آرزو ادھوری ہے
گفتگو ضروری ہے
آرزو کو پھیلانا
گفتگو کیے جانا
گفتگو
کی کونپل ہی
پھول
پھل کھلاتی ہے
گفتگو
ہی انساں کی
شخصیت
بناتی ہے
گفتگو
ہی انساں کو
عرش
سے ملاتی ہے
رنجشیں
مٹاتی ہے
فاصلے
گھٹاتی ہے
فاصلے
ہیں دوری ہے
گفتگو
ضروری ہے
گفتگو محبت ہے
گفتگو عبادت ہے
گفتگو ہے سرگوشی
گفتگو ہے خاموشی
عادتِ سحر خیزی
صورتِ گدایانہ
ذوق دیدِ جانانہ
گفتگو کیے جانا
ذرہ
ذرہ صحرا ہے
قطرہ
قطرہ دریا ہے
حرف
حرف دفتر ہے
گفتگو
کا لشکر ہے
گفتگو
کا لشکر ہے
چشمکِ
حریفانہ
گفتگو
کیے جانا
گفتگو کی منزل
ہو
گفتگو کا حاصل ہو
گفتگو کے رستوں میں
راہ ہو حکیمانہ
گفتگو کیے جانا
گفتگو
مربی ہے
گفتگو
مزکی ہے
دھیمے
دھیمے چلتی ہے
نیتیں
بدلتی ہے
گفتگو
بناتی ہے
مسٹروں
کو مولانا
گفتگو
کیے جانا
گفتگو کے بارے
میں
اور اتنا کہنا ہے
گفتگو کی منزل کے
دائرے میں رہنا ہے
*
اپنی گفتگوؤں کے
صرف ہم ہی شارح ہیں
اپنی اصطلاحیں
تم
دوسروں کو مت دینا
دوسروں کے لہجے کو
اختیار کر لینا
گفتگو کے حق میں
ایک
موت کا ہے پروانہ
گفتگو کے جنگل میں
بے شمار رستوں میں
خاص ایک پگڈنڈی
اپنی ہو جداگانہ
گفتگو کیے جانا
آرزو ادھوری ہے
گفتگو ضروری ہے
آرزو کو پھیلانا
گفتگو کیے جانا
Today, I went to the beach with my kids. I found a sea shell and gave it to my 4 year old daughter and said "You can hear the ocean if you put this to your ear." She put the shell
ReplyDeleteto her ear and screamed. There was a hermit crab inside and it pinched her ear.
She never wants to go back! LoL I know this is totally off topic but I had to tell someone!
Look at my site; paid surveys [paidsurveysb.tripod.com]