ السَّلَامُ ‏‎عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ ❃◕❃

❃◕❃ صـبـــــح بــخیــر زنـدگــی ❃◕❃


راہیں جدا ہو جانے سے مقدر جدا نہیں ہوتے اور جو اس بات کا یقین رکھتے ہیں اللہ ان کیلئے ایسے وسیلے بناتا ہے جو کسی کی بھی نظر سے گزرے نہیں ہوتے حالات سمجھ سے باہر ہو جائیں تو معجزے عقل سے باہر کے ہوتے ہیں.


  اللّٰہ کی طاقتوں کو کبھی کم مت سمجھو اللہ اگر مہینوں کو سالوں میں بدل سکتا ہے تو وہ قبولیت کی لمبی مسافتوں کو لمحوں میں بھی بدل سکتا ہے. 


کیونکہ میرے ربّ کی رحمت کی کوئی حد نہیں وہ تو اندھیروں کو روشنی میں پل بھر میں  بدل دیتا ہے 


🌿 #بیشــکــــــــــ••✮

زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو ہمیشہ Positive باتیں کرتے ہیں۔

 


زندگی میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو ہمیشہ Positive باتیں کرتے ہیں۔

ان سے جب بھی بات ہو بندہ ریلیکس فیل کرتا ہے، جیسے کوئی بوجھ ہلکا ہو گیا ہو۔۔

بہت الگ ہوتے ہیں ایسے لوگ جو اپنی چند باتوں سے دوسروں کو بہت خوشی دیتے هیں۔

ان سے کی ہوئی دو منٹ کی بات سے آپ کے چہرے پہ مسکراہٹ رہتی ہے۔

کیا آپ کے پاس ایسے لوگ میسر ہیں؟؟؟



Sunday, July 21, 2024

جو لوگ ساتھ دینے والے ہوتے ہیں وہ کبھی کسی حال میں بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑتے


 

جو لوگ ساتھ دینے والے ہوتے ہیں وہ کبھی کسی حال میں بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑتے چاہے کتنی ہی بڑی لڑائی کیوں نہ ہو جائے وہ آپ کا ساتھ تب بھی تھامے رکھتے ہیں جب قسمت آپ کو الگ کرنے کے منصوبے بنا چکی ہوتی ہے 

 وہ اللہ کی رضا سے اپنی قسمت خود بناتے ہیں اور جہاں پیار سچا ہو وہاں جدائی ایک پل کے لئے بھی نہیں ٹھہر سکتی یہ سارا کھیل ہی نیت کا ہے۔


 🥀



Thursday, July 18, 2024

ہم مٹی سے تخلیق ہوئے لوگ...؟

 


ہم مٹی سے تخلیق ہوئے لوگ...؟

پھر ہم میں پھول کیوں نہیں کھلتے

...!!!🖤



Monday, July 15, 2024

کسی کو دوست کہہ لینے کے بعد اسے کسی آزمائش سے گزارنا بد دیانتی ہے

 


کسی کو دوست کہہ لینے کے بعد اسے کسی آزمائش سے گزارنا بد دیانتی ہے دوست کے ساتھ ایک سلوک روا ہے 

وہ وفا ہے___ ❤️💜


واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ



Sunday, July 14, 2024

لڑکیاں تتلی کی مانند ہوتی ہیں، محبت اور قدر کرنے والوں

 


لڑکیاں تتلی کی مانند ہوتی ہیں، محبت اور قدر کرنے والوں کے ہاتھ لگیں تو مزید نکھر جاتی ہیں۔ اگر بدقسمتی سے نا قدروں کے ہاتھ لگ جائیں تو سارے رنگ مدہم پڑ جاتے ہیں۔۔




Saturday, July 6, 2024

میں نے بار ہا اس موضوع پر غور کیا کہ “موت“ کیا ہے؟



میں نے بارہار اس موضوع پر غور کیا کہ

“موت“ کیا ہے؟

اس سے زندگی کا کیا رشتہ ہے؟


ایک دفعہ میں نے ایک سمندری جہاز دیکھا، جب وہ ساحل سے دور ہوا اور نظروں سے اوجھل ہو گیا تو لوگوں نے کہا کہ “چلا گیا“. 

