Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Friday, November 14, 2014

آرزو ادھوری ہے


آرزو ادھوری ہے
گفتگو ضروری ہے
آرزو کو پھیلانا
گفتگو کیے جانا

گفتگو کی کونپل ہی 
پھول پھل کھلاتی ہے
گفتگو ہی انساں کی 
شخصیت بناتی ہے
گفتگو ہی انساں کو
عرش سے ملاتی ہے
رنجشیں مٹاتی ہے
فاصلے گھٹاتی ہے 
فاصلے ہیں دوری ہے
گفتگو ضروری ہے

گفتگو محبت ہے 
گفتگو عبادت ہے
گفتگو ہے سرگوشی
گفتگو ہے خاموشی
عادتِ سحر خیزی
صورتِ گدایانہ
ذوق دیدِ جانانہ
گفتگو کیے جانا

ذرہ ذرہ صحرا ہے
قطرہ قطرہ دریا ہے
حرف حرف دفتر ہے
گفتگو کا لشکر ہے
گفتگو کا لشکر ہے
چشمکِ حریفانہ
گفتگو کیے جانا

گفتگو کی منزل ہو 
گفتگو کا حاصل ہو
گفتگو کے رستوں میں
راہ ہو حکیمانہ
گفتگو کیے جانا

گفتگو مربی ہے
گفتگو مزکی ہے
دھیمے دھیمے چلتی ہے
نیتیں بدلتی ہے
گفتگو بناتی ہے
مسٹروں کو مولانا
گفتگو کیے جانا

گفتگو کے بارے میں 
اور اتنا کہنا ہے
گفتگو کی منزل کے
دائرے میں رہنا ہے
*
اپنی گفتگوؤں کے 
صرف ہم ہی شارح ہیں
اپنی اصطلاحیں تم 
دوسروں کو مت دینا
دوسروں کے لہجے کو
اختیار کر لینا
گفتگو کے حق میں ایک 
موت کا ہے پروانہ
گفتگو کے جنگل میں
بے شمار رستوں میں
خاص ایک پگڈنڈی
اپنی ہو جداگانہ
گفتگو کیے جانا
آرزو ادھوری ہے
گفتگو ضروری ہے
آرزو کو پھیلانا 
گفتگو کیے جانا


1 comment:

  1. Today, I went to the beach with my kids. I found a sea shell and gave it to my 4 year old daughter and said "You can hear the ocean if you put this to your ear." She put the shell
    to her ear and screamed. There was a hermit crab inside and it pinched her ear.
    She never wants to go back! LoL I know this is totally off topic but I had to tell someone!


    Look at my site; paid surveys [paidsurveysb.tripod.com]

    ReplyDelete

')