میں نے سوچا دور ایک بندر گاہ ہو گی، وہاں یہی جہاز دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ “آ گیا“

شاید اسی کا نام موت ہے، ایک پرانی زندگی کا خاتمہ اور نئی زندگی کی ابتداء۔۔۔

خلیل جبران❤️



Wednesday, May 22, 2024

ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺗﻮ ﭼﺮﺍﻍِ ﺷﺐ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ

 


ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺗﻮ ﭼﺮﺍﻍِ ﺷﺐ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ

ﺍﮔﺮ ﺟﻠﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺑﺲ ﺍِﺗﻨﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮨﻮﮔﯽ

ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﺗُﻨﺪ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺟﮕﻨﻮ

ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﮐﻮ ﭼﻤﮑﮯ ، ﭼﻤﮏ ﮐﮯ ﮐﮭﻮ ﺟﺎﺋﮯ

ﭘﮭﺮ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐِﺴﯽ ﮐﻮ ﻧﮧ ﮐُﭽﮫ ﺳُﺠﮭﺎﺋﯽ ﺩﮮ

ﻧﮧ ﺷﺐ ﮐﭩﮯ ﻧﮧ ﺳُﺮﺍﻍِ ﺳﺤﺮ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﮮ


ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺗﻮ ﭘﺲِ ﻏُﺒﺎﺭِ ﺳﻔﺮ

ﺍﮔﺮ ﭼﻠﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺑﺲ ﺍِﺗﻨﯽ ﺭﺍﮦ ﻃﮯ ﮨﻮﮔﯽ

ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﺗﯿﺰ ﮨﻮﺍﺋﻮﮞ ﮐﯽ ﺯﺩ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﺶِ ﻗﺪﻡ

ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﮐﻮ ﺍُﺑﮭﺮﮮ ، ﺍُﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﻣِﭧ ﺟﺎﺋﮯ

ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻧﮧ ﻣﻨﺰﻝ ﻧﮧ ﺭﮨﮕﺰﺍﺭ ﻣﻠﮯ

ﺣﺪِ ﻧﮕﺎﮦ ﺗﻠﮏ ﺩﺷﺖِ ﺑﮯ ﮐﻨﺎﺭ ﻣِﻠﮯ


ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺳﻤﺖ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ

ﻗﺒﯿﻠﮧﺀِ ﺩِﻝ ﻭ ﺟﺎﮞ ﺳﮯ ﺑِﭽﮭﮍﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ

ﺑﺲِ ﺑﺴﺎﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺷﮩﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ

ﻣﺜﺎﻝِ ﺧﺎﻧﮧﺀ۔ ﻭﯾﺮﺍﮞ ﺍُﺟﮍﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ

ﮨﻮﺍ ﮐﺎ ﺷﻮﺭ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﺭﮨﻨﺎ

ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻋﻤﺮ ﮐﮯ ﺧﯿﻤﮯ ﺍُﮐﮭﮍﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ



Friday, May 17, 2024

جب کوئی تم سے زیادتی کرے تو اس سے انتقام مت لو بلکہ

 



جب کوئی تم سے زیادتی کرے تو اس سے انتقام مت لو بلکہ دور سے مشاہدہ کرتے رہو تم دیکھو گے کہ تقدیر عجیب انداز میں اس کے ساتھ حساب بے باق کر دے گی۔

وہ مہلت دیتی ہے نظر انداز نہیں کرتی



*گھر کا سکون* 💯

 


*گھر کا سکون*

💯🌹 

قائم رکھنے کے لئے ہر فرد کو انفرادی طور پر کوشش کرنی پڑتی ہے _، جبکہ سکون برباد کرنے کیلئے صرف ایک ہی شخص کافی ہوتا ہے ۔۔۔


تو بس اتنا ضرور کیجئیے گا کہ 

وہ ایک شخص کم از کم آپ نہ ہوں ۔۔۔



Friday, April 26, 2024

صحیح دروازے تک پہنچنے سے پہلے، آپ کو بہت سے غلط دروازے کھٹکھٹانے پڑتے ہیں،

 


" صحیح دروازے تک پہنچنے سے پہلے، آپ کو بہت سے غلط دروازے کھٹکھٹانے پڑتے ہیں، غلطیاں بُری نہیں ہوتیں یہ پختگی کی طرف لے جاتی ہیں۔ "



Sunday, April 21, 2024

بعض اوقاتــــ ہم انہی لوگــوں کے ہاتھــوں اپنٓــا مـــذاق بنواتـــے ہیں

 


بعض اوقاتــــ

ہم انہی لوگــوں کے ہاتھــوں

 اپنٓــا مـــذاق بنواتـــے ہیں، 

جــن کو ہــم کـــمزور لمـــحوں میں

 اپنــٓی ذاتــــ کــی سچــائــیاں 

سونپـــ دیتــے ہیں۔۔۔ ⭐🌿



Saturday, April 20, 2024

اپنے آنچل سے باندھے پھرتی ہے وہ موسم سارے



اپنے آنچل سے باندھے پھرتی ہے وہ موسم سارے

وہ حسیں لڑکی اپنی آنکھوں میں زمانے لیئے پھرتی ہے



کسی کا مان متــــ توڑیـں



کسی کا مان متــــ توڑیـں 

 مان اور محبتیں تو

نصیبـــ والــوں کے حصــے میں آتــی ہـیں 

 اور نصیبـــ والــے ہی انہــیں

 سنبــھال پاتــے ہیں ، 

کســی کے دل میـں جگــہ بنانــے کے لیــے

 بہت ٹائم درکار ہوتا ہے 

لیکن دل ســے اتــرنــے کے لئــے فقــط آپـــکی

 ایکــ کوتاہــی اور غلطــی کافــی ہــے

 یہی اس دنیـــا کی ریتــ ہے ،

 اپنــی زبان اور کـــردار کی حفاظتـــ کرنا

 جو لوگــ سیــکھ لیتــے ہیں 

وہ خالــق و مخلــوق دونــوں کے

 محبوبـــ بن جاتـــے ہیں 🕊️💛🤍🌿



Wednesday, April 17, 2024

تتلییاں پھولوں سے زیادہ حسین ہوتی ہیں

 


تتلییاں پھولوں سے زیادہ حسین ہوتی ہیں

لیکن جب باغات کے سودے کئے جاتے ہیں تو اہمیت پھولوں کو دی جاتی ہے


اسی طرح انسان چاہے جتنا مرضی خوبصورت ہو اہمیت اخلاق کو دی جاتی ہے


اپنے اخلاق کو بلند رکھیں تاکہ بلندیاں آپ کو ڈھونڈیں.



Tuesday, April 16, 2024

میں جب بہت تھک جاتا ہوں تو زندگی کے صفحات واپس پلٹ کر دیکھنا شروع کر دیتا ہوں۔

 


میں جب بہت تھک جاتا ہوں تو زندگی کے صفحات واپس پلٹ کر دیکھنا شروع کر دیتا ہوں۔ اور اس صفحے پر آ کر رک جاتا ہوں جہاں زندگی تمھیں مجھ سے ملاتی ہے

🩶



Monday, April 15, 2024

کوشش کریں کسی کے آنکھو میں آنسؤوں کی وجہ آپ کی ذات نہ بنے!!


کوشش کریں کسی کے آنکھو میں آنسؤوں کی وجہ آپ کی ذات نہ بنے!! 

کیسے کے دل آزاری کا باعث آپ کی ذات نہ رہے__اگر ایسا ہو،  کسی بھی موقع پر لگے تو___

تو آپ خاموشی سے سائیڈ ہو جائیں بھلے آپ کو درد سہنا پڑے مگر کسی کے دل کی آہ لگنے سے بہتر ہے یہ_!!!



Sunday, April 7, 2024

اور کبھی کبھی قطع تعلق کے مہینوں بعد لوگ آپ سے دوبارہ رابطہ کرتے ہیں

 


‏اور کبھی کبھی قطع تعلق کے مہینوں بعد لوگ آپ سے دوبارہ رابطہ کرتے ہیں اِس کا ہرگز مطلب نہیں کہ انھیں اپنی غلطیوں کا احساس ہو گیا یے

 یا آپ کی محبت کھینچ لائی ہے اِس بات کا مطلب ہے اُن کے پاس فی الحال اور کوئی آپشن نہیں ہے


کیا آپ بھی اس بات سے مُتفق ہیں۔۔۔؟



Friday, April 5, 2024

ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ ﻣﺤﺒﺖ ﺍﯾﮏ ﺻﺤﺮﺍ ﮨﮯ۔۔!

 


ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ

ﻣﺤﺒﺖ ﺍﯾﮏ ﺻﺤﺮﺍ ﮨﮯ۔۔!

ﺍﻭﺭ ﺻﺤﺮﺍ ﻣﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﺎﺭﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺑﺎﺍﻟﻔﺮﺽ ﮨﻮ

ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﻓﻘﻂ ﺍﮎ ﭘﻞ ﮐﻮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ

ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺻﺪﯾﺎﮞ ﺧﺸﮏ ﺳﺎﻟﯽ ﻣﯿﮟ ﮔﺰﺭﺗﯽ ﮨﯿﮟ


ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ

ﻣﺤﺒﺖ ﺍﯾﮏ ﺻﺤﺮﺍ ﮨﮯ

ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻭﺻﻞ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﻮ ﺻﺪﯾﺎﮞ ﺑﯿﺖ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ


ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ

ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺑﻟﻔﺮﺽ ﮨﻮ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﮐﯽ

ﺟﺪﺍﺋﯽ ﻣﺎﺭ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ


 ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ

ﻣﺤﺒﺖ ﺍﯾﮏ ﺻﺤﺮﺍ ﮨﮯ

ﺍﻭﺭ ﺻﺤﺮﺍ ﮐﮯ ﺳﺮﺍﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﭩﮏ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺧﺪﺷﮧ ﺳﺐ ﮐﻮ

ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ

ﮐﺒﮭﯽ ﭘﯿﺎﺳﮯ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﺟﺐ ﺳﺮﺍﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﭩﮏ ﺟﺎﺋﯿﮟ

ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺭﺳﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﺎ


ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ

ﻣﺤﺒﺖ ﺍﯾﮏ ﺻﺤﺮﺍ ﮨﮯ

ﻭﻓﺎﺅﮞ ﮐﮯ ﺳﺮﺍﺑﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﭨﺎ ﺻﺤﺮﺍ 

ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﻣﺴﺎﻓﺮ ﮔﺮ

ﻭﻓﺎ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺳﺮﺍﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﭩﮏ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﺮ

ﺍﻥ ﺳﺮﺍﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ

ﮐﺒﮭﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ .......




اگر میں.. اپنی تصوراتی سلطنت کی تخلیق کرلوں....


اگر میں..

اپنی تصوراتی سلطنت کی تخلیق کرلوں.....!

 تومیرے قلعے کے دیوان میں........

 ہر خاص و عام کوآنے کی اجازت ہوگی.......!

ماسوائےتمہارے.....!

اسے میرا احتجاج سمجھو..!

یا..!

اجنبیت کا احساس.....!

تم میری ازخود قائم کردہ دنیا میں..!

اب کہیں بھی......

اپنا مقام نہیں رکھتے۔ .............!



Saturday, March 16, 2024

کہتے ہیں اُسے شہر کے سب لوگ مسیحا___!!

 


کہتے ہیں اُسے شہر کے سب لوگ مسیحا___!!

وہ شخص میرے درد سے انجان سا کیوں ہے؟


مَٹّی کا بنا ہے تو پِگھل کیوں نہیں جاتا___

پتھر کا اگر ہے تو پِھر اِنسان سا کیوں ہے__



Thursday, March 14, 2024

ایک انسان آپ کو مل کر خوش ہوتا ہـے_

 


ایک انسان آپ کو مل کر خوش ہوتا ہـے_🌹

دوسرا آپ کو چھوڑ کر خوش ہوتا ہـے_😟

آپ پریشان نہ ہوں اصل نکتہ یہ ہے آپ دونوں کی خوشی کا ذریعہ ہیں___😍

تو جانے والے کو الوداع کریں__🙏

اور آنے والے کو خوش آمدید__😊



زندگی میں اتنی تو اچھائی سے رہو کہ،، جب کوئی آپکو کہے کہ تمہیں


”زندگی میں اتنی تو اچھائی سے رہو کہ،، جب کوئی آپکو کہے کہ تمہیں تمھارے کاموں کا بدلہ ملے،،، تو وہ تمہیں دعا لگے بدّدُعا نہیں...🍁🌼



فرض کرو تم کچھ نہ پاٶ🙃

 


فرض کرو تم کچھ نہ پاٶ🙃

اپنا آپ لٹا کر بھی____!!

فرض کرو کوٸ مکر ہی جاۓ💔

سچی قسم اٹھا کر بھی_____!!



بُرا وقت بُھلایا جاسکتا ہے لیکن بُرے وقت میں

 


بُرا وقت بُھلایا جاسکتا ہے لیکن بُرے وقت میں بُرا سلوک کرنے والے نہیں بُھلائے جاسکتے۔💯



انسان اپنی زندگی کا بہترین وقت ضائع کر چکا ہوتا ہے تو اسے سمجھ آتی ہے زندگی تو بھر پور جینی چاہیے تھی

 


❤️انسان اپنی زندگی کا بہترین وقت ضائع کر چکا ہوتا ہے تو اسے سمجھ آتی ہے زندگی تو بھر پور جینی چاہیے تھی لیکن شاید اس کے اختیار میں نہیں وقت وہ ہی آپ کا جو آپ کے پاس ہے اسے دل کھول کر جی لیں ایک ہی چیز جو آپ کے اختیار میں ہے وہ اللہ رب العزت کی یاد اس سے دوستی اس ڈور کو  پکڑ لیں اس ڈور کو کبھی نہ چھوڑنا ناکامیوں سے اذیتوں سے بھر پور زندگی بھی لاحاصل نہیں لگے گی اللہ تسلی دیتا رہے گا اور  ملتی رہے گی کہ میرے بندے تو میری نظر میں ہے بس اللہ کی بادشاہت میں سجدہ کرتے رہیں اسے مناتے رہیں یہاں نہیں تو وہاں ضرور اس کے پاس ❤️


کوئی خوشی، کوئــی رشتــہ، کوئی جـــذبہ کبھی مســـتقل نہیــں ہوتــا !

 


کوئی خوشی، کوئــی رشتــہ، کوئی جـــذبہ

 کبھی مســـتقل نہیــں ہوتــا !

اُن کے بھی پاؤں ہــوتے ہیں، بس ہــمارا سلــوکــ اور 

رویہ دیکــھ کر کبــھی یہ بھاگــ کر قریبـــ آجاتــے ہیں

 اور کبھی آہســتہ آہــستہ دور چلــے جاتــے ہیں۔۔۔ 🥀🍂



Wednesday, March 13, 2024

ہر شام سُلگتی آنکھوں کو دیوار میں چُن کر جاتی ہے

 


ہر شام سُلگتی آنکھوں کو دیوار میں چُن کر جاتی ہے

ہر خواب، شکستہ ہونے تک زنجیرِ سحر میں رہتا ہے



Saturday, March 9, 2024

زندگانی کے سفر میں ذرا پیچھے مڑ کر دیکھیئے آج آپ جن کامیابیوں ، ناکامیوں ، خوشیوں اور غموں کو سمیٹے



زندگانی کے سفر میں ذرا پیچھے مڑ کر دیکھیئے آج آپ جن کامیابیوں ، ناکامیوں ، خوشیوں اور غموں کو سمیٹے ہوئے ہیں اسکا آپ نے کبھی گمان تک نہ کیا تھا لہذا اپنے مستقبل کے بارے بلاوجہ سوچ کر پریشان نہ ہو کیونکہ آپ آج بھی کل جتنے ہی بےخبر ہیں۔




Thursday, March 7, 2024

اک خاص اور یونیک قسم کے لوگ ہیں ۔۔۔ جو گھر سے نکلنا پسند نہیں کرتے اور وہ صرف اپنے کمروں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں ۔۔

 


اک خاص اور یونیک قسم کے لوگ ہیں ۔۔۔ جو گھر سے نکلنا پسند نہیں کرتے اور وہ صرف اپنے کمروں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں ۔۔۔جب وہ کہیں چلے جاتے ہیں تو وہ اپنی تنہائی کو یاد کرتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں ۔۔۔جن کے ایک یا دو قریبی دوست ہیں اور مزید کسی سے رابطہ نہیں کرتے ۔۔۔۔۔

یہ وہی لوگ ہیں جو کسی کا انتظار نہیں کرتے بلکہ کسی کے کچھ پوچھنے ، بات کرنے اور گھلنے ملنے سے پریشان ہوتے ہیں۔۔۔۔یہ وہی ہیں جو ہر روز کسی سے بات کیے بغیر سوشل میڈیا ایپس کھولتے ہیں وہ اپنے جزبات میں منتخب ہوتے ہیں۔۔۔۔ 

یہ وہی لوگ جو کتابوں سمندر ، صحرا، آبشاروں کی شور ، سردیوں ، چاۓ اور سکون سے محبت کرتے ہیں اور اندھیرا ، تنہائی نشہ آور ہوتی ہیں۔۔۔ یہ وہی ہیں جو ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں اور اپنے تصور میں گھومتے رہتے ہیں کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے ۔۔۔۔۔

میں ان میں سے ایک ہوں اور ہم بہت کم ہیں ہم میں سے صرف وہی لوگ ہیں جو ہمیں سمجھتے ہیں۔



Sunday, March 3, 2024

‏چاہتوں کے سلسلے __!!

 


‏چاہتوں کے سلسلے __!!

اور بے خودی ذرا ذرا __!!

وہ مختصر سی خواہشیں __!!

اور چاہ ذرا ذرا __!!


کس ادا سے مانگ لوں __!!

کہ مل جائے تو مجھے __!!

اک دعا،منتظرِ لب __!!

اورعاجزی ذرا ذرا __!!


اے دل کانچ کے یہ خواب ھیں __!!

پلکیں کھلی تو کچھ نہیں __!!

بڑی حسرتیں ھیں جینےکی __!!

اور زندگی ذرا ذرا ___!!



Saturday, March 2, 2024

‏میں دوبارہ کِھل جاؤں گا اور انہیں ثابت کرونگا کہ

 


‏- أزهِرْ من جديد، أثبِتْ لهُم أنّ الذّبولَ خُرافة♡"


"‏میں دوبارہ کِھل جاؤں گا اور انہیں ثابت کرونگا کہ مُرجھانا محض ایک فضول کہانی ہوتی ہے..........."



کبھی کبھی زندگی وہاں لے آتی ہے جہاں آپ نہ چاہتے ہوئے بھی خوشی کا دکھاوا کرتے ہیں

 


کبھی کبھی زندگی وہاں لے آتی ہے جہاں آپ نہ چاہتے ہوئے بھی خوشی کا دکھاوا کرتے ہیں

اس لئے نہیں کہ لوگ آپ کو افسردہ سمجھیں

بلکہ اس لئے کہ آپ کسی کے سامنے کمزور نہ نظر آئیں

کچھ رشتے بھی ایسے ہی ہوتے ہیں کہ بنائے تو خوشی سے جاتے ہیں

لیکن نبھائے نہیں جاتے۔۔۔۔ 

کبھی بھی کہیں بھی ختم کر دئیے جاتے ہیں 

یہ سوچے بغیر کہ کوئی کتنا مخلص تھا آپ کے ساتھ ۔۔۔۔!



Friday, March 1, 2024

مجھ سے وہ شخص کھو گیا ہے۔

 


مجھ سے وہ شخص کھو گیا ہے۔

جسے میں نے بہت سچاٸی سے محبت کی ہے۔

اب نہ وہ رہا میرے پاس 

نہ میں اس کو واپس لا سکی ۔

محبت بھی اپنے اختیار میں کہاں ہوتی ہے۔

بس ہو جاتی ہے کب کس سے اور کیسے یہ 

ہمارے بس میں کہاں ہوتا ہے۔



Tuesday, February 27, 2024

سردی کی شدت یہاں بہت زیادہ ہے۔ تھکن سے جسم ٹوٹ رہا ہے۔ کمر جیسے تختہ ہو چلی ہے۔

 







سردی کی شدت یہاں بہت زیادہ ہے۔ تھکن سے جسم ٹوٹ رہا ہے۔ کمر جیسے تختہ ہو چلی ہے۔ 

آنکھیں بند ہو رہی ہیں۔ 

لمبی نیند سوئے ایک عرصہ بیت گیا ہے۔ دماغ میں سوئیاں چبھ رہی ہیں مگر سوچوں کا ڈھیر ہے۔ 


"اتنا تنہا تو نہیں ہونا تھا مجھے "



Sunday, February 25, 2024

کبھی تم کو ضد تھی کہ میں ملوں

 


کبھی تم کو ضد تھی کہ میں ملوں

کبھی میں بضد تھی کہ تُو ملے

یونہی دھیرے دھیرے ختم ہوا

یہ بھی سلسلہ ، چلو خیر ہے !



Tuesday, February 13, 2024

Exploring the World Through Kahkashan Khan Yousafzai's Lens: A Journey into Video Making and Photography



In the world of visual storytelling, Kahkashan Khan Yousafzai stands out as a creative force to be reckoned with. With a keen eye for detail and a passion for capturing life's most captivating moments, Kahkashan has carved a niche for herself as both a skilled video maker and a talented photographer.

Kahkashan's journey into the realm of video making began with a desire to bring stories to life through the power of moving images. Armed with her camera and a vision, she embarked on a quest to capture the essence of her surroundings and share them with the world. From cinematic short films to documentary-style narratives, Kahkashan's videos transport viewers to new worlds, evoking emotion and sparking curiosity along the way.

Beyond her prowess behind the camera, Kahkashan also has a deep appreciation for the art of photography. Through her lens, she transforms ordinary moments into extraordinary works of art, each frame telling a unique story. Whether it's capturing the beauty of nature, the vibrancy of urban landscapes, or the intimacy of human connections, Kahkashan's photographs serve as windows into the soul of the world around us.

What sets Kahkashan's work apart is her ability to forge meaningful connections through her creative endeavors. Whether she's documenting a cultural event, exploring a new destination, or simply capturing everyday moments, Kahkashan's work has a way of resonating with audiences on a deeply personal level. Through her videos and photographs, she invites viewers to see the world through her eyes, fostering empathy, understanding, and appreciation for the diversity of human experience.

If you're looking to be inspired by captivating visuals and thought-provoking storytelling, be sure to follow Kahkashan Khan Yousafzai on Instagram. With each post, she invites you to embark on a visual journey unlike any other, offering glimpses into the beauty and complexity of life through her unique perspective.

Click here 




Monday, February 12, 2024

زندگی میں ہر انسان ایک سبق دینے آتا ہے اور ہر سبق کی اجرت ادا کرنی پڑتی ہے

 


زندگی میں ہر انسان ایک سبق دینے آتا ہے اور ہر سبق کی اجرت ادا کرنی پڑتی ہے.

 زندگی اسی کا نام ہے یہاں کچھ لوگ گرانے اور کچھ بنانے آتے ہیں.

 جو گرانے آتے ہیں۔

 وہ تجربہ اور سبق دے کر جاتے ہیں.

جو بنانے آتے ہیں۔

 وہ کوئی مرتبہ یا مقام دے کر جاتے ہیں ۔

تو ہمیں دونوں صورتوں میں فائدہ ہی ہے.

 ایسے لوگوں کا ہمیشہ شکریہ ادا کیا کریں.

وقت کبھی بھی ضائع نہیں ہوتا.

سیکھنے والوں کو ہی سیکھنے کی اجرت ادا کرنی پڑتی ہے۔۔

کچھ پانے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے۔۔

حادثے ہماری سوچ کو پروان چڑھا دیتے ہیں۔

ہماری شخصیت میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔

ہماری صلاحیتوں کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

وسائل کی کمی ہی آنکھوں کے خواب پورے کرنے کے قابل بناتی ہے۔ 

جدوجہد وہی کرتے ہیں جن کے پاس خوابوں کو پورا کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہوتا.

 وسائل کا رونہ رونے سے آپ کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔


If you interested to add domain at your  website so click here and message me  

Saturday, February 10, 2024

I will create professional blogspot website







Are you seeking a professional to create and design a Blogger site for you? Look no further! Congratulations, you've landed at the right place. I specialize in developing and designing beautiful BlogSpot websites that can help you earn a decent income from your blog.

My Services:

Create & Customize Your Website: Let me bring your vision to life with a custom-designed theme tailored to your preferences.
Custom Theme & Complete Customization: Enjoy a unique look and feel for your blog with thorough customization options.
Social Plugins: Integrate social sharing buttons and plugins to enhance engagement and reach.
Premium Templates: Access premium-quality templates to give your blog a professional edge.
Responsive Design: Ensure your blog looks great and functions flawlessly across all devices.
Header, Footer & Sidebar, Menu Bar: Customize these essential elements to optimize user experience and navigation.

Advance SEO Optimization:SEO Friendly: Optimize your blog for search engines to boost visibility and attract more visitors.
Link to Analytics: Connect your blog to analytics tools for valuable insights into your audience and performance.
Meta Tags & Description: Enhance your blog's SEO with carefully crafted meta tags and descriptions.
Submit XML Sitemap: Ensure your blog is indexed properly by submitting an XML sitemap to search engines.

Fix Any Issues or Bugs: Speed Up Blogger Site: Improve site speed for better user experience and search engine rankings.
AdSense Friendly: Maximize revenue potential by ensuring your blog is AdSense friendly.
Custom Domain Integration: Seamlessly integrate a custom domain to enhance your blog's branding.
Google Console Issues: Resolve any issues or errors flagged by Google Search Console.
Theme Error Fixes: Address any theme-related issues or bugs to ensure smooth operation.

Contact me before placing your order to discuss your requirements and ensure the best possible outcome for your Blogger site! Let's take your blogging journey to new heights together.




')